نیچرل اینٹی بائیوٹک ادویات اور میڈیکل کے شعبے کی ترقی سے قبل لوگ گھریلو اشیا کو ہی بطور ادویات استعمال کرتے تھے۔ آج کل کے دور میں لوگ بیماریوں کے علاج کے لیۓ مہنگی ترین اینٹی بائیوٹک استعمال کرتے ہیں، مگر اس بات سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ ماضی میں ان مہنگی اینٹی بائیوٹک کی جگہ قدرتی چیزوں کو بیماری کی شفاء کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
۔ 1 نیچرل اینٹی بائیوٹک کسے کہتے ہیں؟
ماضی میں ادویات جڑی بوٹیوں ، پتوں اور غذاؤں کی مدد سے بنائی جاتی تھیں ۔ یہ قدرتی چیزیں طبی فوائد سے بھر پور ہوتی ہیں، اور ان کو نیچرل اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔
۔ 2 نیچرل اینٹی بائیوٹک اشیاء
ہمارے باورچی خانے میں بہت ساری ایسی اشیاء موجود ہیں جو کہ نیچرل اینٹی بائیوٹک کہلاتی ہیں۔ ان میں سے کچھ اشیا اور ان کے فوائد اس طرح سے ہیں۔
۔ 1 لہسن بطور نیچرل اینٹی بائیوٹک
لہسن کا شمار پیاز کے خاندان میں سے ہوتا ہے. اس کا شمار اینٹی بائیوٹک کے بہترین ترین قبیلے میں ہوتا ہے ۔ یہ اینٹی وائرل ، اینٹی فنگل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق لہسن کو جب پیسا جاتا ہے، تو اس میں سے ایلی سین نامی ایک مادہ خارج ہوتا ہے جو کہ سب سے پہلی اینٹی بائیوٹک سے بہت مماثلت رکھتا ہے ۔۔یہی وجہ ہے کہ نیچرل اینٹی بائیوٹک میں لہسن کا نمبر سب سے پہلا ہوتا ہے۔
لہسن کا استعمال مجموعی طور پر جسم کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ہاضمے کو تیز کرتا ہے، وائرس ، بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں کے حملے سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے. اس کے علاوہ نزلہ و زکام ، خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنا اور کان میں درد وغیرہ کی صورت میں بھی لہسن کا استعمال محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
۔ 2 شہد بطور نیچرل اینٹی بائیوٹک
دنیا بھر میں شہد کا استعمال بطور اینٹی بائیوٹک صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔ یہ اپنے اندر طاقت کا خزانہ رکھتا ہے۔ یہ بیک وقت نہ صرف بیماریوں کا علاج کرتا ہے، بلکہ ان سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی انفیکشن کا مقابلہ کرنے کی طاقت شہد میں کسی بھی دوا سے زیادہ ہوتی ہے۔ ماضی میں زخموں اور چھالوں وغیرہ کے علاج کے لیۓ شہد کا استعمال کیا جاتا تھا، کیونکہ اس میں موجود گلوکوز جسم کے اندرونی مادوں سے مل کر زخموں کو تیزی سے بھرنےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شہد کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اور اس کو مختلف قسم کے جراثيموں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔
۔ 3 سیب کا سرکہ بطور نیچرل اینٹی بائیوٹک
سیب کا سرکہ بھی ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک محفوظ اور طاقتور اینٹی بائیوٹک بھی ہے۔ یہ نہ صرف قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اندرونی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
اس کے اندر پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
۔ 4 اجوائن کا تیل بطور نیچرل اینٹی بائیوٹک
اجوائن کا تیل صدیوں سے بطور دوا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اس کے علاوہ جلد کے زخموں پر اس کو لگانے سے زخم کو جلدی بھرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کو لگانے سے جوڑوں اور پٹھوں کے دردوں سے بھی فوری آرام ملتا ہے۔
۔ 5 دارچینی بطور نیچرل اینٹی بائیوٹک
یہ ہمارے باورچی خانے میں گرم مصالحوں کے اہم جز کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک نیچرل اینٹی بائیوٹک بھی ہے۔ اس کے اندر ایک ایسا تیل موجود ہوتا ہے جو کہ جراثیم کش ہوتا ہے، اس کے علاوہ ایک اور اہم خاصیت جو دارچینی میں موجود ہوتی ہے وہ خون کے اندر شوگر لیول کو برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابطیس سے محفوظ رکھنے والی دواؤں میں سر فہرست ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا باقاعدہ استعمال وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔
۔ 6 ادرک بطور نیچرل اینٹی بائیوٹک
ادرک کا شمار بھی نیچرل اینٹی بائیوٹک میں کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے باورچی خانے کا بھی ایک اہم جز ہے یہ قدرتی طور پر وٹامن اے ، بی ، سی ، اور ای سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر معدنیات کا بھی خزانہ رکھتی ہے۔
یہ ہاضمے کے لیۓ بہترین اور جراثیم کش ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت کو بہتر بنا کر جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔
موجودہ دور میں اگرچہ ان نیچرل اینٹی بائیوٹک کی جگہ میڈیکل کی دواؤں نے لے لی ہے، جو کہ بہت تیزی سے عمل کرتی ہیں اور مریض کو شفایاب کرتی ہیں لیکن یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے، کہ ان نیچرل اینٹی بائیوٹک کا کسی بھی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا اور ان کا استعمال میڈیکل کی دواؤں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|