میڈيکل ٹیسٹ کسی بھی بیماری کے بارے میں جاننے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے ۔لیکن اکثر لوگ ڈاکٹر اور لیبارٹری کے نام سے خزفزدہ ہو جاتے ہیں ۔ایسے افراد اپنی صحت کی جانچ گھر بیٹھے بھی کر سکتے ہیں ۔ کسی قسم کی خرابی کی صورت میں میڈيکل ٹیسٹ کا سہارا لے سکتے ہیں ۔
میڈيکل ٹیسٹ سے قبل کیۓ جانے والے کچھ جانچ کے طریقے
جسم کی لچک چیک کرنا
اس ٹیسٹ کے لیۓ گھر کی کسی بھی جگہ پر فرش پر بیٹھ جائيں ۔ اپنی ٹانگیں سیدھی کر لیں اس کے بعد کمر کو سیدھے رکھتےہوۓ اپنے پیروں کے انگوٹھے اس انداز میں پکڑنے کی کوشش کریں ۔کہ آپ کی ٹانگیں بالکل سیدھی ہوں ۔
اگر آپ آسانی سے اپنے انگوٹھے پکڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی ٹھیک ہے۔ اور آپ کے پٹھوں میں مناسب لچک موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کا جسم موٹاپے کا شکار نہیں ہے بلکہ بہتر حالت میں ہے ۔
دل کا میڈيکل ٹیسٹ
انسانی دل جسم کا اہم ترین عضو ہے عام طور پر اس کی جانچ کے لیۓ ڈاکٹر ابتدائي طور پر ای سی جی کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل بھی گھر ۔بیٹھے ایک ٹیسٹ کر کے اس کی کارکردگی کو جانچا جا سکتا ہے
اس کے لیۓ سب سے پہلے کچھ منٹ تک پر سکون حالت میں بیٹھ جائيں۔ اس کے بعد اپنی کلائی کے اندر کی طرف دوسرے ہاتھ کی انگلیاں اس جگہ پر رکھیں۔ جہاں پر نبض موجود ہوتی ہے۔ اس کو ایک منٹ تک گنیں ایک بالغ انسان کا دل ایک منٹ میں 60 سے 100 بار میں دھڑکتا ہے ۔ اگر آپ کی دل کی دھڑکن اس رینج میں ہے۔تواس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل درست کام کر رہا ہے ۔اور اس میں کسی قسم کی کمی بیشی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہۓ
دوران خون کا ٹیسٹ
ایک گلاس ٹھنڈا پانی لے لیں اور اس میں اپنے ہاتھ کی انگلیاں 30 سیکنڈ تک بھگو لیں ۔ جب پانی میں سے ہاتھ کو 30 سیکنڈ کے بعد باہر نکالیں تو دیکھیں کہ اگر آپ کی انگلیاں سفید یا نیلی ہو رہی ہوں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دوران خون ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ اور اگر آپ کی انگلیاں نارمل رنگت برقرار رکھیں۔ تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کا دل اور دوران خون ٹھیک کام کر رہا ہے
نظام تنفس کا ٹیسٹ
سانس پر انسانی زںدگی کا دارومدار ہوتا ہے۔ اگر یہ سانس ٹھیک نہ چل رہی ہو تو اس کا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے ۔ اس کی جانچ کے لیۓ ایک ماچس کی تیلی کو جلا لیں۔ اور اس کو پھونک مار کر بجھانے کی کوشش کریں ۔اگر آپ پہلی کوشش میں کامیاب ہو گۓ ۔تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کے پھپھڑے درست کام کر رہے ہیں۔ آپ کو پھپھڑوں کے کسی میڈیکل ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔لیکن اگر آپ اس تیلی کو دو سے تین بار کی کوششوں کے بعد بجھانے میں کامیاب ہوں۔ تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کے پھپھڑے کمزور ہو رہے ہین اس کے لیۓ آپ کو کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ ہے
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
جسم میں مائع کے تناسب کا ٹیسٹ
اگر گردے درست انداز میں کام نہ کر رہے ہوں تو اس صورت میں جسم زہریلے مادے اور فالتو پانی جسم سے خارج نہیں کر پاتا ہے جس کے سبب وہ پانی جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے اور سوجن کا باعث بن جاتا ہے جس کو چیک کرنے کے لیۓ سب سے پہلے اپنے پیروں کو آرام دہ حالت میں رکھ دیں اور اس کے بعد اپنے ہاتھ کے انگوٹھے سے دس سیکنڈ تک دباؤ ڈالیں ۔
دباؤ ہٹانےکے بعد اس جگہ کو غور سے دیکھیں اگر اس جگہ پر ایک گڑھا پڑ جاۓ اور وہ گڑھا نارمل حالت میں آنے میں کچھ وقت لے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں سوجن ہو رہی ہے۔ لہذا آپ کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے
تھائی رائڈ کا ٹیسٹ
جسم کے اندر ہارمون کے نظام کا درست کام کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اس نظام میں کسی بھی قسم کی خرابی بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے ۔ ہارمون کے بے اعتدالی کو ویسے تو میڈیکل ٹیسٹ ہی سے جانچا جا سکتا ہے لیکن تھائي رائڈ کے کام کو آپ اپنے گھر پر خود بھی جانچ سکتے ہیں ۔
اس کے لیۓ کسی بھی جگہ پر آرام دہ حالت میں بیٹھ جائيں ۔ اور آنکھیں بند کر لیں اور دونوں ہاتھوں کو سامنے کی طرف پھیلا لیں ۔ اس کے بعد کسی سے کہیں کہ آپ کے ہاتھوں پر ایک سفید کاغذ رکھ دے اور غور کرے کہ آپ کے ہاتھوں میں لرزش تو نہیں ہے ۔
اگر ہاتھوں میں لرزش ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں تھائي رائڈ ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے اور آپ کو مذید میڈیکل ٹیسٹ کےلیۓ کسی اینڈوکرائنولوجسٹ سے رجوع کرنا چاہیے ہے
ان تمام گھریلو ٹیسٹ میں سے کسی کی بھی رپورٹ خراب آنے کی صورت میں یہ بیماری کی ابتدائی صورتحال بتا رہی ہے اس حوالے سے مذيد مشورےکے لیۓ ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے ۔ آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں