پھل درحقیقت فطرت کی طرف سے پیش کردہ ایک صحت بخش نعمت ہے ،دوسرے پھل کی طرح ایک اتنا ہی رسیلا لیکن کم شہرت والا موسمی پھل جو ہمارے ہاں موسم بہار میں دستیاب ہوتا ہے ،وہ رس بھری ہے، جوگولڈن بیری کے نام سے جانا جاتا ہے۔
نارنجی جیسے ان چھوٹے پھلوں میں انناس کی طرح میٹھا ذائقہ ہوتا ہے اور یہ اہم غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے، بینائی کو بہتر بنانے اور جسم میں سوزش کو کم کرنے سمیت صحت کے حیرت انگیز فوائد فراہم کرتے ہیں۔ اس پھل کے فوائد اور استعمال کیا کیا ہیں اس بلاگ میں جانتے ہیں۔
رس بھری دنیا کے بیشتر ممالک کے تھوڑے سے گرم علاقوں میں قدرتی طور پر اُگنے والا پودا ہے ،ہمارے ہاں میں بہت سارے علاقوں میں یہ جنگلی طورپر اُگتا ہے اور بہت کم ہی اس کی باقاعدہ کاشت ہوتی ہے۔ دنیا کے بیشتر علاقوں میں رس بھری ، کیپ گووزبیری ، گولڈن بیری یا گراونڈ چیری کے نام سے جانی جاتی ہے ۔
یہ بہت سے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسے تازہ اور خشک دونوں طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنی تیزکھٹے میٹھے ذائقہ فطرت کی وجہ سے اس کا استعمال مختلف کھانوں جیسے اسنیکس، پائی، پڈنگ، آئس کریم، چٹنی، جیم، سلاد، فروٹ سلاد، میٹھا وغیرہ بنانے میں کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اسے کچا کھایا جاتا ہے ،لیکن اسے کشمش کے طور پر لیا جا سکتا ہے یا یہ جیلی، دہی، جو، کیک وغیرہ کا جز بن سکتا ہے۔ پھل کاک ٹیل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ رس بھری مختلف میٹھی ڈشیز بنانے میں بھی مشہور ہے۔
رس بھری کے صحت کے فوائد۔
رس بھری کے بہت سارے طبی فوائد بھی ہیں اور کئی طبیب اس کو اپنے نسخوں میں استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ جدید ادویہ سازی میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کے طبی فوائد کچھ اس طرح سے ہوسکتے ہیں۔
اندرونی سوزش کم کرنے والی خصوصیات۔
پولی فینول اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کی وجہ سے، گولڈن بیری کو بہت سی طبی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے اینٹی ایستھمیٹک، اینٹی اسپاسموڈک، جراثیم کش، اینٹی ہیلمینتھک، اینٹی انفلامیٹری، رفع حاجت، جلاب، اور پیٹ سے متعلق امراض کے لیے اچھا ہے۔ پیٹ میں درد ، بد ہضمی، گیس اور معدے سے متعلق مسائل کی صورت میں معدے کے امراض کےماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرتی ہے۔
رس بھری فائٹو کیمیکل جیسے پولیفینول اور کیروٹینائڈز کی موجودگی اور پوٹاشیمکی مناسب فیصد کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کو دور کرنے والے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ بائیو کیمیکل مرکبات کولیسٹرول کو بھی کم کرتے ہیں۔
پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں مفید۔
اس میں پولی فینول اور کیروٹینائڈز کی مناسب فیصد ہوتی ہے، جو کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے فائدہ مند ہیں جیسا کہ حالیہ تحقیقی مطالعات سے ظاہر ہوا ہے۔ پھل کی اینٹی ہیپاٹوما خصوصیات کا تعلق کینسر کے علاج سے بھی ہے۔
اعصابی مسائل کا حل۔
رس بھری میں فری ریڈیکلز کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کی طاقت ہوتی ہے اس طرح اعصابی امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
اچھی بصارت۔
ر س بھری وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے اور وٹامن اے کی روزانہ کی ضروریات کا چودہ فیصد فراہم کرتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کے لیے اچھا ہے، موتیا بند ہونے سے بچاتا ہے اور پٹھوں کی کمزوری سے بچاتا ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے
سنہری بیری میں پیکٹین کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو کیلشیم کے ساتھ ساتھ فاسفورس جذب کرنے میں بھی مدد دیتی ہے اس طرح ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ یہ گٹھیا اور جلد کی سوزش کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ جلد پر کسی بھی بیماری کی صورت میں جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
اس پھل میں وٹامن سی ہوتا ہے اور یہ روزانہ کی اٹھارہ فیصد ضروریات پوری کرتا ہے۔ وٹامن سی کی وافر مقدار جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔اس کے علاوہ اس موضوع پر مستند راۓ یا ڈائٹ پلان حاصل کرنے کے لیۓ آپ ماہر غذائیتسے رابطہ کر سکتے ہیں۔
صحت مند جگر
تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ رس بھری کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے اور جگر کی صحت کے لیے اچھی ہے۔
میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔