فیشل بنیادی طورپر ہماری جلد کا علاج ہے۔ جو ہماری جلد کو صاف کرتا ہے، فیشل چہرے سے مردہ خلیوں کو نکال دیتا ہے۔فیشل کے ذریعے ہماری جلد پرورش پاتی ہے اور جلد چمکدار اور دلکش ہوجاتی ہے۔
کرونا سیزن کا آغاز ہوچکا ہےاوربازارں میں لاک ڈاؤن لگنے کے چانسز نظر آرہے ہیں۔اللہ نہ کریں اگر پچھلے سال جیسی صورتحال سامنے آتی ہے توہم گھر پر بھی اپنی جلد کی حفاظت کرسکتے ہیں۔پارلر پر گئے بغیر ہم اپنا فیشل گھر پر بھی کرسکتے ہیں۔ایسا ہم کیسے کر سکتے ہیں یہ جاننےکے لئے یہ مضمون لازمی پڑھئیں۔مزید معلومات کے لئے یہ مضمون پڑھئیں۔
فیشل کرنے کے کچھ طریقے-
فیشل کئی وجوہات کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ جو آپ کی جلد کی حفاظت کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
فیشل کے لئے مشورہ-
فیشل کرنے کی صلاح مشورے سے ہونی چاہیے۔چہرے کی جلد کا معاملہ اتنا نازک ہے کہ پہلےاس کے بارے میں ہمیں سوچنا پڑتا پے۔فیشل کرنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیںکوئی بلیک ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے ۔کوئی رنگت کو گوری اور ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے فیشل کرتا ہے۔اس سے پہلے کہ ہمیں کوئی مسئلہ پیش آئے ہمیں ایک بہترین ڈرمیٹالوجسٹ سے مشورہ کرناچاہیے۔
چہرے کی صفائی-
ہمارا پہلا سٹیپ کلینزر کا ہے۔ہم اپنے چہرے کو کلین کریں گے۔آپ اچھے کلینزر کی مدد سے آپ چہرے کو صاف کرسکتے ہیں۔گھر پر کیسے کلینزر بنائیں اس کے لئے یہ چیزیں ہونی چاہیے؛
ایک ٹیبل سپون کچا دودھ-
ایک ٹیبل سپون لیمن جوس-
کلینزر ہمارے فیشل کا سب سے اہم حصہ ہے۔اس کی مددسے ہم اپنی جلد سے گروغبار کو نکالتے ہیں۔
فیشل سکرب-
فیشل کرنے کا دوسرا سٹیپ اسکرب ہے۔ہم اچھے اسکرب کی مدد سے بھی اپنا چہرہ صاف کر سکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس اسکرب موجود نہیں ہےتوآپ گھر پر بنا سکتے ہیں۔جس کے لئے یہ چیزیں ہونی چاہیے۔
ایک ٹی سپون چاول کا آٹا-
ایک ٹی سپون شہد-
ضرورت کے مطابق گلاب کا عرق-
ان سب چیزوں کو ملا لیں اور اپنے چہرے پر لگائیں۔سکربنگ ہماری جلد سے مردہ خلیوں کو ختم کرتا ہے۔اس سے چمکدار جلد حاصل ہوتی ہے۔
مساج کریم-
تیسرا سٹیپ مساج کریم کا ہے۔ہم بازار سے بھی مساج کریم خرید سکتے ہیں۔اگر آپ گھر پر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔
ایک ٹیبل سپون دہی-
تھوڑی سے ہلدی-
ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ کلینزنگ اور اسکربنگ کرنے کے بعد یہ مساج کریم اپنے چہرے پر لگا کر مساج کریں۔یہ ہماری جلد میں بلڈ سرکولیشن کو اچھا کرتا ہے۔اور ہمیں جلد کے تمام فوائد حاصل ہوتے ہیں۔آپ ان قدرتی طریقوں سے اپنی سکن کو دلکش بنا سکتے ہیں۔
فیشل پیک-
یہ آخری سٹیپ ہے۔ہم گھر پر بھی فیشل پیک بنا سکتے ہیںاس کے لئے ہمیں آدھے کیلے ،اور شہد کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ کی سکن بہت زیادہ خشک ہے تو آپ اس میں زیتون کا تیل یا بادام کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ ان سٹیپ کی مدد سے گھر پر اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔چمکدار اور دلکش جلد حاصل کرسکتے ہیں۔بہت سے لوگوں کی جلد بہت نازک ہوتی ہے جن کو کریمز سوٹ نہیں کرتیں۔آپ ان قدرتی طریقوں کی مدد سے اپنا فیشل کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر خدانخواستہ آپ کو کسی جلد کی بیماری ہے تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔