اگر حمل کو روکنے کے لئے آپ زبانی مانع حمل استعمال کرتی ہیں تو آپ اکیلی نہیں ہیں ، مانع حمل گولی پیدائش پر قابو پانے کے سب سے عام طریقوں میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حمل کو روکنے کا یہ ایک سادہ اور عام طریقہ ہے ۔ اگر یہ گولی مکمل طور پر صحیح طریقے سے استعمال کی جائے تو یہ 99 فیصد تک مؤثر ثابت ہو سکتی ہے
لیکن بعض اوقات آپ سے گولی کی ایک خوراک چھوٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے حمل روکنے کی اوسط تاثیر 93 سے 97 فیصد تک گر جاتی ہے ،کیلیفورنیا کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شیری راس کہتی ہیں ہم سب نے ایک یا دو گولی کھو دی ہیں۔ ہم بھی انسان ہیں لیکن اب یہ جاننا ضروری ہے کہ اب بھی پیدائش پر کنٹرول اتنا ہی مؤثر ہے جتنا کہ دوا کی باقاعدگی سے ہوتا ہے
اگرآپ اپنی روزانہ کی مانع حمل گولی کی ایک خوراک کھو دیتے ہیں تو شاید یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ یہاں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اگر آپ مانع حمل گولی لینا بھول جاتی ہیں تو کیا ہوتا ہے اور کون سے اہم اقدامات ہیں جو آپ کو فوری طور پر کرنے کی ضرورت ہے
مانع حمل گولی کی اقسام
اگر آپ بھی مانع حمل گولی کا استعمال کرتی ہیں تو سب سے پہلے تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کس قسم کی گولی استعمال کر رہی ہیں۔اس کی دو اقسام ہیں
مجموعہ گولی یا مرکب گولی
یہ سب سے زیادہ مقبول ہے اور اس میں ایسٹروجن اور پروجسٹن دونوں شامل ہیں۔ اس ایک کومبو پیک میں عام طور پر 21 سے 24 دن لگاتار ہارمون گولیاں ہوتی ہیں، اس کے بعد ایک ہفتہ یا اس سے کم پلیسبوس گولیاں ہوتی ہیں( جسے یاد دہانی کی گولیاں بھی کہا جاتا ہے)، جن میں ہارمونز نہیں ہوتے ہیں۔
صرف پروجسٹن کی گولی
اسے منی پل بھی کہا جاتا ہے اور اسے ہر روز باقاعدگی سے ایک ہی وقت پر لینا ہوتا ہے ، اسے تاخیر سے لینا بھی ایک مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ ہارمونز مرکب گولیوں کے مقابلے میں جلدی ختم ہو جاتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ گولی چھوٹ جانے اور غیر محفوظ جنسی تعلق کی صورت میں حمل ٹھہرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
مرکب گولی چھوٹ جانے کی صورت میں
اگر ایک مانع حمل مرکب گولی چھوٹ جائے
آپ کو جیسے ہی یاد آئے کہ آپ کی ایک خوراک چھوٹ گئی ہے تو فوری طور پر وہ خوراک لے لیں اور پھر باقی گولیاں لیں جیسے آپ اپنی روٹین میں لیتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایک دن میں دو مانع حمل گولیاں لینی پڑ سکتی ہیں، اس صورت میں آپ کو بیک اب برتھ کنٹرول یا ہنگامی مانع حمل کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ نے ایک ہی پیک میں پہلے بھی گولیاں چھوڑ دی ہیں تو آپ کو تحفظ کا بیک اپ استعمال کرنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ کنڈوم
اگر دو گولیاں چھوٹ جائیں
جیسے ہی آپ کو یاد آئے تو جو گولی آپ نے حال ہی میں چھوڑی ہے اسے فوری طور پر لیں پھر اپنی باقی گولیاں معمول کے مطابق لینا جاری رکھیں مثال کے طور پر آج بدھ ہے اور آپ نے پیر اور منگل کی گولیاں نہیں لی ہیں تو آپ منگل کی گولی کھا لیں اور بدھ کے دن سے اپنی ترتیب برابر کر لیں، اس کے ساتھ آپ بیک اپ برتھ کنٹرول کا استعمال کریں یا پھر اس وقت تک جنسی تعلق سے گریز کریں جب تک آپ سات دن تک مسلسل ہارمونل گولیان نہ لے لیں
اگر آپ نے پچھلے پانچ دنوں میں غیر محفوظ جنسی تعلق قائم کیا ہے تو ہنگامی مانع حمل گولی کے استعمال پر غور کریں
اگر تین دن یا اس سے زیادہ کی گولی چھوٹ جائے
اگر آپ کی تین دن یا اس سے زیادہ کی گولی چھوٹ جائے یا آپ کو گولی کھائے 48 گھنٹے سے زیادہ ہو چکے ہیں تو آٌپ حمل سے محفوظ نہیں رہ سکتی ہیں۔ ہنگامی مانع حمل پر غور کریں اگر آپ نے پچھلے پانچ دنوں میں غیر محفوظ جنسی تعلق قائم کیا ہے تو ۔
صرف پروجیسٹن والی گولی چھوٹنے کی صورت میں
صرف پروجیسٹن والی گولی وقت کی بہت حساس ہوتی ہے اگر آپ کے گولی لینے کے اوقات میں تین گھنٹوں سے زیادہ گزر گئے ہیں تو آپ کے حاملہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
جیسے ہی آپ کو یاد آئے اپنی کھائی ہوئی گولی لیں اس کے بعد اپنی گولیاں معمول کے مطابق لینا جاری رکھیں، بیک اپ مانع حمل استعمال کریں یا جنسی سرگرمی سے گریز کریں جب تک آپ اپنی گولیاں کم از کم دو دن تک لگاتار نہ لیں ۔ اگر پچھلے پانچ دنوں میں غیر محفوظ جنسی تعلق قائم کیا ہے تو ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں یا ہنگامی مانع حمل استعمال کریں
چھوٹنے والی گولی کے بعد حاملہ ہونے کے امکانات
عام طور پر مانع حمل گولیاں پیدائش پر قابو پانے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں اگر ان کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے ۔ لیکن آپ کے پیک میں کہیں گولی چھوٹ گئی ہے اس سے حمل کے خطرے میں فرق پڑ سکتا ہے
امتزاج والی گولی کے پہلے ہفتے میں گولی چھوٹنے پر حمل کا امکان بڑھ جاتا ہے جبکہ درمیان کی گولی چھوٹنے پر یہ خطرہ کم ہوتا ہے اس کے علاوہ متعدد گولیوں کی کمی اور غیر محفوظ جنسی تعلق حمل کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے ۔ اگر آپ ایک گولی چھوٹ جاننے پر بھی تحفظات کا شکار ہیں تو جنسی تعلق کے دوران کنڈوم کا استعمال کریں اور اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|