سوناایک ایسی عادت ہے جسے سب پسند کرتے ہیں۔لیکن زیادہ سونا کیسا ہے؟بہت سے لوگوں کو زیادہ سونااچھا لگتا ہے۔اس لئے وہ دن بھر زیادہ ساتھ اپنے بستر کا دیتے ہیں۔لیکن یہ صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے کیاآپ جانتے ہیں کہ ہم زیادہ سونے کی وجہ سے بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلاہوسکتے ہیں۔اگرآپ جانناچاہتے ہیں تویہ بلاگ لازمی پڑھیں
زیادہ سوناصحت کے لئے کیسا ہے؟-
ہم نے اس بارے تو سناہے کہ کم سونا صحت کے بہت سے مسائل پیدا کرتا ہےلیکن زیادہ سونا بھی صحت کے سنگین مسائل پیدا کرتا ہے،ہم زیادہ سونے کی وجہ سے بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیںجو ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے جسم کی مرمت ہوتی ہے۔بہت کم سونا صحت کی پریشانیوں میں مبتلا کرتا ہے۔لیکن بہت زیادہ وقت بستر پع گزارنا بھی صحت کے مسائل سے منسلک ہے۔ہم زیادہ سونے کی وجہ سے کن بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
زیادہ سوناصحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟-
ہمیں زیادہ سونا کن بیماریوں میں مبتلا کرتا ہےاور یہ کس طرح جسمانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے یہ مندرجہ ذیل ہیں؛
موٹاپا-
وہ لوگ جو کم یازیادہ سوتے ہیں وہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ رات کو 9 یا 10 گھنٹےسوتے ہیں ان کو 6 سال کی مدت میں 21 فی صد چانسز ہوتے ہیں ۔کہ وہ موٹاپے کا شکار ہوں ان لوگوں کی نسبت جو 7 یا 8 گھنٹے سوتے ہیں۔
سردرد-
وہ لوگ جو ہفتے کے آخر میں یا چھٹی والے دن زیادہ سوتے ہیں وہ سر درد کا شکار ہوسکتے ہیں۔محقیقن کا خیال ہے کہ دماغ میں نیوروٹرانسمیٹر ہوتا ہےجس میں سیرٹونن شامل ہے دماغ کی صحت پر اثرات ڈالتا ہے۔اس کے علاوہ وہ لوگ جو دن میں زیادہ سوتے ہیں ۔رات کو ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے وہ بھی سردرد کا شکار ہوتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
کمر میں درد-
ایک وقت تھا جب لوگ کمر میں دردمیں بستر پر جانا مناسب سمجھتے ہیں لیکن اب وہ وقت نہیں ہے ۔زیادہ دیر تک سونا ہمیں کمر درد میں مبتلا کرتا ہے۔کمر درد میں لوگ سیدھا لیٹ جانا اس کا علاج سمجھتے ہیں۔لیکن یہ بات ہمیں ہمارا ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے کہ ہمیں کونسی سرگرمی کرنی چاہیے کونسی نہیں۔
افسردگی-
ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اداسی اور افسردگی کے عالم میں زیادہ سوتے ہیں جس سے ان کی افسردگی میں اور اضافہ ہوتا ہے اور وہ اپنے آپ کو پریشان اور تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔اس لئے زیادہ سونا آپ کو افسردگی میں مبتلا کرتا ہے۔
سوزش کے عوامل میں اضافہ-
جسم میں دائمی سوزش جیسے ذیابیطس سے لے کر دل کی بیماری تک خطرے کا باعث ہے۔جسم میں سوزش سگریٹ نوشی،موٹاپا اور انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔لیکن زیادہ نیند بھی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اور بہت کم نینند بھی جسم میں سوزش کا باعث بنتی ہے۔
دل کی بیماری-
زیادہ سونے کی وجہ سے دل کی بیماری میں ببھی مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق وہ عورتیں جو رات کو 9 سے 11 گھنٹے سوتی ہیں اس کے مقابلے وہ خواتین جو 7 سے 8 گھنٹے سوتی ہیں یہ دل کی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتی جو زیادہ سوتی ہیں ان میں 38 فیصد دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔
اموات-
زیادہ سونا ہمیں ذیابیطس سے لے کر دل کی بیماری میں بھی مبتلا کرتا ہے۔وہ لوگ جو رات کو 9 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں ان میں اموات کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سونے سے قبل ہمیں زیادہ مشروبات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ہر کام کی زیادتی ہمیں مشکلات میں مبتلا کرتی ہے۔ اگر آپ زیادہ سوتے ہیں یا کم سوتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر سے اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلتیشن لے سکتے ہیں۔