میموگرافی سے مراد ایک ایسے اسکرین ٹیسٹنگ طریقہ کار سے ہے جس سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کی جا سکتی ہے ۔ خواتین میں چھاتی کے کینسر میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ لیکن خوشقسمتی سے اس مرض کی تشخیص اگر شروع کے مرحلوں میں ہو جاۓ تو یہ اب ایک قابل علاج مرض ہے ۔ اس وجہ سے اس مرض کی تشخیص کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ بریسٹ کینسر کی تشخیص کےے لیۓ کیۓ جانے والے ٹیسٹ کو میمو گرام کہتے ہیں ۔
میموگرافی میں چھاتی کے ایکس رے کیۓ جاتے ہیں جس میں اس کے اندر ہونے والی کسی بھی قسم کی تبدیلی یا گلٹی کا پتہ چل جاتا ہے ۔ عام طور پر ہر عورت کو چالیس سال کی عمر کے بعد کم از کم ہر سال دو سال کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیۓ ۔ کیوں کہ اگر کوئی بیماری ہو بھی جاۓ تو اس صورت میں بھی اس کی تشخیص آغاز میں ہی ہو جاۓ
کراچی کے مستند ترین میموگرافی سینٹر
آغا خان یونی ورسٹی ہاسپٹل اینڈ لیبارٹری
آغا خان یونی ورسٹی اور ہاسپٹل کا شمار پاکستان کے مستند ترین ہاسپٹل میں ہوتا ہے ۔جہاں بیرون ملک سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ڈاکٹر موجود ہیں ۔ جس کے سبب اس ہسپتال کے علاج اور سروسز کو سب ہی اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں اس کے علاوہ یہ پاکستان کا واحد یونیورسٹی ہسپتال ہے جو کہ انٹرنیشنل جوائنٹ کمیشن اور کالج آف امریکن پیتھا لوجسٹ سے منظور شدہ ہے ۔اور ان دونوں اداروں نے آغا خان ہاسپٹل کی لیبارٹریز کے متعلق اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہاں کے عملے اور سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا ہے
آغا خال ہاسپٹل اور لیبارٹری میں اسکریننگ میموگرافی کے ساتھ ساتھ ڈائگنوسٹک میموگرافی کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے ۔اسکریننگ کا مقصد صرف اور صرف بیماری کے خطرے سے بچنے کے لیۓ احتیاطی تدابیر کے طور پرکیا جاتا ہے جب کہ ڈائگنوسٹک میموگرافی کا مقصد اس بیماری کی تشخیص کے بعد اس کے لیول کو چیک کرنے کے لیۓ کیا جاتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی میموگرافی کے لیۓ خواتین ریڈیو گرافر موجود ہیں ۔ جس وجہ سے خواتین پورے اعتماد اور یقین کے ساتھ آغا خان ہاسپٹل اور لیبارٹری جانچ کے لیے جا سکتی ہیں
ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر
کراچی میں میموگرافی کے مراکز میں ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کا شمار صف اول میں ہوتا ہے جو کہ 1987 سے اس شعبے میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے اس کی خدمات کا اعتراف اس کے صارفین کی جانب سے بارہا کیا جا چکا ہے جس کے سبب اس لیبارٹری کو کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں
میموگرافی کا ٹیسٹ اس حوالے سے بہت حساس نوعیت کا ٹیسٹ ہوتا ہے کیوں کہ اس کو کروانے والی خواتین اکثر بہت دباؤ کا شکار ہوتی ہیں ایسے وقت میں عملے کا تعاون اور ہمدردی اس مشکل مرحلے کو آسان کر دیتا ہے ۔ ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر کا عملہ اس حوالے سے تعریف کا مستحق ہے کہ وہ مریضوں کے ساتھ بہت محبت اور دلجوئی سے پیش آتے ہیں
اس کے ساتھ کسی بھی میڈیکل ٹیسٹ کے لیۓ جدید ترین مشینری کی اہمیت سب سے زيادہ ہوتی ہے اس حوالے سے بھی ڈاکٹر عیسی لیبارٹری ایغڈ ڈائگنوسٹک سینٹر نے اعلی معیار کی مشینری سے جانچ کے معیار کو بہتر سے بہترین بنایا ہے جو کہ ان کو تعریف کا مستحق بناتا ہے
شوکت خانم ہاسپٹل لیبارٹری
چونکہ شوکت خانم بنیادی طور پر کینسر کا ہسپتال ہے اس لیۓ اس میں کینسر کی اسکریننگ کا معیاری اور بہترین ہونا بہت اہم ہوتا ہے ۔اور اسی وجہ سےاس ہسپتال میں کینسر کی جانچ کا بہترین انتظام ہے ۔اس وقت شوکت خانم میں ڈیجیٹل ٹوموسینتھیس کا بہترین ترین انتطام موجود ہے ۔ جس کے ذریعے چھاتی کی 3 ڈي امیج حاصل کی جا سکتی ہے اور اس سےکینسر کی تشخیض زيادہ بہتر طریقے سے ہو سکتی ہے ۔اور اس سہولت کے ذریعے چھوٹے سے چذوٹے پیومر کی نہ صرف شناخت ہو سکتی ہے بلکہ اس کو اولین مرحلے پر ہی جانچا جا سکتا ہے اور انسانی جان بچائي جا سکتی ہے
ساوتھ سٹی ہاسپٹل لیبارٹری
جدید ترین مشینوں اور قابل اور تجربہ کار عملے کے ساتھ ساتھ اس لیبارٹری کا کام کرنے کا پیشہ وارانہ انداز اس لیبارٹری کو کراچی کی پانچ بہترین لیبارٹریز کی فہرست میں شامل کرتا ہے ۔ اگرچہ لیبارٹری کا ماحول ہمیشہ بہت خشک ہوتا ہے لیکن اس لیبارٹری کے عملے نے اپنی محبت اور خلوص سے مریضیوں کے دل جیت لیۓ ہیں ۔ یہاں میموگرافی کی قابل اعتماد سہولتیں مکمل جدید ترین مشینوں اور تیکنیک کے ساتھ موجود ہیں
سٹی لیب ڈائگنوسٹک سینٹر
سٹی لیب ڈائگنوسٹک سینٹر گزشتہ تیس سالوں سے اس شعبے میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے ۔درحقیقت اس لیبارٹری کے قیام کا بنیادی مقصد ڈاکٹر کو بیماری کی تشخیص میں آسانی فراہم کرنا تھا اسی وجہ سے آج بھی یہ لیبارٹری وقت کی اہمیت کو سمجھتےہوۓ تمام میموگرافی کے ٹیسٹ مکمل اعتماد اور بھروسے کے ساتھ کر رہے ہیں
ان کے علاوہ بھی کراچی کے اندر بہت ساری ریڈیالوجی لیب موجود ہیں جہاں پر میموگرافی کے ٹیسٹ کرواۓ جا سکتے ہیں ان کے بارے میں جاننے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں