کبھی کسی کٹے ہوئے، ٹوٹے ہوئے، یا کالے لکیر والے ناخن کو دیکھا اور سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے ناخن کی صحت کا جسم کے دوسرے حصوں اور ان کی کارکردگی سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔
لاس اینجلس میں مقیم نیچروپیتھک ڈاکٹر، ڈاکٹر سارہ نورس بتاتی ہیں، “عام آبادی کے لیے، ناخنوں کی بری صحت اکثر خراب غذائیت یا خراب ہاضمہ کی نشاندہی کرتی ہے۔” ” ٹوٹنے والے، کمزور اور چھلے ہوئے ناخن اکثر نظامی بیماری کے بجائے ناقص خوراک کا نتیجہ ہوتے ہیں۔”
صحت مند ناخن بغیر رنگت کے اور ہموار ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کے ناخنوں کی بناوٹ اور رنگ میں کچھ غلط ہے، تو ہم نے آپ کے ناخنوں سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کچھ اہم چیزیں درجہ ذیل کی ہیں
آپ کے ناخنوں کی ساخت تبدیل ہونے کی کیا وجوہات ہوتی ہے؟
وجوہات درجہ ذیل ہیں
کھردرے ٹوٹنے والے ناخن
کھردرے ناخن جو آسانی سے ٹوٹ بھی سکتے ہیں،ناخن کے سب سے عام مسائل میں سے ایک ہیں۔ یہ اکثر خواتین میں ہی دیکھے جاتے ہیں۔ ، ٹوٹے ہوئے ناخن عام طور پر آپ کے ناخنوں کے بار بار گیلے ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں، لہذا آپ کو اپنے ہاتھ گیلے ہونے سے بچانے کے لئے دستانے استعمال کرنے چاہئیں،خاص طور پر برتن دھوتے وقت ناخن کھردرے ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کا حل دستانوں کا استعمال ہے
حل
آپ ایسے لوشن کا بھی استعمال کر سکتے ہیں جس میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈ یا لینولین ہو۔ اگر یہ لوشن بھی کام نہیں کرتا ہے تو، ڈاکٹر کو لازمی دکھائیں. کیونکہ ہائپوتھائیرائڈزم بھی کمزور، ٹوٹے ہوئے ناخن کا سبب بن سکتا ہے، اورآئرن کی کمی بھی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔ تو اصل وجہ جاننے کے لئے ڈاکٹر سے لازمی کریں
نرم یا کمزور ناخن
یہ ناخن بہت آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں یا مڑ جاتے ہیں۔ نرم ناخن نمی یا کیمیکلز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوسکتے ہیں – ان کیمیکلز میں صابن، ڈٹرجنٹ ، غیر معیاری نیل پالش ، اور نیل پالش ریموور شامل ہوسکتے ہیں ۔
حل
اپنے ناخنوں کے ارد گرد کیمیکل رکھنے سے گریز کریں۔ اپنے ناخنوں کو صحت یاب ہونے کا موقع دینے کے لیے قدرتی طریقے سے اس کی خوبصورتی بڑھائیں اور نیل پالش کا استعمال کم کریں۔ کمزور ناخن کا تعلق بی وٹامنز، کیلشیم، آئرن یا فیٹی ایسڈز کی کمی سےبھی ہوتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بہتر ہے کہ آئرن کو بطور سپلیمنٹ اس وقت تک نہ لیں جب تک کہ آپ کوصحیح طرح معلوم نہ ہو کہ آپ میں آئرن کی کمی ہے۔ اس کے بجائے، ایسے ملٹی وٹامن لینا شروع کریں جس میں کیلشیم اور بی وٹامنز شامل ہوں۔
ناخنوں کا چھلنا
یہ ممکنہ طور کسی بیرونی رگڑ کی وجہ سے ہوتا ہے — یا اپنے ناخن کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے سے بھی ہوسکتا ہے، یا ایکریلک نیل پالش کو ہٹانے سے بھی چھل سکتے ہیں اگر آپ اپنے ہاتھ بہت دیر کے لئے پانی میں بھگو کر رکھیں تو بھی یہ مسئلہ ہوسکتا ہے
اس کی اصل وجہ معلوم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ غور کریں: کیا آپ کے پیروں کے ناخن بھی چھل رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو، یہ ایک اندرونی وجہ ہو سکتی ہے، جیسے آئرن کی کمی؛ اگر نہیں، تو یہ شاید بیرونی مسئلہ ہوسکتا ہے۔
حل: اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ مسئلہ اندرونی ہے، تو دال، سرخ گوشت، مضبوط اناج، یا بیکڈ آلو کے ساتھ اپنی خوراک میں آئرن شامل کریں۔ آپ بایوٹین بھی لے سکتے ہیں۔ اگر وجہ بیرونی ہے، تو اپنے ناخنوں کو کسی بھی سرگرمی کے بعد لوشن لگا کر نمی بخشیں ۔ آپ برتن دھوتے وقت حفاظتی دستانے بھی پہن سکتے ہیں۔
رجز
کیا آپ نے کبھی ایسی سفیدپٹیوں کو دیکھا ہے جو آپ کے ناخنوں پر چھوٹی افقی یا عمودی لہروں کی طرح نظر آتی ہیں؟ عمودی رجز عام طور پر زیادہ ظاہر ہوتی ہیں اور آپ کے ناخن کی نوک سے ورٹیکل نظر آتی ہیں۔ اور اگر اس کے ساتھ دیگر علامات نہ ہوں جیسے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، تو انہیں بے ضرر سمجھا جاتا ہے۔ دوسری طرف، افقی کنارے، جنہیں بیو کی لکیریں بھی کہا جاتا ہے، زیادہ سنگین مسئلے کی علامت ہوتی ہیں۔
حل
بنیادی وجہ تلاش کرنے کے لیے ڈاکٹر سے ملیں۔ عمودی پٹیاں آئرن کی کمی یاخون کی کمی کی نشاندہی کر سکتی ہیں جب کہ افقی لکیریں گردے کی بیماری جیسی سنگین حالت کی طرف اشارہ کر سکتی ہیں، جو ناخنوں کی نشوونما کو بھی روک سکتی ہیں ۔ کسی قسم کی علامات کی صورت میں مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
آپ کے ناخنوں کا رنگ کیوں بدلتا ہے؟
پیلا رنگ
پیلے رنگ کے ناخن، کا مسئلہ آجکل عام ہے، اور عام طور پر دو عوامل میں سے کسی ایک کی وجہ سے ہوسکتے ہیں: پہلی وجہ انفیکشن اور دوسری اس پروڈکٹ کا ردعمل جو کہ آپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں، جیسے کہ غیر معیاری نیل پالش کا استعمال
حل
آپ کو پیلے ناخن صاف کرنے چاہئیں،اور انفیکشن کے لئے بہت سے قدرتی علاج ہیں جیسے ٹی ٹری آئل یا وٹامن ای انفیکشن سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں ۔ ملٹی وٹامن بھی میں مدد کر سکتے ہیں۔آپ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے سے پہلے ان کو آزما سکتے ہیں، لیکن اگر رنگ پھر بھی باقی رہتا ہے تو یہ کسی بڑے مسئلے کی علامت ہو سکتی ہے۔
کالی لکیریں
یہ اسپلنٹر ہیمرج بھی کہلاتی ہے، کالی لکیریں (جو بھوری یا گہرے سرخ رنگ کی بھی ہو سکتی ہیں) ۔ یہ کالی لکیریں بار بار ظاہر ہو سکتی ہیں۔ سب سے زیادہ ممکنہ وجہ آپ کے ناخن کی چوٹ ہوسکتی ہے، جیسے کہ غلطی سے آپ کی انگلی کادروازے میں آنا اس کی وجہ بن سکتا ہے
حل
یہ لکیر آپ کے ناخن کے نیچے خون کی نالیوں کی سوزش کا نتیجہ ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ جب آپ کے ناخن بڑھتے ہیں تو غائب ہو جاتی ہے
سفید دھبے
ماہرین بتاتے ہیں، “ناخنوں پر موجود سفید دھبے، جو عام طور پر اکثر مڈل اسکول کی عمر میں ہی ظاہر ہونے لگتے ہیں،یہ زنک کی کمی کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔” “عام طور پر تین ماہ تک روزانہ 30 ملی گرام زنک ان کو کم کر سکتی ہے۔” دیگر ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں:
ایک الرجک ردعمل
ایک فنگل انفیکشن
یاناخن کی چوٹ
آدھا چاند
آدھا چاند ناخن کی بنیاد پر موجود ان چھوٹے گول سفید خطوط کو کہتے ہیں انہیں فنگر نیل مونز بھی کہا جاتا ہے، ۔ لیکن اکثر یہ بعض لوگوں کے پاس نہیں ہوتے ہیں۔، اکثران کے غائب ہونے کا کوئی خاص مطلب نہیں ہوتا ہے اور وہ صرف آپ کی جلد کے نیچے چھپ سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ان کے غائب ہونے کی علامات میں شامل ہو سکتی ہیں
کم خوراک
ذہنی دباؤ
خون کی کمی کی
آپ کو ڈاکٹر سے اس وقت ملنا چاہئے جب وہ حصہ سرخ ہونے لگے اور آپ کو
چکر
بے چینی
ہلکا سر درد
وزن میں کمی یا اضافہ محسوس ہونے لگے