مدافعتی نظام جوجسم میں موجود بیماریوں کے خلاف لڑتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ جب ہمارے جسم میں انفیکشن ہوتا ہے تو ہم بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں
مدافعتی نظام کی کمزوری کی علامات میں الرجی کا ہونا،کسی بھی دوائی کا ری ایکشن ہونا یا کسی بھی بیماری کا بار بار ہونا شامل ہے
آنکھیں خشک ہونا
جب ہمارا مدافعتی نظام کمزورہوتا ہے تو آنکھیں خشک ہونےلگتی ہیں ان کا پانی خشک ہو جاتا ہے اور آنکھوں میں مٹی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے دھندلا نظرآتا ہے اور نظر پراثر پڑتا ہے جونظر کی کمزوری کا باعث بنتا ہے
ڈپریشن
اس کی ایک علامت ڈپریشن کا ہونا ہے ہمارے جسم میں سائینوکانین نامی خلیات موجود ہوتے جن کا کام مزاج کو خوشگوار بنانا ہے مدافعتی نظام ان خلیات کو سگنل دیتا ہے جس کی وجہ سے ان کے کیمیکل میں کمی آجاتی ہے تو ہم ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن ورزش کرنے سے ان کیمیکلز کو بڑھایا جاسکتا ہے اس سے ورم کم ہوتا ہے اور ڈپریشن گھٹ جاتا ہے
جلد پر خارش
جلد پر خارش یا الرجک اور ری ایکشن کا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپکی قوت مدافت کمزر ہے یہ نظام کمزور ہونے کی صورت میں جلد کے خلیات پر حملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم پر سرخ اور تکلیف دہ دانے ابھرنے لگتے ہے
معدے کے مسائل
قوت مدافعت کی کمی کے سبب بعض اوقات معدے کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہے ہیضہ کا ہونا ،پیٹ میں درد کی شکایت ،پیٹ کا پھولنا معدے اور آنتون میں انفکشن کا ہونا یا بلا وجہ وزن میں کمی مدافعتی نظام کی کمزوری کی علامت ہے
ہاتھ پیر ٹھنڈے پڑنا
ہاتھ اور پیرٹھنڈے پڑجاتے ہیں اور ان کا رنگ تبدیل ہوکر سفید یا نیلا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سردی کے باعث ہاتھ پیروں میں خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے اور جلد کو ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اور ہاتھوں اور پیروں کا رنگ بدل جاتا ہے
یہ ایک آٹو امیون عارضہ ہے جو تھائی رائیڈ گلینڈ کی کارکردگی کم ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اس کی وجہ بھی قوت مدافعت کی کمزوری ہے
بال گرنا
اگر ہماری قوت مدافعت کمزور ہے تو یہ سب سے پہلے ہماری اوپری جلد پر اثر انداز ہو کر اسے نقصان پہنچاتی ہے جس میں بالوں کی جڑوں پرحملہ کر کے ان کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے سر کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہوجاتے ہیں
سورج سے حساسیت
سورج کے روشنی میں جلد پر سرخ نشان بن جاتے ہیں یہ قوت مدافعت کی کمزوری کے سبب ہوتا ہے اگر آپ لوپس سے متاثر ہیں تو سورج کی روشنی میں کچھ دیر رہنا بھی جلد کو آسانی سے جلا دیتا ہے
زخم دیر سے بھرنا
اگر آپ کی مدافعتی نظام کمزور یا سست ہوگئ ہے تو معمولی زخم بھی دیرسے بھریں گے مدافعتی نظام درست ہو نے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ زخم جلدی بھر جاتے ہیں جلد پر اگر کوئی زخم ہو جاۓ اور اسے ٹھیک ہو نے میں زیادہ وقت لگ جاۓ تر اس کا مطلب ہے کہ آپکا مدافعتی نظام کمزور ہے
ہر وقت بیماری کا سامنا کرنا
اگر آّپ ہر وقت کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں جیسے نزلہ ، زکام ، کھانسی ، جلد کی بیماریوں کا آسانی سے شکار ہوجاتے ہیں تو یہ کمزور مدافعتی نظام کی علامت ہے اگر آپ کو سال میں چار بار یا اس سے زائد کانوں کا انفیکشن ہو چکا ہے
یا آنکھوں کا انفیکشن ہو چکا ہے یا دائمی امراض جیسے نمونیہ یا الرجکل ایستمہ سال میں دو یا دو سے زیادہ دفعہ ہو چکا ہواور آپ کو بار بار اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرنا پڑتا ہے تو آپ کی قوت مدافعت کمزور ہے
تھکاوٹ
اکثر بہت زیادہ جسمانی مشقت کے بعد ہمیں تھکاوٹ ہونےلگتی ہے لیکن بعض اوقات تھوڑا کام کرنے سے ہی تھک جاتے ہیں ، نیند کی کمی کی وجہ سے بھی تھکاوٹ مسوس ہوتی ہے نیند پوری ہونے کے بعد بھی اگر ہم سستی اور تھکاوٹ شکار رہتے ہیں تو یہ کمزور قوت مدافعت کی نشانی ہے
ناخنوں کا ٹوٹنا
ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں ،ان کی چمک ختم ہو جاتی ہے، ناخنوں پرلکیریں پڑجاتی ہیں کھردرے ہو جاتے ہیں اور ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا قوت مدافعت کا نظام کمزور ہے
بچوں میں بڑھنے کی صلاحیت کا سست پڑجانا
بچوں میں بڑھنے کی صلاحیت کے لیے ضروری ہے کہ ان کی نشونما صحیح طریقے سے ہو اگر آپ کے بچے کا قد اس کی عمر کے حساب سے نہیں بڑھ رہا یا ان کا وزن ان کی عمر کے لحاظ سے کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی نشونما صحیح طریقے سے نہیں ہورہی تو یہ کمزور قوت مدافعتی نظام کی نشانی ہے
خون میں ہونے والی تبدیلیاں
خون میں عام طور پر یہ بیماریاں دیکھنے میں آئی ہیں جیسے ہیموفیلیا ، خون کی کمی ، خون کے جمنے ،لیموفوما ، لیوکیمیا اور میئلوما شامل ہے
ان علامات کے ظاہر ہونے پر ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|