قربت کے پلوں کا ہونا ہر شادی شدہ فرد کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں جو ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان پلوں کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری مرد اور عورت دونوں پر عائد ہوتی ہے مگر بعض اوقات کسی ایک پارٹنر کی کچھ بری عادات دوسرے فرد کی طبیعت پر ایک بوجھ سا بن جاتی ہیں ۔ ایسی عادات کے بارے میں جاننا اور ان کو ٹھیک کرنا ہر فرد کی لازمی ذمہ داری ہوتی ہے
قربت کے پلوں کو متاثر کنے والی عادات
قربت کے پلوں کے حوالے سے یہ امر قابل ذکر ہوتا ہے کہ اس دوران اپنے پارٹنر کی خوشی کو اہمیت دینے سے ہی ان پلوں کی حقیقی خوشی کا حصول ممکن ہوتا ہے اس کے بغیر قربت کے پلوں کو ایک ذمہ داری کی طرح نبھایا تو جا سکتا ہے مگر اس سے ازدواجی تعلقات میں بہتری کی امید رکھنا ایک دیوانے کے خواب سے زيادہ نہیں ہوتا ہے ۔
قربت کے پلوں سے قبل غیر صحت مند غذاکا استعمال
قربت کے پلوں سے قبل بہت زيادہ جنک فوڈ کا استعمال آپ کی صلاحیتوں کو متاثر کر دینے کا سبب بن سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ بہت زيادہ میٹھا یا چکنا کھانا کھا لیتے ہیں تو اس کے ردعمل کے طور پر دوران خون سست ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے قربت کے پلوں کے دوران ایک سستی سی طاری ہو جاتی ہے ۔
یہ سستی آپ کے پارٹنر کی امیدوں کو پورا کرنے سے روکتی ہے اور انسان جلد تھکن کا شکار ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ غذا میں ایسی اشیا کا استعمال جن کے سبب منہ نےآنے والی بدبو آپ کے پارٹنر کے مزاج پر گراں بھی گزر سکتی ہے
ہر وقت ذہنی دباؤ کا شکار رہنا
کچھ افراد کو ہر وقت پریشان رہنے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے خون میں اسٹریس والے ہارمون کی مقدار ہمیشہ زیادہ رہنے لگتی ہے جو انسان کی جنسی خواہش اور استعداد میں کمی کا سبب بن جاتی ہے اس وجہ سے ایسے افراد جب قربت کے پلوں میں اپنے پارٹنر کے قریب جاتے بھی ہیں تو جنسی افعال کی ادائگی مناسب انداز میں کرنے سے قاصر ہوتے ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی ازدواجی زندگی پر پڑتا ہے
یاد رکھیں صرف پریشان ہونے سےکبھی کوئي مشکل حل نہیں ہو سکتی ہے پریشانیوں کو دور کرنےکے لیۓ ضروری ہے کہ آپ ان کا مقابلہ کریں ۔ اس کے لیۓ آپ کی ازدواجی زندگی کا سکون آپ کو وہ طاقت دیتا ہے جس سے آپ مسائل کا سامنا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں
پیش قدمی نہ کرنا
قربت کے پلوں کا حسن صرف محدود مدت کے لیۓ نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے اثرات انسان کے جسم پر طویل مدت تک رہتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق جو تقریبا 8700 افراد پر کیا گیا یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو افراد قربت کے پلوں سے قبل پیش قدمی کر کے اپنے پارٹنر کو اپنی محبت کا یقین دلاتے ہیں ان کا ازدواجی تعلق زيادہ خوشی کا حامل ہوتا ہے ان لوگوں کے مقابلے میں جو ان پلوں کو صرف ایک فرض کے طور پرادا کرتے ہیں
لہذا اس بات کی عادت اپنانے کی کوشش کرنی چاہیۓ کہ ان پلوں کو خوبصورت بنانے کے لیے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر نہ صرف تیار کریں بلکہ اس کی تحریک اپنے پارٹنر کو بھی دیں
ایک جیسے طریقہ کار کا استعمال
جس طرح کسی بھی روٹین سے انسان اگر بار بار گزرتا رہے تو اس سے بوریت کا شکار ہو جاتا ہے روٹین میں ہونے والی تبدیلی آپ کو بہتر کام کرنے کی تحریک دیتی ہے اسی طرح قربت کے پلوں میں ایک جیسی پوزیشن اور اوقات کا استعمال اس کو ایک ٹائم ٹیبل کی طرح بنا دیتی ہے جس سے یہ پل زندگی دینے کے بجاۓ مذید تھکاوٹ کا سبب بن جاتے ہیں
اس وجہ سے ان پلوں میں جدت لانے کی ذمہ داری دونوں پارٹنر پر عائد ہوتی ہے اس لیۓ کوشش کریں کہ ان پلوں کو روٹین کا حصہ نہ بننے دیں اس کے لیۓ وقت پوزیشن کو تبدیل کریں تاکہ اس سے زیادہ سے زيادہ خوشی حاصل کی جا سکے
اپنے قربت کے پلوں کی خوشی کو برقرار رکھنے کے لیۓ کسی ماہر جنسیات سے یا ماہر نفسیات سے مدد لی جا سکتی ہے یہ دونوں ڈاکٹر آپ کی ازدواجی زندگی کو اپنے مشوروں سےمذید مستحکم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں
تمباکو نوشی یا دیگر نشے
قربت کے لمحات کو خوبصورت بنانے کے لیۓ کسی نشے میں ڈوبنا فلموں میں تو خوبصورت لگ سکتا ہے مگر حقیقی زندگی میں یہ حرکت قربت کے پلوں کی اہمیت اور حسن کو برباد کر دیتی ہے اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان کے سبب جنسی طاقت اور صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے
یہ کمزوری آپ کے پارٹنر کے سامنے آپ کے لیۓ شرمندگی کا باعث بھی ہو سکتی ہے اور اس کے اثرات آپ کی ازدواجی زندگی کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں اس وجہ سے ان عادات سے جان چھڑانا آپ کی صحت کے لیۓ بھی ضروری ہے اور ازدواجی زندگی کے سکون کے لیۓ بھی ضروری ہے ۔