نیند کا آجانا اللہ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے،بہت سے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ان کو رات کے وقت نیند نہیں آتی اور وہ ساری رات اور دن میں بھی تھکاوٹ کی وجہ سے بے چین ہوتے ہیں۔لیکن نیند نہ آنے کی کافی وجوہات ہوتی ہیں اس میں سے ہوسکتا ہے کہ رات کو ہیڈ فون کے زیادہ استعمال سے آپ کی اور دوسرے کی نیند میں خلل پڑتا ہویہ بھی نیند نہ آنے کی بہت بڑی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی ایسی وجوہات ہیں جو نیند کی خرابی کا باعث بنتی ہیں،ایسی کونسی وجوہات ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
نیند نہ آنے کی وجوہات-
کسی پیارے کو اپنی زندگی میں کھودینا،کسی کی جاب کا چلے جانا،طلاق کا ہوجانا،یہ وہ تمام مسائل ہیں جو بہت سے لوگوں کو اپنی زندگی میں دیکھنے پڑتے ہیں جس وجہ سے وہ گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔اور یہ ہی مسائل بعد میں نیند نہ لانے کا سبب بنتے ہیں۔
نیند نہ آنے کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں؛
تناؤ-
تناؤ نیند نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ ہےجب انسان کسی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے دماغ میں بہت سی سوچیں پیدا ہوتیں ہیں،جس وجہ سے وہ وہم اور وسوسوں کا شکار ہوتا ہے اور خود سے بہت سی چیزیں سوچتا ہے۔اپنی سوچوں پر اگر قابو نہ کیا جائے تو یہ ہی سوچیں پھر بیماری کی صورت میں ڈپریشن کی شکل اختیار کرتی ہیں۔جب انسان کسی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ نیند سے محروم ہوجاتا ہے،نیند نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے۔نیند کی عدم صلاحیت خود تناؤ کا سبب بن سکتی ہے۔
نیند کا شیڈول-
جب ہماری نیند کا شیڈول ڈسٹرب ہوتا ہے تو ہماری نیند میں خرابی پیدا ہوتی ہے بہت سے لوگ ایسے ہیں جونائٹ شفٹ بھی کرتے ہیں ،یعنی اگر وہ ایک ماہ ڈے شفٹ کرتے ہیں تو انہیں بعد میں رات کو بھی کام کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے نیند کا شیڈول خراب ہوتا ہےاور نیند نہ آنے کی وجہ بنتا ہے۔جو لوگ ایک نظام الاوقات کے تحت چلتے ہیں، تو وہ اپنے وقت پر سونے کی تیاری میں ہوتے ہیں۔
طرززندگی-
طرزِزندگی اور غیر صحت مندانہ عادات کو اپنانے سے بھی نیند میں خرابی پیداہوتی ہے۔اس کے علاوہ غذا بھی ہمیں نیند کی کمی میں مبتلا کرتی ہے۔
ہماری طرزِ زندگی کے مختلف طریقے نیند میں خرابی پیدا کر سکتے ہیں جیسے؛
شام کو دیر تک دماغ کو متحرک رکھنا-
وڈیو گیمز کھیلنا-
الیکٹرک آلات کا استعمال کرنا-
دوپہر کا سوجانا-
صبح دیر سے اٹھنا- کیونکہ ایسا شیڈول بعد میں نیند میں الجھن پیدا کرتا ہے۔
غذا کی وجہ سے-
کیفین کا استعمال-
کیفین آپ کے جسم کو ایکٹو کرتاہے،نیکوٹین نیند پر منفی اثرات ڈالتا ہے جس وجہ سے نیند آنا مشکل ہوجاتی ہے۔شام اور رات کے وقت اس کا استعمال ممکنہ طور پر اثر ڈالتا ہے۔
الکحل کا استعمال-
الکحل بھی ہماری نیند کے چکر کو پریشان کرتا ہے،رات کے وقت اس کا استعمال بھی نیند میں خلل ڈالتا ہے،اس لئےاس کا استعمال کم کرنا چاہیے۔
مصالحہ دار کھانے-
مصالحے دار کھانوں کی وجہ سے بھی ہمارے نظامِ انہطام کو مشکل پیش ہوتی ہےرات کے وقت ایسے کھانوں کا استعمال ہمارے لئے مشکل پیدا کرتا ہے۔
بیماری –
اگر ہم کسی بیماری یا درد میں مبتلا ہیں تو اس صورت میں بھی نیند کی خرابی ہوتی ہے،مثال کے طور پر ڈپریشن اور ذیا بیطس کی بیماری ایسی بیماری ہے جو نیند پر اثرڈالتی ہے۔
ہارمونز کی وجہ سے-
ہارمونل تندیلیاں جیسے حمل کے دوران بھی نیند میں خرابی پیدا پوتی ہے جس وجہ سے نیند لانے میں دشواری پیدا پوتی ہے۔
دماغی مسائل جیسے ڈپریشن اور ایگزیٹی وغیرہ
ہائی بلڈ پریشر اور استھما
شوگر اور بر چینی
درد اور دوسرے مسائل نیند نہ آنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی بیماری ہو آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سایٹ کی مدد سے ایک مستند ڈاکٹر تک پہنچ سکتے ہیں آپ فون کال کی مدد سے ڈآکٹر سے اپاینمنٹ لے سکتے ہیں،اس کے علاوہ آپ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔