معدے کے ماہر ڈاکٹر اس بات پر متفق ہیں, کہ اگر انسان کا معدہ درست حالت میں کام نہ کرۓ ۔تو اس سے انسان کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں. جسم خون بنانا بند کر دیتا ہے اور کمزوری کے سبب طرح طرح کی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں ۔ مگر معدے کے حوالے سے ایک اور اہم بات بھی یاد رکھنی چاہیۓ. کہ معدے کے امراض کے علاج کو سیلف میڈیکیشن سے نہیں کرنا چاہیۓ .اور اس کے لیۓ ماہر امراض معدے سے رابطہ کرنا چاہۓ ۔
اسلام آباد کے مستند معدے کے ماہر ڈاکٹر
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر کی تعلیمی قابلیت ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ انٹرنل میڈیسن میں ایم سی پی ایس ہے ۔ جو کہ گزشتہ تیرہ سالوں سے اسلام آباد کے کے آر ایل ہسپتال میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں. وہ معدے کے امراض کے ساتھ ساتھ ، مختلف انفیکشن کے علاج میں ، ذیابطیس کے علاج کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر اور اینڈ کرائینولوجی میں بھی خصوصی مہارت رکھتے ہیں. اور آن لائن بھی مریضوں کو مشورے دیتے ہیں
ڈاکٹر روح الامین
ڈاکٹر روح الامین کی تعلیمی قابلیت ایم ڈی ، ایم سی پی ایس میڈیسن ، ایف سی پی ایس میڈیسن ، ڈی سی پی ایس گیسٹرو،، ایم آر سی پی ایس گیسٹرو ہے ۔ ان کا شمار اسلام آباد کے ماہر ترین معدے کے ماہر ڈاکٹروں میں ہوتا ہے ۔ وہ معروف میڈیکل کامپلیکس میں بطور کنسلٹنٹ ماہر امراض معدے کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکدر روح الامین ریکٹم کے ڈیجیٹل معائنے کے ساتھ ساتھ ، ایم آر سی پی ، الکحلک ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کے علاج کے لیۓ خصوصی طور پر مشہور ہیں ۔ آن لائن بھی مریضوں کو مشورے دیتے ہیں
پروفیسر ڈاکٹر عنایت عادل
پروفیسر ڈاکٹر عنایت عادل نے ایم بی بی ایس کے ساتھ گیسٹرونولوجی میں ایم سی پی ایس کر رکھا ہے ۔ وہ گزشتہ تیس سالوں سے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں بطور کنسلٹنٹ معدے کے ڈاکٹر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ، حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں گٹ کئیر ہسپتال اور پمز میں بطور کنسلٹنٹ فرائض انجام دے رہے ہیں. وہ کولونوسکوپی ، گیسٹرو سکوپیکے ماہر ہیں ۔اور ، اینڈو سکوپک بٹوکس انجکشن میں خصوصی مہارت اور شہرت رکھتے ہیں
ڈاکٹر ندیم رحمان
ڈاکٹر ندیم رحمان گزشتہ بیس سالوں سے اسلام آباد میں بطور معدے کے ڈاکٹر کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں. انہوں نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایم آر سی پی گیسٹرو میں کر رکھا ہے ۔ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ندیم ریکٹم کے ڈیجیٹل معائنے کےساتھ ۔ساتھ ، ایم آر سی پی ، الکحلک ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کے علاج میں۔ خصوصی مہارت رکھتے ہیں
ڈاکٹر محمد عمر قریشی
ڈاکٹر محمد عمر قریشی اسلام آباد کے تجربہ کار ترین معدے کے ماہر ڈاکٹر ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے وہ ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس ہیں ۔ ایف سی پی ایس 1 اور ایم آر سی پی 1 کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں ۔اور گزشتہ پندرہ سالوں سے اسی شعبے یمں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں. اور اس وقت علی میڈیکل کامپلیکس میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ خصوصی طور پر جگر کے کینسر کے علاج میں اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں خصوصی مہارت کے حامل ہیں ۔ اس کے علاوہ معدے کے السر ، پتے کے مسائل اور معدے کی دیگر بیماریوں کے علاج میں خضوصی مہارت رکھتے ہیں
اسلام آباد کے ان ڈاکٹروں سے رابطے کے لیۓ یا پاکستان کے کسی بھی حصے میں ڈاکٹر سے آن لائن اپائنٹمنٹ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں. یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں