حمل کا ہونا دنیا کے ہر حصے میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس دور کے دوران دنیا میں ہر قوم اور شہریت کے حامل افراد اس بات کی کوشش کرتےہیں کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہر وہ کام کریں جو ان کو محفوظ رکھ سکے ۔
مختلف معاشرت کے لوگ حمل کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے لیۓ بہت سارے اقدامات ایسے بھی کرتےہیں جن کا میڈيکل سائنس سے کوئي تعلق نہیں ہوتا ہے مگر یہ ان کی ثقافت اور معاشرت سے جڑی روایات کے سبب صدیوں سے چلے آرہے ہیں اور ان کی پیروی کرنا ان سب پر واجب ہوتا ہے
دنیا کے مختلف ممالک میں حمل کے دوران کیۓ جانے والے اقدامات
دنیا کے مختلف علاقوں میں حمل کے دوران مختلف علاقوں کے لوگ مختلف کام انجام دیتے ہیں جن میں سے کچھ کام ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں جان کرآپ بھی حیران رہ جائيں گے ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
فلپائن ڈلیوری سے پہلے کچا انڈہ کھانا
فلپائن میں صدیوں سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ ڈلیوری سے قبل حاملہ عورت کو کچا انڈہ کھلایا جاتا ہے اس عمل سے ان کا یہ ماننا ہے کہ اس طرح سے ایک جانب تو بچے دانی کا منہ کھلنے میں آسانی ہوتی ہے اور اس انڈے کی طاقت سے بچہ آسانی سے باہر آجاتا ہے ۔
میکسیکو حمل کے دوران انڈہ کھانے سے پرہیز
فلپائن کے لوگوں کے بر خلاف میکسیکو کی خواتین کے لیۓ حمل کی مدت کے دوران انڈہ کھانے سے روکا جاتا ہے اس کی توجیح پیش کرتے ہوۓ یہاں کی بڑی بوڑھیوں کا یہ کہنا ہے کہ اس انڈے کی بو بچے کے مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے اور بچے کو اس انڈے کی بو نا گوار بھی محسوس ہو سکتی ہے
چین پیٹ کے اوپر مساج کرنے سے پرہیز
حمل کی مدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیٹ کے سائز میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور اکثر خواتین اپنے پیٹ پر مساج کرتی ہیں لیکن چینی معاشرت کے مطابق خواتین کو اپنے پیٹ پر دوران حمل مساج سے پرہیز کرنا چاہۓ کیوںکہ اس کا براہ راست اثر بچے کے مزاج پر پڑتا ہے اور اس سے بچہ ضدی اور چڑچڑا ہو جاتا ہے اور جس کے اثرات اس کی پیدائش کے بعد اس کے مزاج پر ظاہر ہو سکتے ہیں
انڈیا حاملہ عورت کا چوڑياں پہننا
پڑوسی ملک بھارت اور پاکستان کے کچھ علاقوں میں بھی حمل کے ساتویں مہینے میں گود بھرائی کی رسم کی جاتی ہے جس میں حاملہ عورت کے ہاتھوں میں دونوں ہاتھوں میں چوڑياں پہنائي جاتی ہیں یہ چوڑیاں پانچ ، سات ، نو یا گیارہ کے عدد میں پہنائي جاتی ہیں اور ان چوڑیوں کا حمل کی اس مدت کے بعد اتارنے کی ممانعت ہوتی ہے اور اس کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کہ چوڑيوں کی آواز ماں کی کوکھ میں پلنے والے بچے کی سننے کی سمجھنے کی حس کو بڑھاتا ہے اور اس کی دماغی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہیں
ترکی حمل کے دوران مچھلی اور آئس کریم سے پرہیز
ترکی میں حمل کے دوران خواتین کو مچھلی کھانے سے روکا جاتا ہے ان کا یہ ماننا ہے کہ حاملہ عورت اگر مچھلی کھاۓ گی تو اس سے پیدا ہونے والے بچے کی شکل بھی مچھلی جیسی ہو جاۓ گی اس کے علاوہ آئس کریم کھانے سے بھی روکا جاتا ہے جس کے لیے ان کا یہ ماننا ہے کہ آئس کریم کھانے سے بچے کے سر میں سوراخ ہو سکتا ہے
ہسپانوی چاند گرہن کے دوران دھاتی اشیا کا استعمال
ہر معاشرے میں چاند گرہن اور سورج گرہن کے دوران حاملہ عورتوں کے لیۓ خصوصی احتیاط کی روایات سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہیں اس حوالے سے ہسپانوی خواتین گرہن کے دوران اپنے ساتھ کسی نہ کسی دھات کی کوئی نہ کوئی چیز ضرور رکھتی ہیں اس کے حوالے سے ان کا یہ ماننا ہے کہ اس دھات کے اثر سے ماں اور بچے کو گرہن کے منفی اثرات سے بچایا جا سکتا ہے
یہودی حاملہ حالت میں کوئی تحفہ نہیں قبول کرنا
یہودی تہیزیب اور ان کی معاشرت میں حاملہ خواتین کسی قسم کا بے بی شاور نہین کر سکتی ہیں اور نہ ہی حمل کے دوران کسی قسم کا کوئی تحفہ وصول کر کے اس کوکھول سکتی ہیں اس کے وجہ ان کے مطابق یہ ہوتی ہے کہ اگر حاملہ عورت ایسا کرۓ گی تو اس صورت میں شیطانی طاقتیں اس کے ساتھ جڑ جائیں گی اور بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس کے علاوہ ان کا یہ بھی ماننا ہوتا ہے کہ پیدائش سے قبل تحفہ وصول کرنا بچے کی قسمت پر برے اثرات مرتب کر سکتی ہیں
تاہم اس حوالے سے ماہر نفسیات کا مشورہ بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے جو حاملہ عورت کو کسی بھی قسم کے خلفشار سے بچا سکتا ہے
تھائی لینڈ حاملہ عورت جنازے میں شرکت نہیں کر سکتی ہے
تھائی لیںڈ اور پاکستان کے کچھ علاقوں میں اس بات کی حمل کی حالت میں پابندی ہوتی ہے کہ حاملہ عورت کسی کے جنازے میں شرکت نہیں کرۓ گی اس کے حوالے سے لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ اس سے ماں کے پیٹ میں موجود بچہ خوفزدہ ہو سکتا ہے اور اس سے حمل ضائع ہو سکتا ہے
حمل سے جڑی مدت میں ماہر امراض نسواں کسی بھی عورت کے لیۓ سب سے بہترین دوست اور مشیر ہو سکتی ہے اس وجہ سے روایات پر عمل کرنے سے قبل اپنی ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں