انٹرمیڈیٹ کی بات ہے،تب میری عمر سولہ سال تھی۔اکثرچیزوں پر فوکس کرنے میں مجھے مشکل پیش آتی تھی،کلاس میں لیکچر نوٹ کرتے وقت میں وائٹ بورڈ پر نہیں بلکہ اپنی ساتھ بیٹھی دوست سے دیکھ کر لیکچر نوٹ کرتی تھی لیکن کبھی غور ہی نہیں کیا کہ جب میری دوسری دوستوں کو ٹھیک نظرآرہا ہے تو مجھے کیوں نہیں۔اکثر میرے سر میں بھی درد رہنی لیکن میں نے کبھی توجہ نہ دی کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔آخر ایسے کرتے چھ ماہ گزر گئے،لیکن میری بیماری کی صحیح تشخص نہ ہوسکی۔یہ میری لاپرواہی تھی جس وجہ سے مجھے علم نہ ہوسکا۔
ہم اسی طرح ڈاکٹر کے پاس وقت نکال کر جانے سے گبھراتے ہیں اور لاپرواہی کی وجہ سے اپنا نقصان کرتے ہیں،لیکن آج کے دور میں ہم نے اسکا بھی آسان حل نکالہ ہوا ہے ہم گھر بیٹھ کر آن لائن ڈاکٹر سے بات کرکےاپنا مسئلہ معلوم کر سکتے ہیں ۔آنکھوں کا مسئلہ بہت حساس مسئلہ ہے اس پر تو ذرا سی بھی لاپرواہی نہیں کرنی چائیےفوری طور پر توجہ کرنی چائیے کیونکہ آنکھوں کے ذریعے ہم دنیا دیکھتے ہیں۔آج ہم آنکھوں کی صحت پر بات کریں گے کیسے ہم اپنی آنکھوں کی روشنی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
:ہماری آنکھوں کی روشنی مختلیف بیماریوں سے متاثر ہوتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں
آئسٹرین(تعب چشم)۔
جب ہم بہت زیادہ کمپیوٹر پرکام کرتے ہیں یا ہم ڈرائیونگ کرتے ہیں تو ہماری آنکھیں تھک جاتی ہیں،جس طرح دن بھر کم کرنے سے جسم کا کوئی حصہ درد کرتا ہے ایسے ہی آنکھوں پر بوجھ پڑتا ہے جس وجہ سے ہماری آنکھیں تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں۔
گلوکوما
گلوکوما اس وقت ہوتاہے،جب آنکھ میں کوئی سیال یعنی فلیوڈ کی تشکیل سےآنکھ میں تناؤ پیداہوتا ہے،جس سے آپٹک اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔
آنکھوں کی الرجی
آنکھوں کی الرجی ہماری آنکھوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے،اسکی وجہ سےآنکھوں کی روشنی کو نقصان پہنچ سکتا ہے،الرجی آنکھ کی سوزش کا باعث بن سکتی ہے۔آنکھوں کی الرجی موسمی الرجی بھی ہوسکتی ہے یاکاسمیٹکس،یاادویات کی حساسیت کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
آشوب چشم
آشوب چشم آنکھ میں باریک جھلی میں سوزش کا نام ہے،جوآنکھ کے سفیدحصےکو ڈھانپتی ہے۔جھلی کی سفید رنگت پھرسرخ رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔آشوب چشم کو آنکھ کی جھلی کی سوزش بھی کہتے ہیں۔
آنکھوں کی بہت سی بیماریاں ہیں،،لیکن مندرجہ بالا چند بیماریاں کا ذکر کیا ہے۔اگر آپ بھی خدانخواستہ کسی بیماری کا شکار ہیں تو آپ فون کال لے ذریعےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے آنکھ کے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔