نیکوٹین پاؤچ ایک چھوٹا سا بیگ ہوتا ہے جس میں نشہ آور کیمائی نکوٹین اور کچھ دیگر اجزاء ہوتے ہیں۔ لیکن اس میں تمباکو کی پتی نہیں ہوتی ہے جو لوگ نیکوٹین پاؤچ استعمال کرتے ہیں وہ اسے منہ سے لیتے ہیں اور اسے اپنے مسوڑھوں کے درمیان ایک گھنٹہ رکھتے ہیں وہ اسے سگریٹ کے جیسے استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی نگلتے ہیں۔
کچھ کمپنیاں جو نیکوٹین پاؤچ بناتی ہیں انہیں سگریٹ کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں بیچتی ہیں لیکن اگر آپ کسی نشے کی عادت کو چھوڑنے کے لئے اسے متبادل کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ نیکوٹین گم یا لوزینجز کی طرح ایف ڈی اے سے منظور شدہ نیکوٹین تھراپی نہیں ہیں۔
نیکوٹین پاؤچ میں کیا ہے؟
اس میں شامل اہم اجزاء ہیں نیکوٹین، پانی مٹھاس،اور پودوں پر مبنی ریشے۔ پڑوڈکٹ بنانے والی کمپنیاں اس کو مختلف طاقتوں میں فروخت کرتی ہیں۔ اس لئے بعض پاؤچز میں دوسروں کے مقابلے زیادہ نیکوٹین ہوتی ہے۔ان میں تمباکو موجود نہیں ہوتا جو انہیں باقی دھویں سے بغیر مصنوعات سے مختلف بناتا ہے جیسے کہ چبانے والا تمباکو یا نسوار وغیرہ۔
نیکوٹین پاؤچ اور آپ کی صحت
یہ جاننے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ نیکوٹین پاؤچ عام طور پر کتنے محفوظ اور مؤثر ہیں لیکن اس کے کچھ ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں جن میں شامل ہیں ہچکی،منہ میں زخم، خراب پیٹ وغیرہ۔ نیکوٹین پاؤچ کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور اگر آپ اسے نگل لیتے ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
چونکہ نیکوٹین پاؤچ میں تمباکو نہیں ہوتا ہے اس لئے سگریٹ اور دیگر دھویں والی مصنوعات سے زیادہ محفوظ ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے منہ، گلے اور لبلبے کا کینسر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ مسوڑھوں کی بیماری، دانتوں کا نقصان، گہا، دل کی بیماری اور فالج شامل ہیں۔
کیا نیکوٹین پاؤچز تمباکو پر انحصار چھوڑنے کا مؤثر طریقہ ہیں؟
نیکوٹین پاؤچز کو کسی لت کے چھوڑنے کے محفوظ یا مؤثر طریقے کے طور پر دکھانے کے لئے کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر کے طبی ماہرین اور نیبراسکا میڈیسن سے تصدیق شدہ ماہرین ان مصنوعات کی سفارش نہیں کرتے ہیں
اگر کوئی پہلے سے ہی نیکوٹین کے پاؤچ استعمال کر رہا ہے اور تمباکو چھوڑنے کے قابل ہو گیا ہے تو ہم عادت سے چھٹکارا پانے کے لئے اس کی سفارش کر سکتے ہیں منظور شدہ قلیل مدتی علاج میں شامل ہیں این آئیکوٹین پیچ، لوزینگرز، نیزل اسپرے، گم اور نیکوٹین انہلیر وغیرہ
تمام ادویات کے ضمنی اثرات ہوتے ہیں لہذا ان کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے ایک مرتبہ جب آپ تمباکو نوشی چھوڑ دیتے ہیں تو یہ سگریٹ کے لئے آپ کی خواہش کو کم کر سکتے ہیں اور ان علامات کا بھی انتظام کر سکتے ہیں جن کا سامنا آپ کو سگریٹ چھوڑنے کی صورت میں کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ چڑچڑا پن، سونے میں دشواری، بے چینی یا ہلکا فلو وغیرہ
کیا نیکوٹین سے پاک زندگی گزارنا ممکن ہے؟
ایک مرتبہ جب آپ تمباکو نوشی شروع کر دیتے ہیں تو اس سے نجات پانا ایک مشکل مرحلہ ہو سکتا ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ دن میں کم از کم 10 سگریٹ روزانہ سلگاتے ہیں لیکن آپ اپنی ہمت اور چند ماہرانہ نکات پر عمل کر کے آسانی سے اس سے نجات پا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو آپ یہ جان لیں کہ یہ آپ کے لئے کیسسا ہے،جسمانی اور ذہنی طور پر صحتمند طریقے سے سگریٹ نوشی کی خواہش سے نمٹنے کی کوشش کریں، تمباکو کے استعمال سے بچنے کے لئے خود کو مصروف رکھیں،اپنی توانائی مثبت جانب مرکوز کرنے کے لئے مراقبہ کا اہتمام کریں،اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لائیں، اس جگہ سے دور رہنے کی کوشش کریں جہاں لوگ سگریٹ لگاتے ہوں یا تمباکو نوشی کرتے ہوں
چونکہ ورزش اینڈوفنز کو بڑھاتی ہے اور آپ کو صحت مند طریقے سے مصروف رہنے میں مدد دیتی ہے ،اس کے ساتھ زیادہ پانی پیئں اور صحت مند غذا کا استعمال کریں۔
سب باتوں میں سب سے زیادہ مدد آپ کی خوداعتمادی کریگی۔آپ کو خود پر اعتماد ہونا چاہئے اور سگریٹ چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہنا چاہئے۔ اگر کبھی آپ کو اس کی طلب محسوس ہو بھی تو آپ خود کو روکیں، خود کو یہ اعتماد دیں کہ یہ آپ کر سکتے ہیں اور یہ آپ کر کے ہی رہیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی ڈاکٹر سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں،ایسے پروگراموں میں بھی شرکت کر سکتے ہپں جو آپ کو اس علت سے نجات دلانے میں مدد کر سکتے ہیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|