پلمونولوجسٹ سے مراد وہ ڈاکٹر ہوتے ہیں جو کہ سانس اور سینے کی بیماریوں کا علاج کرتے ہیں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے سبب پلمونولوجسٹ ڈاکٹروں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے کیوں کہ یہ وائرس سب سے زیادہ پھپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور اس بیماری کے علاج کے لیۓ پلمونولوجسٹ یا چیسٹ اسپشلسٹ کی علامات کو دیکھتے ہوۓ بہترین علاج کر سکتے ہیں
کراچی کے بہترین پلمونولوجسٹ
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کراچی ایک میٹروپلیٹن شہر ہے اور اس میں بہترین پلمونوجسٹ کے بارے میں جاننا اور ان سے اپائنٹمنٹ لینا ایک مشکل کام ہے آپ کی اسی مشکل کو آسان کرنے کے لیۓ ہم یہاں آپ کو کراچی کے مستند پلمونوجسٹ کے بارے میں بتائیں گے جن سے نہ صرف آن لائن اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے بلکہ ان سے ویڈيو لنک کے ذریعے مشاورت بھی کی جا سکتی ہے
ڈاکٹر آصف اوساوالا
ڈاکٹر آصف اوسا والا کا شمار کراچی کے تجربہ کار اور مستند پلمونولوجسٹ میں ہوتا ہے وہ ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس ،اور ایف سی سی پی کی ڈگریوں کے حامل سینے کےاسپیشل ڈاکٹر ہیں ۔ وہ حالیہ دنوں میں میڈی لنک ہاسپٹل ،ہل پارک جنرل ہاسپٹل میں بطور چیسٹ اسپلشسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ الرجی ، برونکو اسکوپی ،پھپھڑوں کے کینسر کے علاوہ سینے اور سانس کی جملہ بیماریوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں
ڈاکٹر محمد حسن
ڈاکٹر محمد حسن گزشتہ 34 سالوں سے بطور ماہر پلمونولوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہ ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس اور ڈی ڈی سی ٹی کی ڈگریوں کے حامل ہیں ۔ ان کی مہارت کے خصوصی شعبوں میں الرجی ، برونکو اسکوپی ،پھپھڑوں کے کینسر کے علاوہ سینے کی تمام بیماریاں شامل ہیں ۔وہ ڈاکٹر حسن کلینک اور راحت میڈیکل سینٹر میں بطور پلمونولوجسٹ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی مریضوں کو مشورے دیتے ہیں
ڈاکٹر نسیم احمد
ڈاکٹر نسیم احمد کراچی کے ماہر پلمونولوجسٹ ہیں وہ گزشتہ دس سالوں سے کراچی کے کئی بڑے ہسپتالوں میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر چکے ہیں حالیہ دنوں میں وہ کڈنی سینٹر ، اور میڈی کئير کارڈیک اور جنرل ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ ریسپائریٹری میڈيسن کے شعبے میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر پڑھاتے بھی ہیں ۔ ان کی مہارت کے خصوصی شعبوں میں اسپائرومیٹری ، الرجی ،برونکواسکوپی ، اینڈو برونکیل الٹراساونڈ ،اور پھپھڑوں کا کینسر شامل ہے ۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی سانس کے مریضوں کا آن لائن علاج بھی کرتے ہیں
ڈاکٹر محمد توفیق
ڈاکٹر محمد توفیق گزشتہ پندرہ سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں وہ او ایم آئی ہاسپٹل اور تاج میڈيکل کمپلیکس میں بطور پلمونولوجسٹ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ وہ ہولی فیملی ، کراچی ایڈونٹ ہاسپٹل اور کتیانہ میمن ہاسپٹل میں بھی کام کر چکے ہیں ۔ وہ الرجی ، برانکواسکوپی اور سسٹک فائبروسس کے شعبوں میں علاج میں خاص مہارت رکھتے ہیں ان سے اپئنٹمنٹ آن لائن بھی لی جا سکتی ہے اور اس کے علاوہ وہ ویڈیو لنک پر بھی مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ
ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کرنے والے ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ گزشتہ 15 سالوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ہیلتھ آئکن میڈيکل اور ڈائگنوسٹک سینٹر میں بطور ماہر پلمونولوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ الرجی ، برونکو اسکوپی ،پھپھڑوں کے کینسر کے علاوہ سینے اور سانس کی جملہ بیماریوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ایم بی بی ایس ہونے کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کی ڈگریوں کے بھی حامل ہیں
سانس اور پھپھڑوں کی بیماریوں کے حوالے سے ماہر ڈاکٹروں سے اپائنٹمنٹ اور آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں