پریگننسی کے بعد بہت سی عورتوں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماں بننے کے بعد ایک لڑکی کے جسم کی بناوٹ میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ جن خواتین میں وزن کا اضافہ ہوتا ہے وہ اس پر کنٹرول بھی کر سکتی ہیں۔ موٹاپے کے باعث بہت سی بیماریوں کے ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی ان خواتین میں شامل ہیں جن کا حمل کے بعد وزن میں اضافہ ہوتا ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بس آپ کو اپنی روز مرہ کی روٹین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اپنی غذا میں تبدیلی کرتی ہیں اور ساتھ ورزش کرتی ہیں تو آپ اس مشن میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔پریگننسی کے بعد آپ کن طریقوں کو آزما کر اپنا وزن کنٹرول کرسکتی ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
پریگننسی کے بعد وزن کو تیزی سے کنٹرول کرنے کے طریقے۔
آپ نے بھی اگر پریگننسی کے بعد اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے تو ان طریقوں کی مدد سے اپنا وزن کم کریں؛
ورزش پر واپسی۔
جب آپ اپنی ڈیلیوری میں کامیاب ہوتی ہیں تو آپ کو ورزش پر واپس آنے کے لئے مشکل تو ہوسکتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔ اگر آپ روزانہ 2 سے 4 میل سیر کرتی ہیں تو آپ کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ورززش نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھی ہے بلکہ وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔آپ پریگننسی کے عمل سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے اس کام پر واپس آئیں تو اس کی مدد سے آپ کے وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
فیٹی فوڈز سے دور رہیں۔
چکنائی والی غذائیں نہ صرف ہمارے وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ چکنائی والی غذائیں جیسے مٹھائیاں، چپس،مکھن اور دودھ کی بنی مصنوعات کی وجہ سے کیلوریز میں مشکل ہوسکتی ہیں۔اس لئے آپ اپنی غذا میں کم چکنائی والی غذائیں جیسے قدرتی غذاؤں کا استعمال کریں۔
پانی کی مقدار میں اضافہ۔
جب آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو آپ صحت کے بہت سے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں اس لئے صحت مند رہنے کے لئے اپنے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔ ہائیڈریشن کی وجہ سے آپ بہت سی بیماریوں سے دور رہتے ہیں۔ اس لئے مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
دودھ پلانا۔
جو مائیں پریگننسی کے بعد اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں وزن میں کمی آتی ہے۔ کچھ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مائیں فیڈ کرواتی ہیں وہ واپس اپنے وزن میں آسکتی ہیں۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دودھ پلانا آپ کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کو پریگننسی کے بعد دودھ نہیں آتا تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی سائٹ سے گائناکالوجسٹ سے بات کریں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے رابطہ کریں۔
نیند پوری کریں۔
پریگننسی کے بعد رات کو 8 گھنٹے کی نیند لینا آپ کے لئے مشکل ہوسکتی ہے اس لئے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی نیند کا معمول بنائیں اور کچھ وقت نکال کر سوئیں۔ جب آپ تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو آپ کا جسم کورٹیسول اور دیگر تناؤ کے ہارمونز کو جاری کرتا ہے یہ وزن میں اضافے کو فروغ دے سکتے ہیں۔
آپ کے لئے یہ اچھا مشورہ ہے کہ جب آپ کا بچہ سوتا ہے تو تب آپ بھی ساتھ سوجائیں کیونکہ یہ وقت ہی آپ کے پاس سونے کے لئے موجود ہوگا۔ اور نیند کی کمی کو پورا کرکے آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔
فائبر کی مقدار۔
کسی بھی فرد کے لئے فائبر کو غذا میں شامل کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے صحت کے بہت سے مسائل جیسے قبض سے بھی بچ سکتے ہیں۔ ایک مطالعے میں اس بات کا علم ہوا ہے کہ غذا میں 4 گرام فائبر میں اضافہ آپ کو وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
پروٹین۔
امریکن جنرل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خوارک میں پروٹین شامل کرنے سے آپ کے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے بھوک میں کمی آسکتی ہے اور کیلوری کی مقدار کو کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ہم پروٹین کو انڈوں، گوشت،دالوں اور گری دار میووں سے حاصل کرسکتے ہیں۔آپ کو پریگنینسی کے بعد پروٹین لینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
چینی سے پرہیز۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ 50 سال کے بعد بھی صحت مند اور توانا رہیں، تو پریگننسی کے بعد شوگر سے دور رہیں تو آپ کو چینی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ چینی آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اس لئے پریگننسی کے بعد آپ چینی اور کاربوہائیڈریٹ کا استعمال کم کریں۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ غذا میں کاربوہائیڈریٹ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں وہ وزن میں اضافے کے علاوہ ذیابیطس، دل کی بیماری اور کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
مرہم کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|