میرا خیال یہاں کرونا کا تعارف کروانا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ہر کوئی کرونا وائرس کوجانتا ہے کہ کرونا کیاہے۔اس وبا کےکی وجہ سے عالمی معشیت تباہ ہوئی ہے۔صحت گرنے کےساتھ ساتھ اس وباء نےاور بھی بہت سے نقصان کیے ہیں۔سب سے بڑانقصان جان کاہے۔ڈان نیوزکے مطابق اس وباء کی وجہ سے دس لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور بیس لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کروناکا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ کروناوائرس کم توہوسکتا ہے لیکن ختم نہیں ہوسکتا۔اس لیے اس بیماری سے بچنے کے لئےاختیاطی تدابیر ابھی بھی بہت ضروری ہیں۔کیونکہ اس پر عمل کرکے ہم اس بیماری کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنے ساتھ اپنوں کی زندگی بھی عزیز ہے۔آیئں آج ہم پھرسے اس بیماری سے بچنے کی اختیاطی تدابیرجانتے ہیں۔
کووڈ-19 کیا ہے؟َ
جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ کروناوائرس ایک وباء ہے جو عالمی سطح پر پھیلی اور پوری دنیا میں اس بیماری نے مقبولیت پائی۔کروناوائرس کی بیماری چین کے شہرووہان سے2019 میں شروع ہوئی اور پوری دنیا میں پھیلی. اس بیماری کو کووڈ-19 کا نام دیا گیا۔
کروناوائرس کیسے پھیلتا ہےِ؟
یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی اور چھینک سے خارج ہونے والی رطوبتوں اور قطروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔یاان چیزوں سے بھی پھیلتا ہے جو کروناوائرس سے متاثر ہوں۔ان جراثیموں کو جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔
کروناوائرس کی علامات کیا ہیں؟
یونیسف کے مطابق کرونا کی علامات میں بخار،کھانسی اور سانس لینے میں دشواری پیش آناشامل ہے۔بیماری شدت کی صورت میں نمونیا کی شکل اختیارکرسکتی ہے،یہ بیماری جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔یہ بیماری نزلہ زکام او فلو سے ملتی جلتی ہے اس لئے اس کی تشخص کے لئے ڈاکٹر سے معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
ہم اس بیماری سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
یہ وبائی مرض ہےاس کا پھیلاؤ بہت آسان ہے۔جہاں اس بیماری کو کم کیا جاسکتا ہے وہاں اس بیماری سے بچا بھی جا سکتا ہے۔اس لئے اس بیماری سے بچنے کے لئے چنداختیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے۔
باقاعدگی کے ساتھ اپنے ہاتھ دھوئیں۔
کھانسی یا چھینک کے وقت اپنے منہ کو ڈھانپیں۔
ایسےافراد سے دور رہیں جس کو نزلہ زکام یا کھانسی ہو۔
باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
بخارکھانسی یا نزلہ زکام کی صورت میں ڈاکٹر سے لازمی رابطہ کریں۔
اس موسم میں لوگ نزلہ زکام اور کھانسی کا بھی شکار ہوتے ہیں،ضروری ہے بیماری کی تشخص کے لئے جلد ڈاکٹرسے رابطہ کر لیا جائے،اس کے لئے آپ گھر بیٹھے وڈیوکال کے زریعےآن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں،اسکے عللاوہ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے آپ ایک فون کال کے ذریعے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بھی بک کرواسکتے ہیں