مائگرین ایک اعصابی بیماری ہے جس میں سرد درد کے ساتھ ساتھ دیگر علامات بھی ہوتی ہیں ۔ جس میں شدید سر درد کے ساتھ ساتھ متلی ، الٹی ، بولنے میں دشواری ، چکر ، روشنی اور آواز سے حساسیت اور ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا شامل ہوتا ہے ۔
عام طور پر اس کی تشخیص ڈاکٹر حضرات میڈیکل ہسٹری کی بنیاد اور علامات کی بنا پر کرتے ہیں۔اس کی تشخیص کے بعد مائگرین کے علاج کا پلان تیار کیا جاتا ہے ، عام طور پر نیورولوجسٹ یا اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹر اس مرض کا علاج کرتے ہیں ۔ مگر بعض عام سے کچھ ٹوٹکے بھی اس بیماری میں عارضی طور پر آرام پہنچا سکتے ہیں
مائگرین کے علاج کے کچھ گھریلو نسخے
بستر بدل دیں
.اگر آپ کا مائگرین کا درد صبح جاگتے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے. اور جب تک آپ بستر پر لیٹے رہتے ہیں تب تک اس درد کی شدت میں اضافہ ہوتا رہتا ہےتو یہ اتفاق نہیں ہے بلکہ عام طور پر پولی سٹر سے بنے بستر میں سے ایک ایسی گیس کا اخراج ہوتا ہے. جو کہ الرجی کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے. جو لوگ اس الرجی سے متاثر ہوتے ہیں ان پر مائگرین کا اٹیک ہو سکتا ہے۔ ایسے افراد کو چاہیۓ کہ اپنا بستر بدل دیں اس سے درد بھی ختم ہو جاۓ گا
گاڑی شیشے کھول کر چلائیں
جو لوگ گاڑی کا اے سی چلا کر اور شیشے بند کرکے سفر کرتے ہیں۔ وہ لوگ بھی مائگرین کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ اس کا سبب وہ خوشبویات اور اسپرے ہوتے ہیں۔ جو کہ لوگ گاڑی میں اندرونی خوشبو کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس سے بھی بعض افراد پر مائگرین کا اٹیک ہو سکتا ہے ۔ اس صورت میں ایسے افراد کو گاڑی کے شیشے کھول دینے چاہیۓ ہیں ۔جس سے مائگرین کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے
دانتوں میں پینسل دبا لیں
مائگرین کے درد کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ اور اس شدت کے سبب لوگ اپنے جبڑے بھینج کر اس درد کو برداشت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن اگر مائگرین کے درد کے دوران پینسل کو اپنے اگلے دانتوں میں دبا لیں۔ تو اس سے جبڑوں پر سے دباؤکم ہو جاتا ہے۔ اور مائگرین کے درد میں بھی کمی ہو گی
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
سر پر کیلے کا چھلکا باندھ لیں
عام طور پر کیلا ایک ایسی غذا ہے جو کہ ذود ہضم بھی ہوتی ہے۔ مگر کچھ لوگوں کےمطابق یہ مائگرین کے درد میں بھی بہت آرام پہنچاتا ہے ۔ زيادہ تر مائگرین سے متاثر افراد کی زبان کا ذائقہ درد کے سبب بہت خراب ہو جاتا ہے۔۔ایسے لوگوں کے لیۓ کیلے کا ملک شیک بہت مفید ثابت ہوتا ہے درد میں ۔افاقہ دیتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ کیلے کا چھلکا لے لیں اس کو صاف کر لیں اور اس کو ماتھے پر باندھ لیں یہ چھلکا زہریلے مادوں کو جزب کر لیتا ہے اور مائگرین کے شدید درد میں کافی افاقہ دیتا ہے ۔
لیموں کے جوس میں نمک
نمک ویسے تو ہماری صحت کے لیۓ کافی حوالوں سے مفید ہوتا ہے مگر ان لوگوں کے لیۓ جن کا بلڈ پریشر مائگرین کی وجہ سے لو ہونے لگتا ہے ایسے افراد کو چاہیۓ کہ ایک گلاس لیموں کے رس اور پانی میں نمک حسب ذائقہ شامل کر لیں اس سے ایک جانب بلڈ پریشر بڑھ جاۓ گا اور دوسری طرف مائگرین کے درد سے بھی آرام مل سکتا ہے
ہاتھ کی اس خاص جگہ کو دبائيں
ہمارے پورے جسم میں اعصاب کا جال بچھا ہوتا ہے مائگرین کے درد کی صورت میں شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے ملنے کی جگہ کو اس تصویر کے مطابق دوسرے ہاتھ سے دبائيں ۔ اور یہ مساج دس منٹ تک کریں اس سے سر درد کا سبب بننے والے اعصاب پر سکون ہوں گے اور درد سے افاقہ ملے گا
یاد رکھیں
یہ تمام حل صرف اور صرف مائگرین کے درد سے عارضی افاقہ دے سکتے ہیں ۔اور اس کی شدت کو کم کرسکتے ہیں مکمل علاج کے لیۓ اور ڈآکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں