کمزوری اور توانائی کی کمی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں سےبعض یا تو صرف مردوں میں پائی جاتی ہیں یا پھر ان میں زیادہ عام ہیں۔ روزمرہ زندگی کی معمولات جیسے کہ نیند، ورزش، خوراک اور مصروفیات بھی مردوں میں کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں۔ جبکہ بعض طبی مسائل جیسے کہ کم ٹیسٹوسٹیرون اور نیند کی کمی، بھی کمزوری کی وجہ ہو سکتی ہے۔
کم توانائی کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے میں مشکل ہوتی ہےاور ایسا شخص ہر وقت تھکاوٹ محسوس کئے بغیر کوئی کام مکمل نہیں کر سکتا ہے۔ کمزوری یا تھکاوٹ سے وابستہ دیگر علامات میں شامل ہیں: دن کے دوران نیند محسوس کرنا، دماغی دھند، یا توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، حوصلے کی کمی۔
ناقص خوراک یا غذائیت کی کمی لوگوں میں توانائی کی سطح کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ سبزیوں، اناج اور پروٹین پر مبنی صحتمند غذا انسان کی توانائی کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ روزانہ کی غذا میں غذائی اجزاء یا کیلوریز کی کمی کمزوری اور تھکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ کمی زیادہ جسمانی سرگرمی یا وزن اٹھانے والے کم عمر مردوں میں عام ہے۔ بوڑھے مرد جو جسمانی ضروریات سے کم غذا لیتے ہیں وہ بھی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ورزش کے طریقے
اگر بہت عرصے جسمانی ورزش نہ کی جائے تو کمزوری ہو سکتی ہے۔ ورزش ایڈرینالین اور توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ورزش کی کمی سے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے معمولی کام سے بھی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ اسی طرح بے تحاشہ ورزش سے بھی تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ ورزش میں توازن قائم کیا جائے۔
کم ٹیسٹوسٹیرون
ٹیسٹوسٹیرون بنیادی مردانہ جنسی ہارمون ہے۔ یہ ذہنی اور جسمانی توانائی کی سطح میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عمر گزرنے کے ساتھ مردوں کے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار قدرتی طور پر کم ہو جاتی ہے۔جس سے مردوں میں کمزوری، تھکاوٹ اور افسردگی پیدا ہوتی ہے۔ کم ٹیسٹوسٹیرون کی دیگر علامات میں شامل ہیں:
توانائی اور برداشت میں کمی، ذہنی دباؤ، چڑچڑاپن، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، خون کی کمی، گرم دھولیں، ایریکٹائل ڈسفنکشن، بانجھ پن داڑھی اور جسم کے بالوں کی نشوونما میں کمی، پٹھوں کے بڑے پیمانے پر کمی، چھاتی کے بافتوں کی نشوونما یعنی، ہڈیوں کی کمی یعنی آسٹیوپوروسس۔
سلیپ ایپنیا، نیند کی خرابی ہے جسمیں نیند کے دوران سانس لینے میں خلل پڑتا ہے۔ یہ ایک وقت میں تقریباً 10 سیکنڈ اور ہر رات میں کئی بار ہو سکتا ہے۔ مردوں اور زیادہ وزن والے لوگوں میں سلیپ ایپنیا زیادہ عام ہے۔ نیند کی کمی کی اہم علامت دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آنا ہے۔ علامات میں شامل ہیں:بے چین نیند، اونچی آواز میں خراٹے، صبح کے س درد، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، چڑچڑاپن بے چینی یا ڈپریشن۔
بے خوابی
بے خوابی اور نیند کے دوسرے مسائل مردوں میں کمزوری سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بوڑھے بالغوں میں زیادہ عام ہے، تاہم بے خوابی کسی بھی عمر کے مردوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ بے خوابی کی بہت سی مختلف وجوہات ہیں جن میں جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی وجوہات شامل ہیں۔
افسردگی
ڈپریشن ایک طبی مسئلہ ہے جو بہت سے مردوں کو درپیش ہے۔ ڈپریشن کی علامات مردوں اور عورتوں میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ افسردگی میں مبتلا مرد کمزوری محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ کمزوری انکے زندگی کے امور جیسے کام، خاندان اور مشاغل میں دلچسپی کم ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ مردوں میں ڈپریشن کی علامات میں شامل ہیں: اداسی اور چڑچڑاپن، غصہ یا جارحیت، نیند میں دشواری، توجہ مرکوز کرنے میں مشکل، روزمرہ کے کام نہ کر پانا، جنسی خواہش اور کارکردگی کے ساتھ مسائل، دوستوں اور خاندان سے دوری۔
خون کی کمی، انیمیا ایک عام غذائی کمی ہے جو آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ مردوں میں معدے میں خون بہنا، جیسے السر یا گیسٹرائٹس، اس قسم کی خون کی کمی کی سب سے عام وجہ ہے۔
تھائیرائیڈ کے امراض
تھائرائڈ گلینڈ جسم کے میٹابولزم اور دیگر ضروری افعال کو کنٹرول کرنیوالے ہارمونز پیدا کرتا ہے۔ جب تھائیرائیڈ غدود بعض خاص ہارمونز ضرورت سے کم پیدا کرے تو یہ ہائپوتھائرائیڈزم کا سبب بنتا ہے۔ خواتین میں ہائپوتھائیرائڈزم کا زیادہ امکان ہوتا ہے، لیکن ہر عمر کے مرد بھی اسکا شکار ہو سکتے ہیں۔علامات میں شامل ہیں : کمزوری، تھکاوٹ، دماغی دھند، بھوک میں تبدیلی، سردی ناقابل برداشت ہونا۔
میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔