پولن الرجی، الرجی کی ایک ایسی قسم ہے جس میں زیادہ تر لوگ موسم بہار اور خزاں میں متاثر ہوتے ہیں پولن ایک بہت ہی باریک پاؤڈر ہے جو درختوں ، پھولوں اور گھاس کو اسی کی قسم کے دوسرے پودوں کو اگانے کے لئے کھاد کا کام کرتا ہے جسے جرگ کہا جاتا ہے اور جب جرگ میں سانس لیتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو مدافعتی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پولن الرجی کیا ہے؟
پولن جسے جرگ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے یہ ایک باریک پاؤڈر ہوتا ہے جو پودے اپنی نسل کے پودے پیدا کرنے کے کھاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اس جرگ میں سانس لینے والے لوگوں میں سے بعض کو یہ متاثر کرتا ہے اور ان میں الرجی کا باعث بنتا ہے۔
ہمارا مدافعتی نظام ہمیں مختلف قسم کے بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف دفاع فراہم کرتا ہے لیکن پولن الرجی والے لوگوں مین مدافعتی نظام غلطی سے پولن کو ایک خطرناک گھس پیٹھئے کے طور پر شناخت کر لیتا ہے اور اس کے خلاف لڑنے کے لئے کیمیکلز تیار کرنا شروع کر دیتا ہے
پولن کی مخصوص قسم جو الرجی کا باعث بنتی ہے اسے الرجین کے نام سے جانا جاتا ہے یہ مختلف قسم کے ردعمل کا باعث بنتی ہے جیسے کہ چھینک، بہتی ناک یا پانی بھری آنکھیں۔ کچھ لوگوں کو پولن الرجی سال بھر رہتی ہے جبکہ بعض افراد کو یہ الرجی سال کے کچھ مخصوص اوقات میں متاثر کرتی ہے
ویڈ سے متاثر لوگوں کو وہ موسم خزاں کے شروع میں اور موسم بہار کے آخر میں متاثر ہوتے ہیں اور جو لوگ برچ پولن کے لئے حساس ہوتے ہیں وہ موسم بہار میں متاثر ہوتے ہیں۔ الرجی کا شکار ہونے کے بعد اس سے نجات پانا ممکن نہیں ہے البتہ تھوڑی سی احتیاظ اور طرز زندگی میں تبدیلی لا کر اس کی شدت کو دور کیا جا سکتا ہے۔
پولن الرجی کی اقسام
پودوں کی سیکڑوں انواع ہیں جو ہوا میں جرگ چھوڑتی اور الرجک ردعمل کو متحرک کرتی ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں
برچ پولن الرجی
برچ پولن موسم بہار کے دوران سب سے عام ہوا میں پیدا ہونے والی الرجین میں سے ایک ہےجیسے جیسے درخت کھلتے ہیں وہ پولن کے چھوٹے چھوٹے دانے چھوڑتے ہیں جو ہوا سے بکھر جاتے ہیں
برچ پولن الرجی
برچ کے درخت کی طرح بلوط بھی موسم بہار کے دوران ہوا میں پولن بھیجتے ہیں لیکن اس کی الرجی دوسرے درختوں کی الرجی کے مقابلے میں ہلکی ہوتی ہے لیکن بعض افراد میں یہ بھی شدید الرجی کا باعث بنتی ہیں
گھاس کے پولن سے الرجی
گھاس گرمی کے مہینوں میں الرجی کا بنیادی محرک ہے یہ انتہائی اور شدید علامات کا سبب بنتا ہے جس کے علاج میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ تاہم الرجی شاٹس اور الرجی کی گولیاں اس کی شدت میں کمی لا سکتی ہیں۔
رگ ویڈ الرجی
رگ ویڈ موسم بہار اور خزاں کے مہینوں میں سب سے زیادہ فعال ہوتے ہیں
پولن الرجی کی علامات
پولن الرجی کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں جن میں شامل ہیں، ناک کی خارش، ہڈیوں کا دباؤ جو چہرے کے درد کا سبب بن سکتا ہے، ناک بہنا، پانی والی آنکھیں، گلے میں خراش، کھانسی، آنکھوں میں سوجن، ذائقہ یا بو کے احساس میں کمی، دمہ کے ردعمل میں اضافہ
پولن الرجی کی تشخیص
عام طور پر تو آپ کا ڈاکٹر ہی آپ کی الرجی کی تشخیص کر دیگا لیکن وہ اس تشخیص کی تصدیق کے لئے آپ کو الرجسٹ کے پاس بھی بھیج سکتا ہے۔ الرجسٹ وہ ہوتا ہے جو الرجی کی تشخیص اور علاج میں مہارت رکھتا ہے ۔ وہ طبی تایخ اور چند ٹیسٹوں کی مدد سے آپ کی الرجی کی قسم جاننے کی کوشش کریگا اور اس کے مطابق علاج تجویز کریگا۔
پولن الرجی کا علاج
عام طور پر تو دیگر الرجیوں کی طرح الرجین سے بچ کر آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں لیکن ایسا کرنا کچھ مشکل ہو سکتا ہے ۔ اس کے لئے آپ کو کچھ احتیاطیں کرنی ہوں گی جن میں شامل ہیں
خشک ہوا کے موسم میں گھر پر ہی رہنا، باغبانی کے کاموں سے بچنا،ڈسٹ ماسک کا استعمال کرنا،پولن زیادہ ہونے کی صورت میں گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنا
اس کے علاوہ اینٹی الرجی ادویات کے ذریعے بھی اس کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کافی حد تک مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اگر بعض اوقات دواؤں سے آرام نہیں آتا تو پھر الرجی شاٹس لگانے کی سفارش کی جاتی ہے۔ الرجی شاٹس امیونو تھراپی کی ایک قسم ہے جس میں الرجین کے انجیکشن کا ایک سلسلہ شامل ہوتا ہے جو الرجک ردعمل کی شدت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ متعدد گھریلو اور احتیاطیں موجود ہیں جو پولن الرجی کی شدت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جن میں شامل ہیں
ناک سے پولن نکالے والی بوتل کا استعمال، گھر سے باہر پہنے جانے والے کپڑوں کو فوری تبدیل کرنا اور دھونا، گھروں اور گاڑیوں کی کھڑکیاں بند رکھنا اور ٹھنڈک کے لئے اے سی استعمال کرنا، جھاڑو کے بجائے صٖفائی کے لئے ویکیوم کلینر استعمال کرنا
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|