ماہر نفسیات سے مراد وہ افراد ہوتے ہیں جو کہ نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کا علاج کرتے ہیں ۔ یہ بھی عام ڈاکٹروں کی طرح علامات کے بارے میں جان کر علاج کرتے ہیں ۔ لیکن ان کا طریقہ علاج کے حوالے سے مختلف ہوتا ہے کہ یہ ادویات کے ساتھ ساتھ کو نسلنگ بھی کرتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو کراچی کے کچھ مستند اور مشہور ترین ماہر نفسیات کے بارے میں بتائيں گے
ڈاکٹر اقبال خیمانے
ڈاکٹر اقبال کا شمار کراچی کے تجربہ کار ماہر نفسیات میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایم ڈی کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی اس کے علاوہ ایف سی پی کی ڈگری بھی امریکہ ہی سے حاصل کی ۔ وہ پچیس سالوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں ۔اس وقت ہل پارک جنرل ہسپتال میں بطور کنسلٹنٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہ آٹزم ، بیہوریل تھراپی ،ڈپریشن ، نشے کی عادت کے علاج اور دیگر ذہنی بیماریوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں
ڈاکٹر فریدہ زیب
ڈاکٹر فریدہ زیب نے کراچی یونی ورسٹی سے نفسیات میں ماسٹرز کیا اور اس کے بعد اسی شعبے میں انہوں نے پی ایچ ڈی بھی کیا ۔ گزشتہ انیس سالوں سے بطور ماہر نفسیات اپنی خدمات صدیقین ہیلتھ اور ایجوکیشن سوسائٹی ہاسپٹل میں بطور ماہر نفسیات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ وہ آٹزم ،اسپکٹرم ڈس آرڈر ،صنفی مسائل ، اور شخصیت سازی کے شعبے میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
دانیال ریاض
دانیال ریاض کا شمار کراچی کے نوجوان ماہر نفسیات میں ہوتا ہے انہوں نے نفسیات میں ماسٹرز کی ڈگری کراچی یونی ورسٹی سے حاصل کی ۔اس کے بعد مائنڈ سائنسز اور اپلائڈ سائيکالوجی میں پی جی ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ دانیال ریاض ماڈرن ہاسپٹل کراچی میں بطور ماہر نفسیات فرائض انجام دے رہے ہیں وہ خاص طور پر آٹزم ، اسپیکٹرم ڈس آرڈر ، شراب اور دیگر نشے کے مریضوں کے علاج ،ہپنو تھراپی ،صنفی نفسیاتی مسائل کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں
منور ذوالفقار
کراچی کے ماہر نفسیات میں منور ذوالفقار ایک منفرد مقام کے حامل ہیں ۔ انہوں نے بی اے آنرز بی ایم کی ڈگری یو کے سے حاصل کی ہے ۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اس شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہین اس کے علاوہ ویڈیو کنسلٹنسی کے ذریعےبھی مریضوں کو مشورے دیتےہیں ۔ ان کی مہارت کے شعبے آٹزم ، اسپیکٹرم ڈس آرڈر ، شراب اور دیگر نشے کے مریضوں کے علاج ،ہپنو تھراپی ،صنفی نفسیاتی مسائل ہیں ۔
انعم ذولفقار
انعم ذولفقار کراچی کے ماہر نفسیات میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں ۔ انہوں نے نفسیات کے شعبے میں بی ایس اور ایم فل کیا ہوا ہے ۔وہ دا کنڈلر میں بطور ماہر نفسیات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں وہ آٹزم ،اسپکٹرم ڈس آرڈر ،صنفی مسائل ، اور شخصیت سازی کے شعبے میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔
ان تمام ماہر نفسیات یا دیگر ماہر ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں