مینو پاز کا سادہ الفاظ میں مطلب ہے کہ حیض یا ماہواری کا ختم ہو جانا۔ ماہواری کا ہونا بھی قدرتی عمل ہے اور اس کا ختم ہوجانا بھی زندگی کا حصہ اور معمول ہے۔ مینو پاز سے عورت اس وقت گزرتی ہے جب اس کی عمر بڑھنے لگتی ہے یا ایسٹروجن کی سطح گر جاتی ہے۔
بہت سے ایسے نظریات ہیں جو خواتین سوچتی ہیں کہ یہ مسئلہ اس وجہ سے ہوسکتا ہے ہم کبھی بھی کسی چیز کے بارے میں تکا نہیں لگا سکتے کہ اس وجہ سے ایسا ہورہاہے ۔ اگر آپ کے ذہن میں کچھ باتیں جنم لیتی ہیں تو ضروری ہے کہ آپ سوچنے کی بجائے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
اگر آپ یہ جاننا چاہتی ہیں کہ مینو پاز کے حوالے سے خواتین کے کیا نظریات ہوتے ہیں تو ا س بلاگ پر میرے ساتھ رہیں؛
مینو پاز کے حوالے سے نظریات
آیئے ہم جانتے ہیں کہ مینوپاز کے حوالے سے خواتین کے کیا نظریات ہیں وہ نظریات مندرجہ ذیل ہیں؛
یاداشت میں کمی یا وزن کا بڑھنا
اگر آپ سوچتی ہیں کہ آپ کی یادداشت میں کمی آئی ہے یا آپ کا وزن مینو پاز کی وجہ سے بڑھ رہا ہے تو یہ آپ کا غلط نظریہ ہوگا۔ ہماری یاداشت میں کمی آنے یا وزن بڑھنے کے پیچھے دوسرے عوامل بھی ہوسکتے ہیں جیسے ہم اگر ڈپریشن میں مبتلا ہیں تو ہماری یادداشت کم ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ آج کے دور میں فاسٹ فوڈ کا دور ہے تو خواتین کا رجحان بھی اس طرف زیادہ ہوگیا ہے۔ تو وزن بڑھنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ کا وزن مینو پاز کی وجہ سے بڑھ رہا ہو۔ ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
مینو پاز 50 سال کی عمر میں ہونا
کچھ خواتین کی زندگی میں مینو پاز کا دور پہلے آتا ہے کچھ خواتین کی زندگی میں یہ دور بعد میں آتا ہے۔ اسی طرح ماہواری کا حال ہے کہ بعض اوقات آپ سے چھوٹی عمر کی لڑکی کو ماہواری پہلے آسکتی ہے اور ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کو مینو پاز بڑی عمر سے پہلے ہوجائے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کی عمر 30 سال ہو اور آپ سن یاس حاصل کرلیں یہ سب ان عوامل پر منحصر ہے جو آپ کرتے ہیں جیسے جو آپ ادویات استعمال کر رہے ہیں یہ ان کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ یا ایسا بھی ہوسکتا ہے آپ سگریٹ نوشی کرتی ہیں یا آپ کی سرجری ہوئی ہے۔
ایسا جنیات کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔، سن یاس یعنی مینو پاز تک پہنچنے کی عمر 51 سال ہے لیکن آپ اسے 40 کی دہائی میں بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
مینو پاز بیماری نہیں ہے
کچھ خواتین کا خیال ہے کہ یہ ایک بیماری ہے اور اس کے ہونے کی وجہ سے آپ مختلیف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔ یہ ایک بیماری نہیں ہے بلکہ یہ آپ کی زندگی کا حصہ ہے۔ یہ آپ کی زندگی کے دوسرے حصے میں شروع ہوتا ہے اس لئے اسے مثبت لینا چاہیے۔
ڈپریشن کا باعث
آپ ڈپریشن میں کئی دوسرے عوامل کی وجہ سے بھی مبتلا ہو سکتی ہیں۔ ڈپریشن اور سن یاس میں بہت فرق ہے۔ ڈپریشن ایک عارضہ ہے اور اس کے علاج کے لئے آپ کو ماہر نفسیات سے ملنا چاہیے۔ تاکہ وہ آپ کا موڈ تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کر سکے۔
اگر آپ کے مزاض میں مسلسل تبدیلیاں آتی ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ وہ آپ کی صیحیح طریقے سے تشخیص کرسکے۔
مینو پاز کی علامات کا ہمیشہ رہنا
جب آپ مینو پاز تک پہنچتے ہیں تو آپ کے جسم میں ایسٹروجن کی سطح گر جاتی ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو آپ کے جسم کو عادی ہونے میں وقت لگتا ہے کیونکہ یہ سب آہستہ آہستہ ہوتا ہے لیکن یقینی طور پر یہ علامات ہمیشہ کے لئے نہیں رہتیں۔ عام طور پر یہ علامات شروع کے دو سال میں زیادہ پریشان کن ہوسکتے ہیں۔
ہر شخص ایک دوسرے سے مختلیف ہوتا ہے اس لئے اس میں علامات بھی مختلیف ہوسکتی ہیں۔ کچھ خواتین میں کم وقت لگ سکتا یے اور کچھ میں زیادہ۔
مینو پاز کا ہو جانا
اگر آپ کو درمیان میں کچھ دیر کے لئے ماہواری نہیں آتی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو سن یاس ہوچکا ہے ۔ اگر کچھ مہینے آپ کی ماہواری چھوٹ گئی ہے تو اس کی پہلے تشخیص کرلیں یا آپ برتھ کنٹرول کرنے کے لیے ادویات استعمال کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ حاملہ ہوجائیں۔
حاملہ ہونا
یہ بات تو سچ ہے کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو حاملہ ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اگر آپ 45 سال کی عمر کو پہنچ گئی ہیں اور جند مہینے آپ کو ماہواری نہیں ہوئی تو آپ پھر بھی برتھ کنٹرول ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔ کیونکہ بڑی عمر میں حاملہ ہونا خطرناک ہوسکتا ہے۔
قابل گائنا کالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لئے مرہم ڈآٹ پی کے کی سایٹ وزٹ کریں یا اس نمبر پر 03111222398 بات کریں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کو ڈآؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|