تکلیف دہ انزال جنسی لذت کو متاثر کر سکتا ہے اور پریشانی، بے چینی اور خود اعتمادی کو کم کر سکتا ہے۔ زیادہ تر مردوں میں انزال کے دوران یا اس کے فورا بعد درد ظاہر ہوتا ہے۔ مرد تکلیف دہ انزال ہونے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں، لیکن یہ عام علامت ہے۔ یہ قابل علاج ہے لیکن یہ صحت سے متعلق کسی اور خطرناک مسئلے کی پہلی علامت ہو سکتی ہے، جیسے پروسٹیٹ میں سوجن وغیرہ۔
اس آرٹیکل میں، ہم تکلیف دہ انزال کی علامات اور وجوہات کا جائزہ لیں گے، اس کے ساتھ ان کے علاج کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے اس پر بات کریں گے۔
تکلیف دہ انزال کیا ہوتاہے؟
تکلیف دہ انزال اس وقت ہوتا ہے جب انزال کے دوران یا اس کے بعد تکلیف، درد یا جلن محسوس ہوتی ہے۔ یہ درد پیچھے کے حصے سے لے کرجنسی اعضاء کے درمیان کے حصےاور پیشاب کی نالی میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ درد ٹیسٹس میں تکلیف کا باعث بن سکتا ہے اور جنسی لذت کو کم کر سکتا ہے۔
اگر آپ تکلیف دہ انزال کا شکار ہیں، تو شرمندہ ہونے کے بجاۓ اسے بیماری سمجھ کر ماہرین سے مشاورت بہت ضروری ہے اس سلسلے میںماہر ڈاکٹر سے اپائنٹمینٹ لینے کے لئے یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس پر رابطہ کریں۔
تکلیف دہ انزال کی علامات
تکلیف دہ انزال کی علامات ایک انسان سے دوسرے میں مختلف ہوتی ہیں۔ وہ بھی وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں۔کچھ مردوں کو صرف اپنی ساتھی کے ساتھ جنسی تعلق کرنے کے بعد ان علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن جب وہ مشت زنی کرتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا۔تکلیف دہ انزال کی چند علامات میں شامل ہیں۔
انزال کے دوران یا اس کے فورا بعد درد، عضو تناسل، مثانے، یا ریکٹم میں یا اس کے ارد گرد درد، ایسا درد جو انزال سے کچھ دیر پہلے یا بعد میں شروع ہوتا ہے، پیشاب کے دوران درد، خاص طور پر انزال کے فورا بعد، درد صرف چند منٹوں تک یا انزال کے بعد چوبیس گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔ یہ ہلکا یا بہت شدید ہو سکتا ہے۔
تکلیف دہ انزال سے منسلک خطرناک بیماریاں
زیادہ تر مردوں میں، انزال کے دوران درد صحت سے متعلقہ بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بعض اوقات، ڈاکٹر طبی وجہ تلاش کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو کچھ مردوں کو اپنی حالت کو سنبھالنے کے لیے سائیکو تھراپی کی صورت میں مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ماہر اور مستند سائیکو تھراپسٹ سے رابطے کے لیۓ یہاں سے رجوع کریں۔ تکلیف دہ انزال سے منسلک خطرناک بیماریاں یہ ہوسکتی ہیں۔
پروسٹیٹ کے امراض
پروسٹیٹائٹس والے مردوں کو پروسٹیٹ کی سوجن اور سوزش ہوتی ہے۔ یہ سوجن اکثر پروسٹیٹ انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ پروسٹیٹائٹس کی وجہ سےاعصابی نقصان یا پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہوسکتا ہےجو پروسٹیٹ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ذیابیطس والے مردوں کو اعصابی نقصان کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو پروسٹیٹائٹس کا سبب بنتا ہے۔ پروسٹیٹ کے مسائل میں پروسٹیٹ کینسر کی سرجری بھی تکلیف دہ انزال کا سبب بن سکتی ہے۔
ادویات کا استعمال
کچھ دوائیں تکلیف دہ انزال کا سبب بن سکتی ہیں۔ اینٹی ڈپریسنٹس جنسی مسائل کی ایک حد کا سبب بن سکتے ہیں، جیسے لیبیڈو میں تبدیلی، عضو تناسل اور تکلیف دہ انزال۔ ان علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہےتو ڈاکٹرسےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔
تعلقات اور جذباتی مسائل
افسردگی، اضطراب اور تناؤ مرد کی جنسی زندگی کو یکسر بدل سکتے ہیں۔ اسی طرح، رشتے میں مسائل جسمانی علامات کے طور پر ظاہر ہوسکتے ہیں،جیسےتکلیف دہ انزال۔ جن مردوں کو مشت زنی کرتے وقت کوئی تکلیف نہیں ہوتی انہیں جذباتی یا رشتے کے مسائل کی وجہ سےتکلیف دہ انزال ہو سکتا ہے۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن
جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز کی ایک بڑی تعداد انزال کو تکلیف دہ بنا سکتی ہے۔ مردوں کو انزال، پیشاب، یا دونوں کے دوران جلن کا احساس ہو سکتا ہے۔ پیشاب سے متعلق مسائل کی صورت میں ماہرین سے رجوع یہاں سے کریں۔
اعصابی نظام کے مسائل
کچھ جسمانی چوٹیں اعصاب کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں والے مردوں کو انزال کے دوران بہت سے غیر معمولی احساسات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تکلیف دہ انزال کا علاج
دردناک انزال کی تمام وجوہات کی ڈاکٹر سے تحقیقات کرائی جائیں تاکہ بہترین علاج کرایا جا سکے۔ اگر کوئی جسمانی وجہ نہیں ملتی ہے تو، پیلوس کے حصے میں پٹھوں کو آرام دینے کے لیے کچھ مشقیں مردوں کی مدد کر سکتی ہیں۔ جب وجہ پروسٹیٹائٹس ہو تو کچھ اینٹی سوزش والی دوائیں مدد کر سکتی ہیں۔ اگر تکلیف دہ انزال کی وجہ انفیکشن کی وجہ سے ہو تو مخصوص اینٹی وائرل اور اینٹی بائیوٹک دوائیں دی جا سکتی ہیں۔اگر وجہ نفسیاتی ہے، تو مشاورت کسی بھی نفسیاتی مسئلے سے نمٹنے میں مدد کر سکتی ہے۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|