موسم کی تبدیلی کے اثرات بچوں اور بڑوں سب کو ہی لاحق ہوتے ہیں تاہم بچے کمزور قوت مدافعت کے سبب اس کا شکار آسانی سے ہو جاتے ہیں ۔ آج کل کے دور میں دن میں گرمی اور رات کے وقت ہونے والی خنکی بچوں بڑوں سب کو ہی متاثر کرتی ہیں موسم کی تبدیلی کے سبب بچے جن بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ان کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے
موسم کی تبدیلی کے سبب بچوں میں ہونے والی بیماریاں
جاتی گرمیاں اور آتی سردیاں کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو بیمار کر دیتی ہیں اسی وجہ سے بچے بھی ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ایسی ہی کچھ بیماریوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائین گے
سانس کے انفیکشن کا باعث بننے والا وائرس
یہ عام طور پر ہونے والا وائرس انفیکشن ہے جو عام طور پر دو سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ اور ہوتا ہے ۔ اور نمونیا کا سبب بن جاتا ہے اس کی علامات میں کھانسی ، ناک کا بہنا ، بخار سانس کا تیز چلنا اور سانس لینے می دشواری شامل ہے
یہ بیماری اگر ایک سال سے کم عمر کے بچے میں ہو تو اس صورت میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس کی علامات پہلے دو دنوں میں معمولی اور تین سے سات دنوں کے اندر شدت اختیار کر سکتی ہے
شدید حملہ کی صورت میں اس سےصحت یابی میں ایک ماہ تک کا عرصہ گزر سکتا ہے اس کے ابتدائي دنوں میں ہی بھاپ دینے سے اور ناک میں سیلین ڈراپ ڈالنے سے اس کی شدت کو روکا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زيادہ مائع اشیا کے استعمال سےبھی اس کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے
مرض کے بڑھ جانے کی صورت میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہوتا ہے بچوں کے ماہر ڈاکٹر سے آن لائن رابطے کے لیۓ یا اپائنٹمنٹ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائد وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
فلو
یہ بیماری بھی ایک تیزی سے پھیلنے والے وائرس کے سبب ہوتا ہے ۔ موسم کی تبدیلی اس وائرس کی افزائش میں اضافہ کر دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک فرد سے دوسرے فرد تک تیزی سے منتقل ہوتا ہے
اس بیماری کی علامات بہت تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں اور کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
بہت تیز بخار جس کی شدت 103 سے 104 فارن ہائٹ تک ہو سکتی ہے ۔ کھانسی ، ناک کا بہنا ، سینے میں جکڑن ،جسم میں درد کی شکایت ، آنکھوں کا سرخ ہو جانا ، بعض اوقات بچوں میں اس کے ساتھ الٹی اور دست بھی ہو سکتے ہیں
اگر موسم کی تبدیلی کے سبب ہونے والے فلو کی علامات کو ابتدائی درجے میں ہی شناخت کر لی جاۓ تو اینٹی وائرس کے استعمال سے علامات کو شدت اختیار کرنے سے قبل روکا جا سکتا ہے
عام سردی لگ جانا
موسم کی تبدیلی کے سبب وائرس کی وجہ سے ہونے والی یہ ایک اور بیماری ہے جو کہ آپ کے بچوں کو بیمار کر سکتی ہےاس بیماری میں بچوں کو ہلکا بخار بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ گلے کی خرابی کے ساتھ کھانسی اور ناک بہنا یا ناک کا بند ہو جانا اس کی علامات کا حصہ ہے
اس بیماری کا شکار ہونے کی صورت میں بچے کو آرام کروانے اور گرم اشیا کے استعمال سے اس کی علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔۔ موسم کی تبدیلی کے سبب ہونے والی اس بیماری کو ابتدائی درجے میں ہی تھوڑی سے کئیر سے قابو پایا جا سکتا ہے
گلے کی سوزش
یہ ایک چھوت چھات والا وائرس کے سبب ہونے والا انفیکشن ہے ۔جو کہ عام طور پر سردی کے موسم کے شروع کے دنوں میں تیزی سے پھیلتا ہے ۔عام طور پر یہ 5 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے ۔
اس کی علامات میں کچھ بھی نگلنے میں گلے میں تکلیف ہوتی ہے جس کے ساتھ شدید بخار ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ جسم میں درد ، سر درد اور پیٹ میں درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے ۔
اس کے علاج کے لیۓ اینٹی بائوٹک کے ذریعے اس کا علاج آسانی سے کیا جا سکتا ہے اس کے لیۓ کسی بھی تجربہ کار ڈاکٹر سے مشورہ کر کے اینٹی بائوٹک کو منتخب کیا جا سکتا ہے ۔ ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹوزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
معدے کا فلو
یہ عام نزلے زکام کی طرح کی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایک وائرس کے سبب ہونے والی بیماری ہے جو کہ نہ صرف تیزی سے پھیلتی ہے بلکہ یہ ایک فرد سے دوسرے فرد کو لگتی ہے اور عام طور پر موسم کی تبدیلی کے سبب بچے اس کا شکار ہو جاتے ہیں
موسم کی تبدیلی کے سبب ہونے والی بیماریوں میں سے یہ ایک ہے جس کی علامات میں پانی جیسے موشن کا آنا ، الٹی ،پیٹ میں درد ، ہلکا بخار اور تھکن شامل ہے
اس کے علاج کے لیۓ بچے کو زیادہ سے زيادہ پانی اور مائع مشروبات کا استعمال کروانا چاہیۓ
موسم کی تبدیلی کے سبب ہونے والی بیماریوں سے بچنے کی تدبیر
اگر آپ بچوں کو ان موسمی تبدیلیوں سے بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لیۓ درج ذیل احتیاطی تدابیر کا استعمال کریں
باقاعدگی سے ہاتھ دھوئيں ،فلو کی ویکسین لگوا لیں ، بچوں کو اچھی اور متوازن غذا استعمال کروائیں اس کے علاوہ اس کو پانی پلائیں ، اس کے علاوہ موسم کی تبدیلی کے اس وقت میں بچے کو گرم رکھیں