پٹھوں کے درد کے لئے معیاری مساج کریم کا چناؤ بعض اوقات بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا مرہم ملے جو فوری آرام دے اور کئی گھنٹوں تک اثر رکھے۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ فارمولے بہت چکناہٹ والے ہوتے ہیں جبکہ دوسرے بہت تیز خوشبو رکھتے ہیں جو کہ طبیعت پر ناگوار گزرتے ہیں ۔اس طرح ایک عام آدمی کیلئے پٹھوں کے درد کیلئے ایک اچھے مساج کریم کی تلاش بڑا تھکا دینے والا مرحلہ بن جاتا ہے جس میں پیسہ اور وقت دونوں کا زیاں ہوتا ہے۔
لہذا پٹھوں کے درد کیلئے مساج کریم لیتے وقت سب سے پہلے کرنے والا کام یہ ہے کہ آپ الرجین کے لیے اس کے اجزاء دیکھیں۔ ہمیشہ پروڈکٹ کے استعمال کی ہدایات پر عمل کریں اوراستعمال سے پہلے اسے اپنی جلد کے ایک چھوٹے سے حصے پر ٹیسٹ کریں۔ پٹھوں کی ان مساج کریموں کو درد سے نجات کے دیگر طریقوں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ہیٹنگ پیڈ استعمال کرنے سے پہلے انہیں ہرگزنہ لگائیں۔ اسی طرح متاثرہ جگہ کو پٹی سے بھی نہ لپیٹیں۔
ایک رنر، موسیقار، اور فبرومایلیجا کے ساتھ ساتھ گھڑ سوار ہوتے ہوئے، میں پٹھوں کے درد سے اچھی طرح واقف ہوں۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب کالج کے دوران میرے ہاتھوں اور کلائیوں میں بیحد درد ہوتا تھا جب میں دن میں گھنٹوں بانسری بجایا کرتا تھا، اور کمر کے درد نے مجھے بہت پریشان کر رکھا تھا۔ اس سے نمٹنے کے لیے، میں نے مختلف مساج کریمیں آزمائیں اور بہت سے پروڈکٹس اکٹھے کیے۔ جن میں سے پانچ پروڈکٹس پٹھوں کے درد کیلئے بہت بہترین ثابت ہوئے۔
ان میں سے ہر ایک کا اپنا منفرد استعمال ہے۔ جن کو پٹھوں پر رگڑنے سے پٹھوں کی تکلیف کم یا بالکل ختم ہوسکتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ان پٹھوں کی مساج کریموں کے استعمال کیلئے پہلے ڈاکٹر کی رائے ضرور لیں۔
یہ مختلف قسم کے حالات میں درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، اس میں آرام دہ اجزاء ہوتے ہیں، اور یہ زیادہ چکنی اور خوشبودار نہیں ہوتی اور یہ پیرابن سے پاک ہے۔ اس میں سورج مکھی کے بیجوں کا تیل، گلوکوزامین،وٹامن ای، وٹامن بی 6، گلیسرین، اور شیا بٹر شامل ہیں۔ یہ آرتھرائٹس، کارپل ٹنل، ٹینس البو جیسے امراض میں بہت کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود آرنیکا آسٹیوآرتھرائٹس، سرجری، ٹراما، گہری چوٹوں اور ٹشو انجری کی سوزش سے نجات دلاتا ہے۔
کولنگ ریلیف کے لیے:
بائیو فریز پین ریلیف جیل رول آن
بایوفریز کے درد سے نجات کیلئے جیل رول آن ایک سادہ ایپلی کیشن کے ساتھ تیزی سے کام کرنے والی کولنگ ریلیف دیتا ہے۔ اس میں سوزش کو روکنے والی دوائیں نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ خون کے بہاؤ کو سست کرتا ہے اور آپ کی جلد کو ٹھنڈا کرتا ہے۔اس میں موجود مینتھول کی خوشبو ہلکی ہوتی ہے لیکن یہ زیادہ طاقتور نہیں ہوتی اور فوراً ختم ہو جاتی ہے۔
وارمنگ ریلیف کے لیے:
سومبرا وارم تھیراپی پین ریلیونگ جیل
یہ جیل متاثرہ پٹھوں میں جذب ہو کر اپنی گرماہٹ کے ذریعے فوری آرام پہنچاتا ہے۔ یہ بورسرائٹس، آرتھرائٹس، فبرومائلیجا ہونے کی صورت میں پٹھوں کے کھچاؤ اور سوزش سے کافی حد تک نجات دے سکتا ہے۔اس میں کیمفور، مینتھول اور وچ ہیزل شامل ہیں جس کی ہلکی خوشبو بھی اس میں پائی جاتی ہے۔
پٹھوں کی یہ مساج کریم گہرائی تک گھسنے والے درد سے نجات دیتی ہے۔اس میں قدرتی اجزاء ہلدی کا عرق جو کہ اینٹی انفلیمینٹری ہے، ولو کی چھال کا عرق، ادرک، تلسی کا عرق، روزمیری کا عرق ، الفا لیپوک ایسڈ، اور بوسویلیا کا عرق شامل ہیں۔ یہ تمام اجزاء مل کر پٹھوں کو درد اور سوزش سے نجات دیتے ہیں ۔البتہ یہ پروڈکٹ آہستہ آہستہ اپنا کام کرتا ہے۔
پٹھوں کی یہ مساج کریم پیرابین اور گلائکول سے پاک ہے۔ یہ متاثرہ جگہوں پر لگانے کے بعد دس سے پندرہ منٹ میں اثر دکھاتی ہے۔ اس کریم میں شامل ہلدی کی وجہ سے اس میں رنگ پایا جاتا ہے جو لگاتے وقت داغ چھوڑ سکتا ہے۔
ڈاکٹر سائمنز ونڈر رب
پٹھوں کی یہ مساج کریم بڑی لاجواب ہے کیوںکہ اس میں موجود تین بےحد طاقتور اجزاء شامل ہیں جو درد سے مکمل نجات کے لیے بے حسی، ٹھنڈک، اور سوزش ختم کرتے ہیں۔ لیڈوکین معمولی تناؤ، گٹھیا اور پٹھوں کے درد سے ہونے والے درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بھنگ کا تیل جوکہ پٹھوں کی سوزش کو کم کرتا ہے جبکہ آرنیکا ٹھنڈک اور تیزی سے درد کو کم کرتا ہے۔ یہ بغیر کسی قسم کی خوشبو اور چکناہٹ کے تیار کیا گیا ہے۔ البتہ اس میں موجود ٹاپیکل لیڈوکین ہلکی سی الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔
میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔