Read Also: Don’t skip breakfast if you want a good day ahead
صحت بخش عادات اپنائیے
جہاں آدھے سر کے درد کی وجوہات سے بچنے میں احتیاط لازم ہے وہیں یہ بھی اہم ہے کہ آپ ایسی صحت مندانہ عادات اختیار کریں جو آپ کو اس بیماری سے بچانے میں مدد کریں۔اپنی روزمرہ زندگی کا معمول ایسا بنائیے جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا ضامن ہو۔
۔ دن بھر کے کھانوں میں مناسب وقفہ رکھیں اور زیادہ دیر تک خالی پیٹ نہ رہیں۔
۔ پانی کی کمی سے بچیں۔ اگر سادہ پانی پینا مشکل ہو تو پانی میں ایک ٹکڑا لیموں کا شامل کر لیجیے۔پانی کا ذائقہ بدل جانے سے آپ ذیادہ پانی پی سکیں گے۔
۔ سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کر لیجیے اور ان اوقات کے پابند رہیے۔
۔ روزانہ کچھ وقت ایسی مصروفیات میں گزاریئے جو ذہنی سکون کا باعث ہوں جیسے کہ یوگا، مراقبہ،کتابیں پڑھنا اور موسیقی سے لطف اندوز ہونا۔
۔ ہفتے میں پانچ دن تیس منٹ کی ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔
معالج سے رابطہ
اگر آپ آدھے سر کے درد کے لیے کسی نیورولوجسٹ کے زیر علاج ہیں تو اس کے علاوہ اپنے فیملی ڈاکٹر سے بھی رابطے میں رہیں اور مناسب وقفے سے اپنا چیک اپ ضرور کرواتے رہیں۔بعض اوقات کسی دوسری بیماری کی وجہ سے یہ درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اگر آپ نیند کے دوران خراٹے لینے اور دم گھٹنے (سلیپ اپنیا) کا شکار ہیں یا صبح اٹھنے پر سر درد محسوس کرتے ہیں تو اس بارے میں اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ خودترسی،اضمحلال اور افسردگی کا شکار ہو رہے ہیں تو یہ علامات اپنے معالج کے علم میں ضرور لائیں۔ذہنی دباؤ آدھے سر کے درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
آدھے سر کے درد کے لیے تجویز کردہ ادویات کا درست استعمال
بہت سے لوگ اس بارے میں الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ اس درد کے لیے لی جانے والی ادویات کے استعمال کا بہترین وقت کونسا ہے۔یہ حیران کن اسلیے نہیں ہے کیونکہ اکثر مریض آدھے سر کے درد میں اور ایک عام سر درد میں فرق نہیں کر سکتے۔
اس الجھن کی ایک وجہ آدھے سر کے درد کے لیے لی جانے والی ادویات کے پہلوئی اثرات ہیں۔ان ادویات کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے مریض سردرد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس لیے درد ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں ٓپ کا معالج آپ کوان ادویات کا استعمال وقتی طور پر بند کرنے کا بھی مشورہ دے سکتا ہے۔ آدھے سر کے درد کی ادویات کے استعمال کے بہترین وقت کے بارے میں آپ کا معالج آپ کی درست رہنمائی کرسکتا ہے۔
اس مرض کے علاج کے لیے بہت سی منفرد ادویات کا استعمال ممکن ہے۔ان میں سے کچھ ناک میں کیے جانے والے سپرے کی شکل میں دستیاب ہیں اور دیگر کا استعمال جلد کے نیچے لگنے والے ٹیکوں کی صورت میں کیا جا سکتا ہے۔
آدھے سر کے درد سے بچاؤ والی ادویات
ان ادویات کا مقصد آدھے سر کے درد کے حملوں میں کمی، ان حملوں کا دورانیہ کم کرنا اور اس درد کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی ضرورت کم کرنا ہے۔اگر آپ بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی ادویات سے مطمئن نہیں ہیں تو ان کا استعمال ازخود بند مت کیجیے۔ادویات کے معاملے میں کوئی بھی اقدام کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیجیے۔
چونکہ آدھے سر کے درد کے متواتر حملوں سے مریض کا معیار زندگی متاثر ہوسکتا ہے اس لیے بچاؤ کی ادویات کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کچھ مریض دیگر ایسی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جن میں آدھے سر کے درد کے علاج کی ادویات کا استعمال مناسب نہیں ہوتا۔اس صورت میں اس درد سے بچاؤ کی ادویات کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
کیونکہ ہر مریض کی علامات اور ان پر ادویات کا اثر مختلف ہوتا ہے اسلیے اس مرض کے بارے میں معلومات لیتے رہیے تاکہ آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں۔