متلی کا سبب بننے والی بہت سی چیزیں ہو سکتی ہیں جیسے سردرد یا درد شقیقہ، معدے کے مسائل، پیٹ کا درد، سردی لگنا اور کیمو تھیراپی ہم ان وجوہات کی وجہ سے بھی متلی کا احساس ہوتا ہے۔ جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا دل خراب ہو رہا ہے تو اس وقت آپ اس کی وجوہات جاننے کی بجائے علاج کی طرف بڑھتے ہیں۔
ہم گھریلو علاج کی مدد سے بھی متلی کو دور کر سکتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان پر اکتفا نہیں کرتے۔ آپ کو یہ بات بھی ذہن نشین کرنی چاہیے کہ اگر آپ کی گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے آرام نہیں آرہا تو آپ کو اس حالت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
آپ کو نوزیا یا متلی پریشان کر سکتی ہے لیکن ہم اس کو دور کرنے کے طریقوں پر بھی عمل کر سکتے ہیں۔ آپ کو متلی روکنے میں گھر کے کونسے ٹوٹکے کام آسکتے ہیں اس بلاگ میں آپ کو راہنمائی ملے گی۔
متلی کو دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
کیا آپ بھی سردیوں کے موسم میں متلی کو محسوس کرتے ہیں یا سردرد میں آپ ایسا محسوس کرتے ہیں تو ہم اس کو روکنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
ادرک
آپ کے لئے ادرک متلی میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کو ادرک کی چائے اس میں مدد دے گی۔ اس میں سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس میں موجود مختلف مرکبات آپ کے ہاضمے کو اچھا کرتے ہیں۔ یہ پیٹ کی خرابی کو دور کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
ڈاکٹر بھی آپ کو ادرک کا استعمال کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے ہاضمے کو اچھا کرتا ہے۔
لیموں
آپ کے لئے متلی میں لیموں بہترین انتحاب ہے۔ اس میں ایسے ایسڈ مرکبات موجود ہوتے ہیں جو معدے میں بائی کاربونیٹ بناتے ہیں جو پیٹ کی خرابی کو دور کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ متلی کے علاج میں یہ ایک فوری نسخہ ہے جو آپ کی مدد کرتا ہے۔
آپ ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اس میں آپ لیموں کا رس نچوڑیں اور اس کے ساتھ آپ اس میں نمک بھی شامل کریں۔ اگر آپ یہ مشروب نہیں پینا چاہتے تو آپ کے لئے لیموں کو سونگھنا بھی مدد دے سکتا ہے۔ اس لئے آپ متلی کو دور کرنے کے لئے گھر میں لیموں کا استعمال لازمی کریں۔
پودینہ
پیپر منٹ کی مدد سے متلی کو دور کرنے کا ایک بہترین گھریلو علاج ہے جس کی وجہ سے آپ معدے کے اور پیٹ کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ پودینہ میں موجود مینتھول آپ کو پیٹ کے درد کو دور کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ آپ پودینے کی چائے پینے کی کوشش کریں اس کے علاوہ اس کا تیل بھی سونگھ سکتے ہیں۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کی صرف خوشبو متلی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو ساتھ میں الٹی کا بھی سامنا ہے تو اس کے لئے آپ کوئی دوسرا طریقہ تلاش کریں۔ اس کے علاوہ ایسڈ ریفلوکس یا گیسٹر کی بیماری میں بھی اسے پینے کی سفارش نہیں کی جاتی۔
اگر آپ کو معدے کے سنگین مسئلے یا کسی بیماری کا سامنا ہے تو آپ فوری طور پر معدے کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
کم کھانا
اگر آپ متلی کو محسوس کر رہے ہیں تو آپ کوپیٹ بھر کر کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کچھ ہلکا پھلکا سا استعمال کریں تاکہ آپ آرام حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ آپ آہستہ آہستہ کھائیں۔ زیادہ کھانا آپ کے معدے کو خراب کر سکتا ہے۔ آپ کو اس حالت میں مصالحہ دار چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
سیب
روزانہ ایک سیب کا استعمال نہ صرف آپ کو ڈاکٹر سے دور کرتا ہے بلکہ یہ متلی کو بھی دور کرنے کے کام آسکتا ہے۔ اس میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے جسم کو زہریلے مواد سے نجات دلاتے ہیں۔ فائبر ہاضمے کو بھی سست کرتا ہے اس کے علاوہ آپ کے معدے کو بھی پرسکون رکھتا ہے۔
آپ صرف ایک سیب کا استعمال کریں ہر چیز کا استعمال اعتدال کے ساتھ آپ کو سکون دیتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
اگر آپ کا معدہ بھاری محسوس کر رہا ہے تو اس کو ہلکا کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کے معدے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ یہ آپ کے معدے کے پی ایچ کو تبدیل کرتا ہے۔ اس کا زیادہ بھی استعمال نہ کریں۔ اس کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کریں۔
آرام کریں
متلی تناؤ کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے اگر آپ متلی کو محسوس کرتے ہیں تو اس کے لئے کوئی آرام دہ طریقہ اپنائیں۔ آپ اپنی سانسوں پر توجہ مرکوز کریں۔ یہ آپ کے دماغ کے لئے بھی اچھا ثابت ہوتا ہے۔ لمبی لمبی سانسیں آپ کے تناؤ کو ختم کرکے متلی کو بھی ختم کرتا ہے۔