ثانیہ مرزا ایک ہندوستانی ٹینس اسٹار ہیں اور دنیا کی ٹاپ ڈبلز ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔اور اس کے علاوہ وہ پورے پاکستان کی بھابی بھی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ہمارے نیشنل ہیرو شعیب ملک کی بیگم بھی ہیں ان کی شادی 2010 میں ہوئی اور 2018 میں ان کے بیٹےاذہان کی پیدائش ہوئی
بیٹے کی پریگننسی کے دوران ثانیہ مرزا کا وزن26 کلو بڑھ گیا اور اور ہمیشہ فٹ رہنے کی وجہ سے وہ بہت زیادہ لوگوں کی تنقید کی زد میں آگئیں لیکن انھوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے فورا بعد اپنا وزن کم کرلیا اور ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور خاص طور پر وہ خواتین جو بچوں کے بعد اپنے بڑھے ہوۓ وزن سے پریشان ہیں وہ ثانیہ مرزا کی فٹنس کا راز جاننا چاہتی ہیں
ثانیہ مرزا نے 4 ماہ میں حمل کے دوران بڑھنے والا 22 کلو وزن کیسے کم کیا
چاہے آپ مشہور شخصیت ہوں یا عام آدمی، وزن میں کمی راتوں رات نہیں ہوتی اور آپ کو اپنی شیپ میں واپس آنے کے لیے اپنی خوراک اور طرز زندگی میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشہور شخصیات جو غذا اور ورزش کے نظام کی پیروی کرتی ہیں وہ ہمیشہ آپ کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوسکتی ہیں لیکن ان میں سے کچھ تجاویز کام آسکتی ہیں۔
اگر آپ بھی شیپ میں واپس آنا چاہتی ہیں تو ثانیہ مرزا کی متاثر کن کہانی سے سیکھیں جنہوں نے صرف 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کیا
کارڈیو ورزشیں
ایک ایتھلیٹ اور دل سے فٹنس سے محبت کرنے والی، ثانیہ نے اپنے حمل کے دوران 26 کلو وزن بڑھالیا اور ہر کسی کی طرح، ان کے لیے بھی شیپ میں واپس آنا کوئی آسان بات نہیں تھی۔ ایک میڈیا پورٹل کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، ثانیہ نے شیئر کیا کہ اس نے کارڈیو کے ذریعے اپنا سارا وزن کم کیا۔
انھوں نے کہا”میں نے خود ہی سارا وزن کم کر دیا۔ اور بغیر کسی انسٹرکٹر کے کارڈیو اور فٹنس کے ذاتی علم کے ساتھ وزن کو کم کیا ۔ حالانکہ کارڈیو کی بعض ورزشوں پر بھی پابندی تھی کیونکہ ڈلیوری کے بعد اتنی جلدی وزن اٹھانے والی مشقوں کو کرنے کی پابندی ہوتی ہے ۔ ۔ میں نے روزانہ 100 منٹ کا کارڈیو، ایک گھنٹہ کِک باکسنگ اور ایک گھنٹہ پیلیٹس کیا۔ اور ، اس طرح میں نے وزن کو کم کیا
کارڈیو مشقوں کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ ایک ایسی جسمانی تال کی سرگرمی کر رہے ہیں جو آپ کے دل کی دھڑکن کو آپ کے ٹارگٹ ہارٹ ریٹ زون کے مطابق بڑھاتی ہے، ایسا زون جہاں آپ سب سے زیادہ چربی اور کیلوریز جلاتے ہیں۔
یہ آپ کو چربی اور کیلوری جلانے میں مدد کرتا ہے، جس کے نتیجے میں وزن کم ہوتا ہے۔
کشیدگی یا اسٹریس کو کم کرتا ہے
آپ کو بہتر نیند سونے میں مدد ملتی ہے
وزن اٹھانے والی کارڈیو ورزش ہڈیوں کی کثافت بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔
کارڈیوآپ کے پھیپھڑوں کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
یہ ڈپریشن اور پریشانی سے بھی راحت فراہم کر سکتا ہے۔
ڈایٹنگ
ثانیہ نے اپنی حمل کے دوران کیلوریز سے بھرپور اچھی خوراک کو برقرار رکھا اور اس میں کیک، گھی اور اپنی تمام خواہشات اور کریونگز کو شامل کیا۔ ثانیہ کا ماننا ہے کہ آپ کو حمل کے دوران دل کو سننا چاہئے اور جو وہ چاہتا ہے اسے دینا ضروری ہوتا ہے اس لئے اس نے کوئی ڈائیٹ فالو نہیں کی۔
لیکن ڈیلیوری کے بعد، جلد ہی وہ صحت مند کم کیلوریز والی اور قدرتی خوراک پر قائم رہی، اور اپنی کیلوریز پر خاص نظر رکھی۔ وہ کہتی ہیں “میں نے وہ کھایا جو میں نے چاہا جو میں نے ساری زندگی کبھی نہیں کیا۔ مجھے پورا یقین تھا کہ جس دن میں نے اپنے بچے کو جنم دیا، اس دن سے سب کچھ پہلے جیسا بدل جائے گا،
اور عملی طور پر اگلے دن ہی سے، میں نے صحت مند غذا شروع کی اور اس طرح میں تین مہینوں میں 22 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب رہی،” ۔
حمل کے دوران ورزش
ثانیہ نے حمل کے دوران یوگاکرنے کی مشق اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ بعد میں وزن کم کرنے کے لیے حمل کے دوران بھی متحرک رہنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ایتھلیٹ قبل از پیدائش یوگا کرتی تھی اور خود کو برقرار رکھنے کے لیے کم سخت ورزشیں بھی کرتی تھی۔
” ثانیہ کے لئے وزن کم کرنے کا سفر واضح طور پر چیلنجنگ رہا ہے، اور وہ کہتی ہیں بہت سے طریقوں سے خود کو اور اپنے جسم کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے ۔تب ہی آپ منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔ اگر سی سیکشن ہوا ہے ، تو آپ کاجسم مکمل طور پر بہت نازک ہوجاتا ہے، لیکن آپ پھر بھی وزن کو کم کرسکتے ہیں
لیکن ساتھ ساتھ اپنی ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ آپکی صحت کی حالت کے مطابق ایکسرسائز اور ڈائیٹ کی اجازت دے ۔ کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
ثانیہ کہتی ہے”یہ انتہائی چیلنجنگ رہا ہے، لیکن میں نے اس کا لطف بھی اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جان کر مجھے بہت اطمینان ہوا کہ میں 89 کلو سے واپس پرانے وزن پر واپس آسکتی ہوں، جس دن میں نے ڈیلیوری کی تھی اس دن میرا وزن 89تھا۔جب اذہان بمشکل چار ماہ کا ہوا تھا میرا وزن 67 ہوچکا تھا