پلاسٹک سرجری کے ماہرین سے مراد وہ ڈاکٹر ہوتے ہیں. جو انسانی جلد کے مرمت ، کے ساتھ ساتھ اس کو خوبصورت بنا سکے .اس کو دو شعبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے. جن میں سے ایک جلد کی ری کنسٹرکشن ہوتی ہے .جب کہ دوسرے شعبے میں کاسمیٹکس سرجری شامل ہوتی ہے۔
پہلی قسم میں جلے ہوۓ اعضا یا پھر کسی ایکسیڈنٹ کی صورت میں جسم کے اعضا کو دوبارہ سے جوڑنے کا عمل شامل ہے. جب کہ کاسمیٹکس سرجری میں مختلف اعضا کو خوبصورت بنانے کے لیۓ اس کی سرجری کی جاتی ہے . پلاسٹک سرجن یہ دونوں کام انجام دیتے ہیں
کراچی کے صف اول کے پلاسٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر
ڈاکٹر زیباانور
ڈاکٹر زیبا انور نے ایم بی بی ایس کیا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایف سی پی ایس کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے ۔ گزشتہ نو سالوں سے اسی شعبے سے منسلک ڈاکٹر زیبا اس وقت امام زين العابدین ہسپتال میں بطور کنسلٹنٹ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ وہ ہائمن پلاسٹی ، رائنو پلاسٹی ۔ بریسٹ سرجری اور بریسٹ ریڈکشن اور فیٹ گرافٹنگ میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں ۔
پلاسٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر بسالت حسین
ڈاکٹر بسالت حسین نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ایم آر سی ایس (ایڈنبرگ) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پلاسٹک سرجری میں ایم ایس بھی کر رکھا ہے ۔ انہیں اس شعبے میں کام کرنے کا آٹھ سال کا تجربہ ہے ۔ اور وہ سول ہسپتال کراچی اور دارالصحت میں بطور کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔اور ان کا شمار کراچی کے صف اول کے پلاسٹک سرجن میں ہوتا ہے
ڈاکٹر عاصم درانی
ڈاکٹر عاصم درانی نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ایم ایس پلاسٹک سرجری کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ وہ پٹیل ہسپتال میں برنس اور پلاسٹک سرجری وارڈ میں بطور کنسلٹنٹ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اس شعبے میں گیارہ سال کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ہائیڈرا فیشل ، رینو پلاسٹی ،میل بریسٹ ریڈکشن اور فیٹ گرانٹنگ کے شعبے میں بہت تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ آن لائن بھی مریضوں کو مشورہ دیتے ہیں
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشری ذوالفقار
ڈاکٹر بشری ذوالفقار نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایف سی پی ایس کے ساتھ ساتھ سی ایچ پی ای بھی کر رکھا ہے ۔وہ پلاسٹک سرجری ، ،برنس سرجری ،،کاسمیٹکس سرجری اور اسکن گرافٹنگ کے شعبے میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں اور مام جی ہسپتال میں بطور کنسلٹنٹ فرائض انجام دے رہی ہیں
ڈاکٹر یسری افضل
ڈاکٹر یسری افضل کا شمار کراچی کے ماہر پلاسٹک سرجن میں ہوتا ہے ۔جنہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری اور ایف سی پی ایس کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔اور میڈی کئير ہسپتال ، دارالصحت ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال میں گزشتہ سات سالوں سے بطور کنسلٹنٹ فرائض انجام دے رہی ہیں ۔
اپنے علاج کے حوالے سے کسی بھی قسم کے آن لائن مشورے کےلیۓ ابھی مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں