کمر کے نچلے حصے میں درد ہر انسان کی شکایت ہوتی ہے اور تقریباََ ہر انسان کمر کی درد میں مبتلا ہوتا ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں انسان نے خود کے ساتھ ساتھ مصروفیات کو بھی بدل رکھا ہے۔ آج کل ہر کام سوشل میڈیا اور کمپیوٹر پہ ہوگیا ہے۔ کمر کا درد بعض اوقات اتنا شدید ہوتا ہےکہ یہ اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
پوری دنیا میں 85 فیصد لوگ اس درد سے دوچار ہوتے ہیں۔ سردرد کے بعد یہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لوگ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔ کمردرد کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ آج ہم کمر درد کی وجوہات اور اس کےعلاج کے بارے میں بات کریں گے۔مزید معلومات کے لئے آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے حاصل کریں اور کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر 03111222398 پہ کال کریں۔
کام کاج کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کا نقصان
کمر کی درد ایسی درد ہےجو معمولی سے خطرناک صورت اختیار کرنے میں دیر نہیں لگتی کیونکہ ہمارے دماغ میں جو نس پار ہوتی ہے وہ ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے سے پاس ہوتی ہے جس وجہ سے اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
کمرکا درد پہلے اتناعام نہیں تھا لیکن آج کل ہر دوسرے انسان کو کمردرد کی شکایت ہوتی ہے۔ آج کل ہمارے کام کرنے کے طریقے بدل گئے ہیں، جیسے کمپیوٹرپر کام کرنا شامل ہے۔ جب ہم کمپیوٹرپر کام کرتے ہیں تو ہمارا سارا پریشر کمر پر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی چھوٹی چھوٹی ہڈیوں سے مل کر لمبی ہڈی بنتی ہے۔ اس میں ایک ڈسک ہوتی ہے جوپریشر کی وجہ سے دب جاتی ہے۔
لمبی ڈرائیونگ کی وجہ سے
جو لوگ لمبی ڈرائیونگ کرتے ہیں، ان کو کمردرد کا مسئلہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ پیشہ ورانہ مزدور ہیں ان کو وزن اٹھانے کی وجہ سے کمردرد ہوسکتا ہے۔ اکثر کمردرد غلط طریقے سے وزن اٹھانے کی وجہ سے ہوجاتا ہے۔کمر کا درد مسلز کے کمزور ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
کمر درد اضافی وزن کی وجہ سے
اضافی وزن کی وجہ سے بھی ہماری کمر کے نچلے حصے پر دباؤ پڑتا ہے۔ اس لئے صحت مند وزن برقرار رکھنے کے لئے ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں اپنا صحت مند وزن برقرار رکھنے کے لئے سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال کرنا چاہیئے۔
کمر کے نچلے حصے میں درد کی نفسیاتی وجہ
کمر کے نچلے حصے میں نفسیاتی حالات جسیے ڈپریشن اور پریشانی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
خطرے کے عوامل
مندرجہ ذیل عوامل بھی کمر کی درد کی وجوہات بن سکتے ہیں۔
پیشہ وارنہ سرگرمیاں
حمل کی وجہ سے
بڑی عمر کی وجہ سے
سخت کام کی وجہ سے
جینیاتی وجہ سے
موٹاپا کی وجہ سے
سگریٹ نوشی کی وجہ سے
کسی بیماری کی وجہ سے گٹھیا یا کینسر کی وجہ سے
کمر کی درد مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ہوتا ہے۔
کمر درد کا علاج
کمپیوٹر پر کام کرتے وقت اپنی پوزیشن کو درست رکھنا چاہیئے۔
لگاتار کام نہیں کرنا چاہیے۔ ہر 20 منٹ کے بعد پوزیشن بدلنی چاہیئے۔
لمبی ڈرائیونگ کےدوران وقفہ لینا چاہیئے۔
ورزش کے ذریعے پٹھوں میں طاقت اور لچک پیدا کریں۔
تمباکو نوشی نہ کریں۔
خوراک اور ورزش
اچھی غذا ہماری صحت کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرکے ہم تندرست رہ سکتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں میں وٹامن سی کے علاوہ اور بھی بہت سے وٹامنز سے موجود ہوتے ہیں۔
لاکھوں لوگ کمر درد کے ساتھ رہتے ہیں۔ سختی، درد اور محدود حرکت زندگی کے معیار پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔ لیکن آپ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے اور متحرک رہنے سے کمر کے نچلے حصے کے درد سے بچ سکتے ہیں۔ اپنے فراہم کنندہ سے بات کریں اگر کمر کا درد دور نہیں ہوتا ہے یا اگر آپ اپنی پسند کی سرگرمیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ کئی علاج درد کو کم کر سکتے ہیں، آپ کو بہتر طریقے سے آگے بڑھنے اور زندگی سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
کسی بھی سنگین صورتحال میں ہم گھر بیٹھےمرہم ویب سائٹ سےایک فون کال کی مدد سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398پر آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔