پھلوں کے بیچ عام طور پر زیادہ تر افراد کھانے سےبچتے ہیں اور ان کو کچرے کا حصہ بنا دیتے ہیں لیکن حقیقی طور پر پھلوں کے بیچ ہمارے لیۓ بہت سارے حوالوں سے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کو پھینکنے کے بجاۓ خاص انداز میں ان کا استعمال ہمارے بہت سارے مسائل بھی حل کر سکتے ہیں ایسے ہی پھلوں کے بیچ استعمال کرنے کے فوائد آج ہم آپ کو بتائيں گے
پھلوں کے بیچ اور انکے فوائد
جس طرح ہر پھل مختلف ذائقے اور فوائد کا حامل ہوتا ہے اسی طرح پھلوں کے بیچ بھی جدا جدا خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے فائدے بھی مختلف ہوتے ہیں
تربوز کے بیچ خوبصورت جلد کے لیۓ
رس دار ، میٹھا تربوز گرمی کے موسم کا ایک ایسا تحفہ ہوتا ہے جو جسم کو نہ صرف ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ پیاس کے ساتھ بھوک بھی مٹاتا ہے مگر زيادہ تر افراد تربوز کو کھانے سے پہلے ہی اس کے بیچ نکال کر کچرے میں پھینک دیتے ہیں
مگر بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ تربوز کے بیچ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھر پور ہوتے ہیں اور ایکنی کو ختم کرنے میں اور جلد کو پر رونق بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
اسکو استعمال کرنے کے لیۓ پھل کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پھینکنے کے بجاۓ تربوز کے بیچوں کو نمک میں بھون کر بھی کھایاجا سکتا ہے اور اس کا ذائقہ کسی بھی ڈرائی فروٹ کی طرح ہوتا ہے
پپیتے کے بیچ بہترین ہاضمے کے لیۓ
عام طور پر دیگرپھلوں کے بیچ کی طرح پپیتے کے بیچ بھی اس کو کھانے سے پہلے نکال کر صاف کر دیتے ہیں جب کہ ایک تحقیق کے مطابق پپیتے کے بیچ کے اندر پیپن نامی ایک انزائم موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو تیز کر کے اس کے اندر موجود کسی بھی خرابی کو دور کرتا ہے
ویسے تو اس کو پھل کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے اور اس سے پھل کے فوائد میں مذید اضافہ ہوتا ہے جب کہ دوسرے طریقے کے مطابق اس کے پھلوں کو خشک کر کے رکھ لیں اور اس کے بعد سلاد اور فروٹ چاٹ میں شامل کر کے کھایا
انار کے بیچ
انار کو چھیلنا ایک مشکل ٹاسک ہوتا ہے اور اس کے بیچوں کو چبا کر کھانا اس سے بھی زيادہ مشکل لگتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں انار کے جوس کا خیال ذہن میں آتے ہی ایک تازگی کا احساس رگ و پے میں اتر سا جاتا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ انار کا استعمال وزن کم کم کرنے والے افراد بھی کرتے ہیں اس کے جوس سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے مگر بہت کم افراد اس بات سے واقف ہیں کہ انار کے بیچ جن کو انار دانہ کہتے ہیں وزن کم کرنے کے لیۓ بہت اکسیر حیثیت کے حامل ہوتے ہیں ان کو خشک کر کے ان کی لذيذ چٹنی بنا کر ہر کھانے کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ اس کو تازہ حالت میں چاٹ وغیرہ اور سلاد میں شامل کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے
کنو کے بیچ
کنو یا اورنج کا جوس پی کر فوری توانائي حاصل کرنے کے لیۓتو سب ہی تیار ہو جاتے ہیں مگر اس کے بیچ جو قدرے کڑوے ہوتے ہیں ان کو کھانا لوگوں کو پسند نہین ہوتا ہے جب کہ یہ بیچ اپنے پھل کی طرح ہی بہت زیادہ افادیت کے حامل ہوتے ہیں اور نہ صرف فوری توانائی کا باعث ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتے ہیں
آم کے بیچ کے فوائد
آم سب سے پسندیدہ پھل ہوتا ہے مگر کسی کو بھی آم کی گھٹلی کھاتے ہوۓ نہیں دیکھا ہو گا جب کہ آم کی طرح اس کی گھٹلی بھی بہت سارے فوائد کی حامل ہوتی ہے پھلوں کے بیچ میں آم کا بیچ تازہ حالت میں چہرے پر لگانے سے ایک جانب تو چہرے کی بہترین کلینزنگ ہوتی ہے
اس کےعلاوہ اس گھٹلی کو سر پر ملنے سے بال چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں اس کے علاوہ سر پر موجود خشکی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اس کے علاوہ آم کی گھٹلیاں جمع کر لیں اور اس کو پانی میں ابال لیں اس سے بھی بالوں کو مضبوطی ملتی ہے اور خشکی شکری کا خاتمہ ہوتا ہے
اس کے علاوہ ایک اور خاص بات یاد رکھنی چاہیۓ کہ پھلوں کے بیچ استعمال کرنے سےقبل اپنے معالج سے اس حوالے سے مشورے کرنا بہت ضروری ہے مثال کے طور پر سیب کے بیچ کھانا صحت کے لیۓ بہت خطرناک ہو سکتا ہے اور بعض اوقات موت کا بھی باعث ہو سکتا ہے