غلطیاں ہر انسان سے ہوتیں ہیں لیکن ان غلطیوں کو معمول بنا لینا یا ان کو عادت بنا لینا یہ آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتیں ہیں۔ ہم ان غلطیوں کی وجہ سے اپنی صحت مند زندگی میں بیماریوں کو دعوت دے سکتے ہیں۔ انسان کا طرزِ زندگی بہت بدل چکا ہے جس وجہ سے وہ بیماری کا شکار ہوتا ہے۔
موجودہ دور میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کا استعمال بڑھ گیا ہے جس وجہ سے انسان اپنا بیشتر وقت انٹرنیٹ کے استعمال میں گزارتا ہے۔یہ غلطیاں ہی انسان کے لئے مسائل کا باعث بنتی ہیں۔اگر آپ بھی ان غلطیوں میں مبتلا ہیں تو آپ اپنے لائف سٹائل کو بدلیں اور اپنی غلطیوں سے سکھیں۔
وہ غلطیاں جو 30 سال کے بعد نقصان دہ
ہمارے لئے کچھ غلطیاں 30 سال کی عمر میں نقصان دہ ہو سکتی ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ غلطیاں کونسی ہیں تو اس کے لئے اس بلاگ پر رہیں اور جانیں؛
پانی کی کمی
ہمارے جسم میں پانی کی کمی کا ہونا بہت مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں پانی کی کمی 30 سال کی عمر کے بعد ہماری صحت کو زیادہ خراب کرتی ہے۔ بہت سے لوگ ہم میں زیادہ پانی نہیں پیتے حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینا چاہیے۔
پانی کی کمی ہماری انرجی کو کم کر سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہم سردرد میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ا س کے علاوہ ہم میں گردے کی پتھری کا امکان ہو سکتا ہے۔
بہت زیادہ بیٹھنا
ہماری زندگی میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ لازمی حصہ بن گیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم روزانہ 8 یا 9 گھنٹے بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ یہ آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ آپ کو کام کے دوران لازمی اٹھنا چاہیے یا کوئی وقفہ لینا چاہیے۔ چہل قدمی آپ لئے اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر آپ بہت زیادہ بیٹھتے ہیں تو یہ آپ کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ ہم کام کے دوران اگر وقفہ لیتے ہیں تو منفی اثرات کو کم کر سکتا ہے۔
متوازن غذا
ہمارے لئے متوازن غذا ہماری صحت کے لئے اچھی ہے۔ ہمیں اچھی اور متوازن کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ہمیں اس پر باقاعدگی سے کام کر نے کی ضرورت ہے۔ خراب اور ناقص غذا ہمارے میٹابولزم کو خراب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔
اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کے لئے خود کو تیار کرتے ہیں تو آپ کو وٹامنز اور منزلزز کا استعمال بھی باقاعدگی سے کرنا چاہیے۔تاکہ ہمارے جسم میں وٹامنز اور منزلز کی کمی نہ ہو۔یہ غلطیاں انسان کے لئے صحت میں مسائل پیدا کرتے ہیں۔
جنک فوڈ کا استعمال
وہ افراد جو جنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں یہ اپنی صحت کے دشمن ہیں۔ اگر آپ کو اپنے آپ سے پیار ہے تو آپ اس کو اپنی زندگی سے نفی کر دیں ورنہ یہ غلطیاں آپ کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ اگر آپ جنک فوڈ کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات ہوتے ہیں۔
وزن کم کرنا
بہت سی خواتین جب 30 سال کی عمر میں پہنچتی ہیں تو وہ بڑھتے ہوئے وزن کو لے کر بہت پریشان ہوتیں ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ ڈائیٹنگ کرتی ہیں۔ ہمیں آہستہ آہستہ وزن کم کرنا چاہیے ایک دم سے وزن کم کرنا آپ ک میٹابولزم کو خراب کر سکتا ہے۔ ہمیں توازن رکھنا چاہیے۔ اس کی وجہ سے ہماری صحت بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ ڈائیٹنگ کے باوجود خود کو پتلا نہیں کر پارہے اور موٹاپے کا شکار ہیں تو اس کے لئے آپ ڈاکٹر کے ڈائیٹ پلان کو فلو کر سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
ورزش کا نہ ہونا
صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہمیں اپنی روٹین میں ورزش کو لازمی شامل کرنا چاہیے۔ چہل قدمی اور ورزش ہماری صحت میں بہتری لاتے ہیں ۔اس کی مدد سے اپنے جسم میں بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں خاموش قاتل ہیں اور ہمارے لئے نقصان کاباعث بنتے ہیں۔
نیند کو ترجیح نہ دینا
ہماری نیند کا پورا ہونا ہماری صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق 30 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کام میں بدمزاجی پیدا کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نیند کی کمی کی وجہ سے نہ صرف آپ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں بلکہ آپ بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا بھی باعث بنتے ہیں۔
اگر آپ کم نیند لیتے ہیں تو آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آسکتے ہیں۔ اگر آپ ہمشہ جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ اپنا نیند کا شیڈول بنائیں اور اس کے مطابق اپنی روٹین کو سیٹ کریں۔ کیونکہ یہ آپ کی صحت کی بہتری کے لئے بھی اہم اور جوان نظر آنے کے لئے بھی۔