پیریڈز کا ہر مہینہ آنا ایک قدرتی امر ہے جو ہر بالغ لڑکی کو ایک مکمل سائیکل کے مطابق آتے ہیں ۔ یہ خواتین کی زندگی کا وہ دور ہوتا ہے جس مین مختلف قسم کے ہارمونل اثرات کے سبب ان کے جسم اور نفسیاتی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ماضی میں دنیا کے بہت سارے علاقوں میں اس پیریڈز کے دوران خواتین کو اچھوت بنا کر علیحدہ کر دیا جاتا تھا
مگر حالیہ دور میں اس حوالے سے سائنس نے کافی کام کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پیریڈز کے دوران نہ صرف خواتین کی صحت کا خیال رکھا جاۓ بلکہ ایسی اشیا کا استعمال کیا جاۓ جو ان کے ان ایام کو آسان بنا سکیں اس حوالے سے موجودہ دور مین خواتین کے لیۓ کیا کیا چیزیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائين گے
پیریڈز کے دوران مددگار اشیا
عام طور پر خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ پیریڈز کے لیۓ سب سے ضروری چیزوں میں صرف ایک انڈر وئير اور ایک پیڈ کافی ہوتا ہے جس کے بغیر پیریڈز کا وقت گزارا جا سکتا ہے مگر اب اس حوالے سے کچھ ایسی اشیا بھی موجود ہیں جن کے ذریعے اپنے پیریڈز کو اچھے طریقے سے گزارا جا سکتا ہے
پیریڈز کے متعلق آگاہ کرنے والی ایپ
آج کا دور موبائل فون کا دور ہے اسمارٹ فون کی ایجاد نے انسان کی زندگی کو کئی حوالوں سے اسمارٹ بنانے میں بہت مدد دی ہے آج کی عورت دن بھر کئي کاموں کے حوالے سے گھر سے باہر کام کر رہی ہے وہ اسکول کالج ار یونی ورسٹی بھی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مردوں کے ساتھ دفاتر مین بھی کام کر رہی ہے
اس حوالے سے اس کے لیۓ اچانک آنے والے پیریڈز مین خود کو مردوں کے سامنے سنبھالنا کافی دشوار ہو سکتا ہے اس حوالے سے ایسی ایپ موجود ہیں جن کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے ماہواری کے سائيکل کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ ایپ قبل از وقت اس عورت کو پیریڈز کی آمد سے قبل نوٹیفیکیشن کے ذریعے نہ صرف قبل از وقت آگاہ کرتا ہے بلکہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھی بتاتا ہے جو کہ زندگی کو آسان بنا دیتا ہے
ٹیمپون
حالیہ دور میں ماہواری کے دوران مشکل سے راحت دینے والی یہ ایک بہت ہی اچھی پروڈکٹ ہے جو بازار میں اسانی سے دستیاب ہے یہ کاٹن سے بنے ہوتے ہیں اور سلنڈریکل شکل کے ڈسپوزیبل پروڈکٹ ہیں جن کو ہاتھ سے یا کسی ایپلی کیٹر کی مدد سے خواتین ماہواری کے دوران اپنے وجائنا میں رکھ سکتی ہیں ۔
ایک عام ٹیمپون آٹھ گھنٹے تک جزب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے بعد اس کو تبدیل کر دیا جاتا ہے اس کے استعمال کے دوران اگر آپ نے اس کو درست انداز میں استعمال کیا ہے تو بے فکر ہو جائیں اس کے گرنے کا کوئي خطرہ نہیں ہوتا ہے اس کے ساتھ آپ اپنے روز مرہ کے فرائض بہتر انداز میں ادا کر سکتی ہیں اور اس میں پیڈز کے ساتھ نقل و حرکت میں ہونے والی کسی دشواری کا سامنا بھی نہین کرنا پڑتا ہے
ٹیمپون کے استعمال سے قبل اس کے پیکٹ پر لکھی ہدایات کا دھیان سے مطالعہ ضرور کر لیں اگر بتاۓ گۓ وقت میں اس کو کسی وجہ سے نکالنا بھول جائيں یا اس کو نکالنے کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کے حوالے سےاپنی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں وہ آپ کی مدد کر سکتی ہے
مینسٹرل کپ
اگر آپ کو بار بار پیڈ تبدیل کرنا ایک عزاب لگتا ہے تو اس صورت میں مینسٹرل کپ اپ کے لیۓ ایک بہترین آپشن ہے یہ کپ نرم پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں اور ان کو وجائنا میں رکھ لیا جاتا ہے ایک کپ کم از کم دس گھنٹوں تک بغیر تبدیل کیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دس سال تک ہر ماہواری میں ان کپ کا استعمال کرسکتے ہیں
لیکن ان کے استعمال کے حوالے سے اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ ان کو ہر استعمال کے بعد مکمل طور پر سینی ٹائز کرنا ضروری ہے ورنہ یہ جلد کے بہت سارے مسائل کا سبب بن جاتا ہے اس کے علاوہ نازک جلد رکھنے والے افراد بھی اس کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں
پیریڈز پینٹ
آج کل کے دور میں خواتین کو آسانی فراہم کرنے کے حوالے سے پیریڈز پینٹ بھی بہت مددگار چیز ہیں ۔ یہ ژختلف ڈیزائن میں ہوتی ہیں اور کئی بار استعمال کی جا سکتی ہیں ان کے اندر یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ بغیر علیحدہ سے پیڈکے استعمال کے بغیر ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان کے انجذاب کی صلاحیت کئی ٹیمپون کے برابر ہوتی ہے
تاہم اس کے استعمال کےحوالے سے یہ بات خاص طور پر یاد رکھنی چاہیۓ کہ ایک بار اس کا استعمال کرنے کےبعد اس کو اچھی طرح دھو کر اور خشک کر کے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے
سپلمینٹ کا استعمال
خواتین کے یہ خاص ایام خصوصی توجہ کے متقاضي ہوتے ہیں اس میں ان کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذا کا بھی خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے جس کے لیۓ کسی بھی ماہر غذائيت سے رابطہ کر کے اپنی جسمانی ضروریات کے حساب سے سپلیمنٹ کا انتخاب کرنا چاہیے
یہ سپلیمنٹ ان کی جسمانی ضروریات کی نہ صرف تکمیل کرتے ہیں بلکہ ہارمون کے نظام کو بھی متاثر ہونے سےروکتے ہیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیۓ آپ مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کر سکتی ہیں یا پھر مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کر کے مطلوبہ ڈاکٹر سے مشاورت کر سکتی ہیں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ بھی کر سکتی ہیں