ناک اور کان چھدوانا بہت سی لڑکیوں کے شوق کے علاوہ ایک دلہن کے لئے ضروری ہے۔ شاید ہی ہم نے کوئی دلہن دیکھی ہوگی جو کانوں میں جھمکوں اور ناک میں نتھلی کے بغیر ہوگی۔ روایتی طور پر بھی ناک اور کان کو چھدوایا جاتا ہے۔ کان میں ایک سوراخ کے علاوہ اور بھی سوراخ کروائے جاتے ہیں۔
کان اور ناک چھدوانے کے بعد انفیکشن کا ہو جانا عام ہے زیادہ تر ایسا برسات کے موسم میں ہوتا ہے۔ ناک اور کان کو چھدوانا محفوظ اور آسان طریقہ کار ہے لیکن سوراخ ہونے کے بعد اس کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ اس میں ریشہ اور پانی بھرنے کے امکانات ہوتے ہیں۔
اگر آپ نے بھی ناک یا کان کو چھدوایا ہے تو اس کی دیکھ بھال کے طریقے اس آرٹیکل میں لازمی پڑھئیں؛
ناک اور کان کے خراب ہونے کی علامت
ہم سب جانتے ہیں کہ ناک اور کان میں سوراخ کروانے کا رواج ہر گھر میں ہے لیکن ان کو چھدوانے کے بعد تکلیف کا ہونا تو قدرتی بات ہے۔ جب آپ چھید کرواتے ہیں تو سوجن اور لالی ہونا تو ایک عام بات ہے۔ لیکن اگر سوراخ میں سے کوئی مادہ نکلتا ہے اور جاری رہتا ہے تو یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کو اس کے ساتھ ساتھ بخار یا جسم میں درد بھی ہوتا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نمبر پر03111222398 فون کرکے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ لیں۔
ناک اور کان کی دیکھ بھال
اگر آپ ناک اور کان کو کو چھدوانے کے بعد اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو بہت سی پچیدگیاں ہو سکتیں ہیں۔ اگر آپ کان کے انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کو ان اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ہاتھوں کو دھوئیں
کان اور ناک کو چھدوانے کے بعد ان کو جراثیموں سے پاک رکھنا چاہیے اور آپ اس بات پر غور کریں کہ آپ اپنے گندے ہاتھ اپنے کانوں کو نہ لگائیں اس سے انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔ اور آپ کا زخم بھرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
بالیاں پہنی رکھیں
کان کو چھدوانے کے بعد آپ اپنے کانوں میں بالیاں پہنی رکھیں۔ آپ اپنے کانوں میں اس وقت تک بالیاں پہنی رکھیں جب تک آپ کے سوراخ ٹھیک نہیں ہوجاتے۔ اگر آپ فوری طور پر اپنی بالیاں اتار دیں گے تو اس وجہ سے آپ کے سوراخ بند ہوسکتے ہیں۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ کچھ دن تک بالیاں پہنی رکھیں۔
کانوں کو صابن اور پانی سے دھوئیں
اپنے کانوں میں چھید کروانے کے بعد ان کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لئے اپنے کانوں کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ انفیکشن سے بچنے کے لئے دن میں ایک بار لازمی کریں۔ اگر آپ کو کانوں میں ا نفیکشن زیادہ دیر تک رہتا ہے تو آپ کو جلد از جلد ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
بالیاں گمائیں
جب آپ ناک اور کان میں چھید کرواتے ہیں تو اس کے بعد ان میں بالیاں ڈال کر دن میں دو سے تین بار لازمی گھمائیں ایسا کرنے سے سوراخ اچھے طریقے سے کھل جاتے ہیں اور دوبارہ بند ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوتا۔
جراثیم کش پانی
اگر آپ کسی بھی زخم کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں تو اس وجہ سے اس زخم کو بھرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ایسا ہی حال ناک اور کان میں ہے۔ اگر آپ ناک یا کان میں سوراخ کرواتے ہیں تو اس کو صرف سادہ پانی سے دھونا کافی نہیں ہے اس کے لئے آپ جراثیم کش پانی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جب آپ اپنے بالوں کو دھوتی ہیں تو اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ کوئی بھی کیمیکل آپ کے کان کو نہ لگ پائے ایسا ہونے سے انفیکشن کے بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ لیکن اس بات کو دھیان میں رکھیں کہ ڈیٹول کے پانی سے دھونا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سےماہر امرا ض جلد کی اپائمنٹ حاصل کریں۔
قوت مدافعت بڑھائیں
کسی بھی انفیکشن کو دور کرنے اور کسی بھی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر ہماری قوت مدافعت اچھی ہے تو ہم کسی انفیکشن سے جلدی صحت یاب ہوسکتے ہیں لیکن اگر آپ کمزور قوت مدافعت کے مالک ہیں تو زخم بھرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
زیادہ تر ناک اور کان میں سوراخ ہو جانے کے بعد 2 سے 3 ہفتوں میں یہ ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن یہ موسم پر بھی انحصار کرتا ہے برسات کے موسم میں زیادہ تر زخم کے خراب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اس لئے لوگ ان مہینوں میں کان اور ناک بنوانے سے پرہیز کرتے ہیں۔
لیکن آج کے جدید دور میں بہت سے علاج بھی ایجاد ہوچکے ہیں جس وجہ سے زیادہ مشکل پیش نہیں آتی۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|