مینوپاز کے بعد بہت سی خواتین کا وزن بڑھنے لگتا ہے خاص طور پر درمیانی عمر کی خواتین کا،اگر اس وقت فوری طور پر بڑھتے وزن کو نہ روکا جائے تو یہ پریشان کن حد تک بڑھ سکتا ہے جو باوجود کوشش کے بھی کم نہیں کیا جا سکتا لہذا ہم آپ سے شیئرکریں گے مینوپاز کی وجہ سے بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کے طریقے
مینوپاز کب ہوتا ہے؟
مینوپاز جسے رجونورتی بھی کہا جاتا ہے ، یہ وہ وقرت ہے جو آپ کی ماہواری کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کی تشخیص آپ کے ماہواری کے بغیر 12 ماہ گزارنے کے بعد ہوتی ہے ۔ اس کی اوسط عمر 40 سے 50 کے درمیان ہو سکتی ہے یہ ایک قدرتی حیاتیاتی عمل ہے اس کی جسمانی علامات کے طور پر گرمی کا احساس، نیند میں کمی، پسینے آنا، چکر آنا اور توانائی کی کمی ہے
مینوپاز والی خواتین کے لئے ڈیزائن کی جانے والی غذا کا مقصد
گیلوسٹن غذا، جسے میری کلئیر نے ایجاد کیا جن کا مقصد کم پروٹین اور کاربوہائڈریٹ والی غذا کے ذریعے مینوپاز کی بدولت بڑھتے وزن کے رحجان کو روکنا تھا۔اس غذا کا مقصدسوزش سے لڑتے ہوئے وزن کو کم کرنا ہے ۔ اس غذا کو استعمال کرتے ہوئے بہت سی خواتین وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں لیکن اس کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ملتا ہےدراصل اس غذا کا بنیادی مقصد سوزش کو متحرک کرنے والے اجزاء جیسے گلوٹین اور شوگر کو غذا سے نکال کر جسمانی سوزش کو کم کرنا ہے۔
گیلوسٹن غذا میں کیا شامل ہے؟
گیلوسٹن غذا کی پیروی کرتے ہوئےآپ استعمال کر سکتے ہیں
گوشت: بہت زیادہ چربی والے گوشت کے بجائے ہلکی پروٹین والی غذا کا استعمال کریں جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سالمن
کم چربی والی ٹرکی یا چکن
سبزیاں: ایسی سبزیاں جن میں نشاستہ کم ہوتا ہے اور سوزش سے لڑنے والے آینٹی آکسیڈینٹ زیادہ جیسے پالک، زچینی، ٹماٹر، کھیرے، بروکولی، گوبھی وغیرہ
پھل: ایسے پھل جن میں چینی کی مقدار کم ہو اور اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار زیادہ ہو۔ جیسے بلیو بیریز،رسبری،اسٹرابیری وغیرہ۔
چربی:گیلوسٹن غذا بنیادی طور پر غیر سیر شدہ چکنائیوں کے استعمال کی اجازت دیتی ہے،جو وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے ہر شخص کے لئے صحت مند انتخاب ہے
زیتون کا تیل
گریدار میوے اور بیج
گیلوسٹن غذا میں کون سے کھانے شامل نہیں ہیں؟
کے بعد اگر آپ اپنے بڑھتے وزن کو سختی سے کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں تو اس سلسلے میں گیلوسٹن غذا آپ کے لئے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے لیکن بہترین نتائج کے لئے اس کی ہدایات پر پوری طرح عمل کرنا ضروری ہےاور ان کھانوں سے پرہیز کرنا بھی ضروری پے جن سے اس ڈائٹ پلان میں منع کیا گیا ہے۔
ڈیری مصنوعات: ڈیری مصنوعات میں صرف یونانی دہی سے پرہیز کرنے کو کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
اناج: اناج میں صرف کوئنو سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بھی کافی مقدار میں پروٹین موجود ہوتا ہےاس کے علاوہ یہ ڈائٹ پلین اپ کو پروسیس شدہ کھانوں اور زیادہ چینی والے کھانوں سے پرہیز کرنے کو کہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسنیکس اور پیکڈ فوڈز سے بھی مکمل طور پر گریز کرنے کی سفارش کی جاتی ہے
گیلوسٹن ڈائٹ پر کیسے عمل کریں؟
یہ غذا آپ کو نہ صرف اس بات کے لئے پابند کرتی ہے کہ اپ نے کیا کھانا ہے بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ اپ نے کب کھانا ہے۔یہ غذا آپ کو وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کی ہدایت کرتی ہے جس میں آپ نے اپنے روزمرہ کھانے کا دورانیہ 8 گھنٹوں کے درمیان ( صبح 10 سے شام 6 کے درمیان)رکھنا ہے اور دن کے باقی 16 گھنٹے روزہ سے رہنا ہے
اس طریقہ کار کا مقصدآپ کے جسم سے سوزش کو ختم کرنا اور چربی کو گلانا ہے
مینوپاز کے بعد وزن کم کرنا کیوں ضروری ہے؟
میوکلینک سنٹر برائے خواتین کی صحت کی ڈائریکٹر سٹیفنی فوبیون کا کہنا ہے کہ جب اپ مینوپاز کا شکار ہوں تو طرز زندگی میں تبدیلیاں لانا ضروری ہے، انہیں اس بات سے اگاہ ہونا ضروری ہے کہ اگر وہ مین پاز کے بعد اپنے طرز زندگی کو تبدیل نہیں کرتیں تو ان کا وزن بڑھ جائے گا۔فوبیون کے مطابق اگرچہ اس طریقہ خوراک مین بہت پابندیاں لیکن اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔
فوبیوں نے کہا کہ مڈ لائف خواتین ہر سال ایک یا دو پاؤنڈ وزن میں اضافہ کرتی ہیںاور وقت کے ساتھ بڑھتے ہائے قلبی خطرے سے بچنے کے لئے انہیں اس وزن میں اضافے سے گریز کرنا چاہئے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ کم کھائیں اور زیادہ ورزش کریں
سیر حاصل
اگر چہ اس غذائی طریقہ کار میں بہت سی پابندیاں ہیں لیکن یہ نقصان دہ نہیں ہےاس میں بہت سی ایسی غذائیں شامل ہیں جو سارے اناج، پھلوں اور سبزیوں پر مرکوز ہیں ان میں سیر شدہ چکنائی کم ہوتی ہے جس کی پیروی آسانی سے کی جاسکتی ہےاور مینوپاز کے بعد بڑھتے وزن سے پریشان خواتین کے لئے وزن میں کمی لانے کا ایک بہترین طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔