رات میں اندھا پن یا نائٹ بلائنڈنس ایک بنیادی بیماری کی علامت ہے جیسے ریٹنا کا مسئلہ، اندھا پن آپ کو رات کے وقت یا کم روشنی میں صاف دیکھنے سے روکتا ہے۔ رات کا اندھا پن بذات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ آنکھوں کی موجودہ خرابی کا نتیجہ ہے۔اس کی بہت ساری وجوہات ہیں اورعلاج ان وجوہات پر منحصر ہے۔ اس بلاگ میں رات میں اندھے پن کی علامات، وجوہات اور علاج پربات کریں گے۔
رات میں اندھا پن کیا ہے؟
رات میں اندھا پن، جسے نیکٹالوپیا بھی کہا جاتا ہے، روشنی سے اندھیرے میں آنے پر فوری طور پرآنکھ کی دیکھنے میں ناکامی ہے اس بیماری میں ہلکی یا کم روشنی میں یا رات کو دیکھنے کی صلاحیت میں کمی ہوجاتی ہے۔ یہ بہت سی پیدائشی اور وراثتی ریٹنا کی بیماریوں کی وجہ سے یا وٹامن اے کی کمی کے نتیجے میں ہوتا ہے اور عام طور پر زندگی بھر رہتا ہے۔
کم یا مدھم روشنی میں آنکھ کیا محسوس کرتی ہے؟
عام حالات میں آپ کی آنکھیں مسلسل روشنی کو ایڈجسٹ کر رہی ہیں۔ جب آپ کم یا مدھم روشنی میں ہوں گے، تو جو آپ کی آنکھوں کے بیچ میں آئی بال ہیں بڑے ہو جائیں گےیا پھیل جائیں گے تاکہ زیادہ روشنی آپ کی آنکھ میں داخل ہو جائے۔ یہ روشنی پھر ریٹنا کے ذریعہ موصول ہوتی ہے –
آپ کی آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود ٹشو جس میں راڈ اور کون خلیات ہوتے ہیں۔ کون خلیے رنگ دیکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ راڈ خلیے آپ کو اندھیرے میں دیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب وہ راڈ خلیے کسی بیماری، چوٹ، یا موروثی حالت کی وجہ سے اچھی طرح کام نہیں کر رہے ہیں، تو اندھیرے میں نظر آنے کی پریشانی ہوسکتی ہے۔
رات میں اندھے پن کی علامات
رات میں اندھا پن کی نشاندہی کرنے کے لیے اکیڈمی آف اوپتھلمولوجی تجویز کرتی ہے کہ لوگ درج ذیل حالات زندگی پر غور کریں۔ کم روشنی میں گھر میں گھومنا ، رات کو گاڑی چلانا ، مدھم روشنی میں چہروں کو پہچاننا ، اندھیرے میں رہنے کے بعد روشنی والے کمرے میں ایڈجسٹ ہونا، روشنی میں رہنے کے بعد اندھیرے میں جانا۔
رات میں اندھا پن ایسی بیماری ہے کہ اس کے ساتھ دوسری علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ ان علامات کی نوعیت بنیادی وجہ پر منحصر ہوگی لیکن یہ علامات اس طرح سے ہوسکتی ہیں۔ سر درد، آنکھ کا درد، متلی، قے، دھندلا پن، ، روشنی کی حساسیت، فاصلے پر دیکھنے میں دشواری۔
رات میں اندھے پن کی وجوہات
رات میں اندھا پن کی کئی عام وجوہات ہیں جیسے میوپیا قریب کی نضر کی کمزوری، گلوکوما کی دوائیں جو آئی بال کو تنگ کر کے کام کرتی ہیں، موتیا ، ذیابیطس، ریٹینائٹس پگمنٹوسا۔ وٹامن اے کی کمی، خاص طور پر ان افراد میں جنہوں نے آنتوں کی بائی پاس سرجری کروائی ہے ۔ یہ ایک جینیاتی بیماری بھی ہوسکتی ہے جو ایک یا زیادہ جینز کے صحیح طریقے سے کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ آنکھ میں موتیا کی صورت میں اس کی سرجری ہی اس کا علاج ہے اس سلسلے میں بہترین ماہرین سے رجوع کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آپ کے رات میں اندھا پن کی بیماری کی وجہ کیا ہے، ایک ماہر امراض چشم آنکھوں کا مکمل معائنہ کرے گا اور بہت سی خصوصی تصاویر، ٹیسٹ کا آرڈر دے سکتا ہےرات میں اندھا پن کے علاج کے سلسلے میں ماہر امراض چشم سے رابطہ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
رات میں اندھے پن کا علاج
رات میں اندھا پن کی بیماری کا علاج اس کی وجہ پر منحصر ہے۔ علاج اتنا ہی آسان ہو سکتا ہے جتنا کہ اپنے آپ کو عینک کا نیا نسخہ حاصل کرنا یا گلوکوما کی دوائیں تبدیل کرنا، یا اگر رات کا اندھا پن موتیا کی وجہ سے ہو تو اسے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر آپ کو ریٹنا کی بیماری ہے، تو علاج بیماری کی قسم پر منحصر ہوگا اور اس کے لیے ریٹنا کے ماہر سے اضافی مشاورت کی ضرورت ہوگی۔ اگر یہ جینیاتی بیماری ہے تو اس کا کوئی بھی علاج ممکن نہیں۔
رات میں اندھے پن سے بچاؤ کی تجاویز
آپ جینیاتی بیماریوں کو نہیں روک سکتے، لیکن آپ اپنے طرز زندگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ممکنہ طور پر رات میں اندھا پن کو روکنے کے لیے درج ذیل پر عمل کریں۔
ایسی غذا کھائیں جن میں وٹامن اے ہو مثلا ، پتوں والی ہری سبزیاں اور پھل جیسے کیلے، پالک، بروکولی، نارنجی اور پیلی سبزیاں جیسے گاجر، شکرقندی، کدو ٹماٹر۔لال، کالی مرچ۔ آم۔ مچھلی کا تیل۔ دودھ اورانڈے۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئےغذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلےاپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع فرمائیں۔
آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ کروائیں۔ آنکھوں کے ماہر سے مسلسل ملیں تاکہ وہ جلد معلوم کر سکیں کہ آیا آپ کو اپنی آنکھوں میں کوئی مسئلہ ہے۔دھوپ کا چشمہ پہنیں، دھوپ کے چشمے آپ کی آنکھوں کو دھوپ سے بچاتے ہیں۔ یو وی شعاعیں آپ کے موتیا اور گلوکوما کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ ورزش آپ کی آنکھوں کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ یہ آنکھوں کے دباؤ اور خون میں گلوکوز کی سطح کوبھی کم کر سکتی ہے۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|