پریگننسی کے بعد غذا کے انتخاب میں ہونے والی بے احتیاطی کے اثرات تاعمر ماں کو پریشان کر سکتے ہیں ۔ پریگننسی کے بعد غذا کی اہیمت ماں کے لیۓ اس حوالے سے بھی زيادہ ہوتی ہے جب کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ ماں کا بچے کی پرورش کے لیۓ صحت مند رہنا سب سے زيادہ ضروری ہوتا ہے یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کہ ماں بچے کو اپنا دودھ بھی پلا رہی ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال بھی کر رہی ہوتی ہے
پریگننسی کے بعد غذا
پریگننسی کے بعد غذا کے انتخاب میں اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ ایسی غذا استعمال کی جاۓ جو ایک جانب تو غذائی ضروریات کی تکمیل کرۓ اور اسکے ساتھ ساتھ حمل کے دوران بڑھنے والے وزن کو بھی واپس اپنی پہلی حالت میں لے کر آۓ ۔ اس وجہ سے کچھ خاص غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال
پریگننسی کے بعد غذا میں سب سے زیادہ اہیمت پانی اور مائع مشروبات کی ہوتی ہےکیوں کہ اس وقت ایک جانب ماں بچے کو دودھ پلا رہی ہوتی ہے جس کے لیے اس کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ایک عام صحت مند ماں کو اس وقت 6 سے 10 گلاس تک پانی کی ضرورت ہوتی ہےجس کے ساتھ ساتھ تازہ پھلوں کے جوسز اور دودھ کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے
پروٹین سے بھر پور غذا
پریگننسی کےبعد غذا میں پروٹین کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ دوران حمل ماں کے اندر غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیۓ پروٹین بہت اہم ہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چونکہ اب ماں بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے اس کی غذا کی بھی ذمہ دار ہوتی ہے اور جس کو اپنی نشونما کےلیۓ زیادہ سے زیادہ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جس کا حصول وہ ماں کے دودھ ہی سے کر سکتا ہے
پروٹین کے حصول کے لیۓ جو غذائیں مفید ہو سکتی ہیں ان میں دردھ ، دہی ، مچھلی ، گوشت ، دالیں وغیرہ شامل ہیں جن کو اپنی غذا میں زیادہ سے زيادہ مقدار میں شامل کرنے سے ایک جانب تو وزن میں کمی واقع ہوتی ہے اس کے علاوہ اندرونی کمزوری بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے
پیرنٹل وٹامن کا استعمال
اگر ماں بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہے تو اس کے لیۓ ضروری ہے کہ وہ پیرنٹل وٹامن کا خصوصی استعمال کرۓ ۔ پریگننسی کے بعد غذا کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے وٹامن کی بھی ضرورت ہوتی ہےجو ماں کے بالوں ، دانتوں جلد اور ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے
ایسے وٹامن کا انتخاب ماں کو اپنے طور پر کرنے کے بجاۓ باقاعدہ طور پر اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیۓتاکہ وہ جسمانی ضروریات کےمطابق وٹامن کے سپلیمنٹ کا انتخاب کر سکے
پھلوں اور سبزيوں کا استعمال
کھانا کھانے کے دوران اپنی پلیٹ کے آدھے حصے کو پھل یا سبزیوں سے بھریں اور اس کے بعد کھانا کھائیں دوسرے لفظوں میں آپنی غذا کا آدھا حصہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل رکھیں ۔ پریگننسی کے بعد غذا کا انتخاب کرتے ہوۓ اس بات کو پیش نظر رکھنا ضرروری ہے کہ غذا میں بہت چکنائي شامل نہ ہو جو مذید وزن بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
اسکے علاوہ پھلوں اور سبزيوں میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ قبض کو ہونے سے روکتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو نارمل رکھتا ہے جو کہ وزن کم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور جسم کو توانائي بھی فراہم کرتے ہیں
پریگننسی کے بعد غذا میں کچھ چیزوں سے بچنا چاہیۓ
کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا استعمال پریگننسی کےبعد غذا کے طور پر کرنا صحت کو سنگین مسائل سے دو چار کر سکتا ہے ان کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہوتا ہے
جنک فوڈ
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جنک فوڈ بھی ماں کی صحت کے لیۓ اچھے ہوتے ہیں مگر ان کےاندر نمک اور چکنائی کی مقدار ایک جانب تو موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے اور دوسری طرف بلڈ پریشر بھی بڑھا سکتی ہیں جو کہ بعد میں سنگین مسائل کا سبب بن سکتے ہیں اس وجہ سے ان کے استعمال سے ان دنوں میں خاص طور پر بچنا چاہیۓ
کیفین والے مشروبات
کیفین جو کہ عام طور پر چاۓ یا کافی میں موجود ہوتا ہے اس کا استعمال ماں کے دودھ کے ذریعے بچے کو منتقل ہوتے ہیں اور ماہرین کے مطابق کیفین بچے کی نشو نما کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال پریگننسی کے بعد غذا میں کم سے کم کرنا چاہیۓ
زيادہ مصالحے اور بادی والی غذائیں
پریگننسی کے بعد غذا میں زیادہ مصالحے والی اور بادی والے کھانے بد ہضمی اور آنتوں میں زخم کا سبب بن سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کے اثرات دودھ کے ذریعے بچے تک بھی پہنچتے ہیں اور اس میں کولک کا سبب بن سکتے ہیں اس وجہ سے ایسی چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا چاہۓ ہے