نوکری کا دباؤ مختلف قسم کے شعبوں کے حوالے سے مختلف نوعیت کا ہوتا ہے ۔ کسی کام میں جسمانی محنت کا عمل دخل دماغی کام سے زیادہ ہوتا ہے اور کسی کام میں آرام دہ کرسی پر بیٹھے ہونے کے باوجود ذہنی دباؤ اس حد تک ہوتا ہے کہ انسان اس کے سبب صحت کے مختلف مسائل کا شکار ہو جاتا ہے جن میں دل کی بیماری سب سے زیادہ ہوتی ہے
نوکری کا دباؤ اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے اعداد و شمار
نوکری کا دباؤ یا اس کے سبب ہونے والا ذہنی دباؤ برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق ان حیرت انگیز نتائج سے پردہ اٹھا رہے ہیں
برطانوی ماہرین نے دس ہزار افراد پر تحقیق کیجو وائٹ کالر جاب کر رہے تھے ۔یہ تحقیق 12 سال کے طویل عرصے تک کی گئی اور اس کے نتائج کے مطابق نوکری کے دوران نوکری کا دباؤ برداشت کرنے والے 68 فی صد افراد کی موت دل کا دورہ پڑنےکے سبب ہوئی یا پھر ان کے سینے میں کھنچاؤ اور انجائنا کی شکایت کا سامنا کرنا پڑا
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور تحقیق کے مطابق جو کہ 6000 ہزار سرکاری ملازمین پر کی گئی اس کے مطابق ہر روز 3 سے 4 گھنٹوں تک اوور ٹائم کرنے سے اور اس کے سبب ہونے والا نوکری کا دباؤ انسان کو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے کو پاںچ گنا بڑھا دیتا ہے
اسی طرح نوکری کا دباؤ انسان کی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے اس حوالے سے جنوبی کوریا میں کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق جو لوگ 80 گھنٹے تک ایک ہفتے میں نوکری کرتے ہیں ان کے دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 94 فی صد تک ہوتے ہیں
نوکری کا دباؤ سے کیا مراد ہے ؟
تحقیقات کے مطابق نوکری کا دباؤ اس وقت کسی بھی انسان پر اثرانداز ہوتا ہے جب نوکری کرنے والا فیصلوں میں آزاد نہیں ہوتا ہے اور اس کو روبوٹ کی طرح صرف اپنے سے اوپر والوں کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہوتا ہے
اگر آپ اپنی نوکری کو پسند کرتے ہیں اور آپ خوشی سے بغیر کسی دباؤ کے کام انجام دے رہے ہوتے ہیں تو زیادہ گھنٹے کام کرنا بھی آپ کی صحت کے لیۓ نقصان دہ ثابت نہیں ہو سکتا ہے اس کے برخلاف اچانک دباؤ کا شکار کرنے والی نوکری مثال کے طور پر فائر فائٹر کی جاب لمحوں میں سخت ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتی ہے جو دل کی بیماری کا باعث ہو سکتا ےہ
نوکری کا دباؤ دل کو کیسے متاثر کرتا ہے
نوکری کا دباؤ براہ راست دل پر اثر ڈال کر اس کی شریانوں کو تنگ کر دیتا ہے اس کے علاوہ نوکری کا دباؤ انسان کے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ کردیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پلیٹیلٹس میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے جو خون کو گاڑھا کر دیتا ہے یہ تمام عوامل مل کر دل کے دورے کا سبب بن سکتے ہیں
نوکری کا دباؤ اور زیادہ دیر تک کام کرنے کے سبب انسان کو نیند کا موقع کم ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے اور اس کا سامنا کرنے کے لیۓ وہ تمباکو نوشی کا سہارا لیتا ہے جو کہ ورزش وغیرہ نہ کر سکنے کے باعث اس کو موٹاپے کا شکار کر سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری اور ذیابطیس کی بیماری میں مبتلا ہونےکے خطرے کو بڑھا دیتا ہے
نوکری کا دباؤ کم کرنے کے لیۓ اقدامات
آج کل کے اس مقابلے کے دور میں خود کو نوکری کا دباؤ کا سامنا کرنے کے لیۓ تیار کرنا ہی درحقیقت کامیابی کی کنجی ہے جس کا مقبلہ کرنے کے لیۓ کچھ اقدامات کرنے ضروری ہیں
نوکری کے دوران ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر کام کرتے رہنا انسان کو ذہنی دباؤ کا شکار کر سکتا ہے اس وجہ سے نوکری کے دوران بھی کچھ وقت اپنی
جگہ سےاٹھ کر چہل قدمی ضرور کریں ورزش کی عادت اپنائيں اور دن بھر میں کچھ وقت اس کو ضرور دیں
شدید ذہنی دباؤ میں اور نوکری کا دباؤ کا سامنا کرتے ہوۓ ان اوقات میں لازمی طور پر خود کو ریلیکس کرنے کی مشق ضرور کریں اس وقت میں لمبی سانس لینا ، کچھ کھا لینا ، چند قدم کی واک وغیرہ ایسے اقدامات ہیں جو فوری دباؤ کی صورت میں ذہن کو پر سکون رکھنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں
اگر اس حوالے سے کسی ماہر نفسیات سے مشورہ لے لیا جاۓ تو وہ بھی بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے جو نوکری کا دباؤاور اس کے سبب ہونے والے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیۓ آپ کو مشورہ دے سکتا ہے