بچوں میں بہت سی چیزوں پر لڑائیاں عام ہیں۔ تنازعات کسی بھی سماجی تناظر کا حصہ ہوتے ہیں۔ تصادم اس وقت ہوتا ہے جب دو لوگ ایک چیز پر آمادہ نہیں ہوتے۔ جب بچے کسی چیز پر متفق نہیں ہوتے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں یا ایک دوسرے کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہیں تو یہ چیزیں لڑائی میں بدل جاتیں ہیں۔
اگر بچوں میں کسی بھی چیز کو لے کر لڑائی یا تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو ن کی ایسے تربیت کرنی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات کو مثبت طریقے سے حل کریں۔ بچوں کی پرورش اور تربیت میں ماں باپ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ جو والدین پنے بچوں کو سکھاتے ہیں بچے وہ ہی سیکھتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے بچوں کو تنازعات حل کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں یا ان کے درمیان ہونے والی لڑائیوں کو حل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں اس سے آپ کو آگاہی حاصل ہوگی۔
بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں کو ختم کرنے کے طریقے
اگر آپ کے بچوں کے درمیان تنازعات یا لڑائیاں ہوتی ہیں تو آپ ان کو حل کرنے کے بارے میں سوچیں اور آپ اپنے بچوں کو اس حوالے سے آگاہ کریں کہ وہ ان معاملات کو کیسے حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کے لیے ان چیزوں پر غور کریں۔
توجہ دیں
اپنے بچوں کے تنازعات پر توجہ دیں تاکہ کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ ان کو ڈانٹ کر بھی سمجھا سکتے ہیں۔ آپ یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کے بچے خود اپنے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ اگر زیادہ چھوٹے بچے ہیں تو ان کے معاملات کو حل کرنے کے لئے آپ کو مداخلت کرنی ہوگی۔
دونوں کی بات سنیں
اگر کوئی بھی تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو کسی ایک کی سائیڈ نہ لیں اور دونوں کی بات کو پرسکون کے ساتھ سنیں۔ اور دونوں کی بات سنیں کہ کیا ہوا تھا تحمل مزاجی کے ساتھ بات سنیں۔ اور پھر فیصلہ کریں۔
مدد کریں
اپنے بچوں کو ایسی تربیت دیں اور ایسی مہارت پیدا کریں کہ وہ اپنے مسائل کو خود حل کرنے کے قابل ہوں۔ انہیں یہ سمجھائیں کہ کس طرح سمجھوتا کرنا ہے اور کیسے معاملات کو دیکھنا ہے۔ ان کو یہ سکھائیں کہ غصہ کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔ ان کو سکھائیں کہ کیسے ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے۔
آپ جب انہیں یہ سب چیزیں سکھائیں گے اور ان کی تربیت اس لحاظ سے کریں گے تو ان میں خود اعتمادی پیدا ہوگی کہ ان کو مسئلوں کو کیسے دیکھنا ہے اور حل کرنا ہے۔
تحمل مزاجی
اپنے بچوں کو سمجھانے کے لئے ان پر چخیں نہ اور نہ ہی جذبات سے کام لیں بلکہ ان میں تحمل مزاجی پیدا کریں اور پرسکون رہنا سکھائیں۔ جب دونوں بچے ایک دوسرے سے لڑائی کی شروعات کرلیں تو دونوں کو یکساں طور پر قصور وار ٹھہرائیں کسی ایک کا ساتھ نہ دیں۔
اگر آپ کا بچہ کسی بھی قسم کی ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں تو آپ فوری طور پر ماہرِ نفسیات سے بات کریں اور اس کے علاج کے لئے کوشش کریں۔
جذبات کا اظہار
تنازعے میں بچوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا موقع دیں ان کے جذبات سے ہٹ کر بات نہ کریں۔ اپنے بچوں کو ان کے جذبات کے اظہار کرنے کے لئے لفظوں کے چناؤ کرنے میں ان کی مدد کریں۔ انہیں اس بات کے بارے میں سکھائیں کہ کس طرح چیخیں بغیر اپنے جذبات کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔
جب بچے ایک دوسرے کو تنقید کرنے لگے ان کو سمجھائیں کہ یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے اور تنقید کی بجائے آرام سے بات کرنے کی تلقین کریں۔ بچوں کا مسئلہ حل کرنے کی خود کوشش کریں اور ان کو اختیارات دیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ اپنے بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے جاننے کے لئے اس نمبر پر 03111222398 کال کریں۔