پروجیسٹرون ایک ہارمون ہے جو ہمارے جسم میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے لیکن اسے لیبارٹری میں بھی بنایا جاتا ہے ۔ عام طور پر پروجیسٹرون ٹیبلٹس کا استعمال خواتین سے جڑے بعض مسائل کے علاج میں کیا جاتا ہے جیسے غیر متوقع طور پر بند ہو جانے والی ماہواری،ہارمونل عدم توازن کی بدولت غیرمعمولی خون آنا،اور قبل از ماہواری سنڈروم کی شدید علامات
اس کے علاوہ پروجیسٹرون کو ہارمون ایسٹروجن کے ساتھ ملا کر ایسٹروجن کے خلاف ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے حصے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ، اگر ایسٹروجن کو پروجیسٹرون کے بغیر استعمال کیا جائے تو یہ رحم کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
پروجیسٹرون ٹیبلٹ کیوں استعمال کی جاتی ہیں؟
پروجیسٹرون کو ان خواتین میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ایک حصے کے طور پر ااستعمال کیا جاتا ہے جو مینوپاز سے گزر چکی ہیں اور جن کا ہسٹیکٹومی نہیں ہوا ہے ۔ ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی میں عام طور پر ایسٹروجن شامل ہوتا ہے جو مینوپاز کی علامات اور بعد میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے
لیکن ایسٹروجن بچہ دانی کی پرت کو غیر معمولی طور پر گاڑھا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو بچہ دانی کے کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ پروجیسٹرون بچہ دانی کی پرت کو گاڑھا ہونے سے روکنے میں مدد کرتا ہے اور رحم کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے ،
اس کے علاوہ پروجیسٹرون بچہ پیدا کرنے والی خواتین میں حیض کو دوبارہ لانے میں مدد کرتا ہے جن کی ماہواری غیر متوقع طور پر بند ہو جاتی ہے اس کے علاوہ یہ حمل کو روکنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے لیکن مانع حمل دواؤں میں اس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے
پروجیسٹرون ٹیبلٹس کا استعمال
پروجیسٹرون منہ سے لینے کے لئے ایک کیپسول کے طور پر آتا ہے یہ دن میں ایک بار شام میں یا رات کو سونے سے قبل لیا جاتا ہے ، اس کے علاوہ آپ کو آپ کا ڈاکٹر بتائے گا کہ آپ نے کب یہ دوا لینی ہے اور کب تک استعمال کرنی ہے ۔ بہتر یہی ہو گا کہ دوا کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ہی استعمال کیا جائے
پروجیسٹرون کے استعمال سے قبل احتیاط
پروجیسٹرون لینے سے پہلے کچھ باتیں ضروری ہیں جو آپ اپنے ڈاکٹر کو بتائیں
الرجی
آپ اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ کو پروجیسٹرون،مانع حمل گولیوں،ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی یا کسی دوسری دوا یا مونگ پھلی سے الرجی ہے۔
دیگر دواؤں کے تعاملات
اگرچہ کچھ دوائیں ایک ساتھ بالکل استعمال نہیں کی جا سکتی ہیں جبکہ بعض دوائیں دوسری دواؤں کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہیں ، اس لئے آپ اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ کن دواؤں کا استعمال کر رہے اس کے علاوہ کون سے وٹامنز یا غذائی سپلیمینٹس لے رہے ہیں ، یا کسی قسم کی دیسی دواؤں کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر دواؤں میں تبدیلی کی جا سکے
دیگر طبی مسائل
پرویجسٹرون استعمال کرنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر کو یہ بھی بتائیں کہ آپ کی ماہواری کے دوران بہت زیادہ خون آرہا ہے ، یا اسقاط حمل کے دوران کچھ ٹشوز اندر رہ گئے ہیں یا پھر اگر آپ حاملہ ہیں ، حاملہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں یا دودھ پلا رہی ہیں
مزید یہ کہ پروجیسٹرون استعمال کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ دوا آپ کے لئے محفوظ ہے آپ اپنے ڈاکٹر کو اپنی طبی تاریخ سے آگاہ کریں اگر آپ کو دل کی بیماری ہے، درد شقیقہ، دمہ، گردے کی بیماری،مرگی،ہائی بلڈپریشر،ہائی کولیسٹرول یا ڈپریشن کی بیماری ہے
پروجیسٹرون کے مضر اثرات
پروجیسٹرون لینے کے کچھ ضمنی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس سلسلے میں آپ کا ڈاکٹر آپ کو رہنمائی فراہم کریگا آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ پروجیسٹرون لینے سے آپ پر غنودگی آسکتی ہے اس لئے اس دوا کو لینے کے بعد گاڑی چلانے سے گریز کریں یا یہ دوا رات کو سوتے وقت استعمال کریں اس دوا کے کچھ مزید اثرات بھی ہو سکتے ہیں جن میں شامل ہیں
سر درد، چھاتی کی نرمی یا درد، خراب پیٹ، قے، قبض، تھکاوٹ، جوڑوں اور ہڈیوں میں درد،موڈ میں تبدیلی،چڑچڑاپن، ناک بہنا،چھینک، کھانسی، اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ، پیشاب کے مسائل
اس کے علاوہ کچھ سنگین اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں جس کے ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے جن میں شامل ہیں
چھاتی کے گانٹھ،شدید چکر یا بےہوشی، سست یا مشکل تقریر ،بازو یا ٹانگ کی بےحسی،سانس میں کمی، دل کی تیز دھڑکن، سینے میں درد،دھندلا پن،دوہری بصارت،اندام نہانی سے غیر متوقع خون آنا،ذہنی دباؤ،خارش،جسم کے مختلف حصوں پر سوجن وغیرہ
احتیاطی تدابیر
یہ بہت اہم ہے کہ آپ کا ڈاکٹر آپ کی پیشرفت کو باقاعدگی سے چیک کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ دوا صحیح طور پر کام کر رہی ہے اور نا پسندیدہ اثرات کا سبب نہیں بن رہی ہے ۔ شرونیی امتحان، چھاتی کا معائنہ اور میموگرافی ناپسندیدہ اثرات کی جانچ کے لئے درکار ہو سکتی ہے ، اس کے علاوہ حمل کے دوران اس دوا کا استعمال جینن کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔
اس دوا کا طویل عرصے تک استعمال آپ کو دل کا دورہ پڑنے،فالج، خون جمنے یا ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے لہذا اس دوا کے استعمال سے پہلے اس کے ضمنی اثرات سے متعلق معلومات اپنے ڈاکٹر سے حاصل کریں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|