ماہر غذائیت کا نام ذہن میں آتے ہی پھیکے اور پرہیزی کھانے کا خیال آتا ہے ۔ جب کہ یہ تصور درست نہیں ہے ۔ بلکہ ماہر غذائیت وہ افراد ہوتے ہیں جو کہ انسان کے لیۓ اس غذا کا تعین کرتے ہیں جو کہ اس کی جسم کی ضرورت ہے ۔ پرہیز علاج سے بہتر ہے تو درحقیقت ماہر غذائیت وہ افراد ہوتے ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کے شکار افراد کی صحت کے حوالے سے ان کے لیۓ درست غذا کا تعین کرتے ہیں ۔ اسی حوالے سے آج ہم آپ کو کراچی کے کچھ ماہر اور مستند ماہر غذائیت کے بارے میں بتائيں گۓ
ڈاکٹر عائشہ عباس نے ایم بی بی ایس کی ڈگری ڈاو میڈیکل کالج سے حاصل کی ہے اور اس کے بعد غذائيت میں علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔وہ گزشتہ 15 سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہوں ۔ وہ وزن میں اضافے کے لیۓ اور کمی کے لیۓ غذا کے تعین ، اس کے علاوہ حالت حمل میں لی جانے والی غذا کے ساتھ ساتھ ذیابطیس کے مریض کے لیۓ غذائی چارٹ کے تعین کرنے میں خصوصی مہارت کی حامل ہیں اور آن لائن ویڈیو کنسلٹنسی بھی فراہم کرتی ہیں
رابعہ انور کا شمار تجربہ کار ترین ماہر غذائيت میں ہوتا ہے ۔وہ اس شعبے میں گزشتہ پچیس سالوں سے کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کراچی یونی ورسٹی سے ایم ایس سی کیا ہے اس کے علاوہ ایم سی پی ایچ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کانجینیٹو تھراپی میں بھی یو کے سے ڈپلوما حاصل کر رکھا ہے اور پاکستان نیوی کے ساتھ بطور ماہر غذائيت منسلک ہیں ۔
مہوش مقصود نے بی ایس ہوم اکنامکس کالج سے کیا ہے ۔اور گزشتہ چھ سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہیں ۔حالیہ دور میں وہ آغا خان ہاسپٹل میں بطور ماہر غذائیت اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔اور وہ وزن کم کرنے یا بڑھانے کے لیۓ ڈائٹ پلان کی تیاری اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ ڈائٹ پلان کی تیاری میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
عزیر امان اللہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اس شعبے سے منسلک ہیں ۔انہوں نے ٹیکساس سے ایم ایس سی ، کلینیکل ڈائٹیشن ، ریمیڈی کنسلٹنٹ ،فٹنس کنسلٹنٹ ،اور نیچرل ہیلتھ کنسلٹنٹ کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ حالیہ وقت میں آغا خان ہاسپٹل میں بطور ماہر غذائيت کام کر رہے ہیں ۔وہ خصوصی طور پر میٹا بولک سیشڈروم ، وزن کم کرنے کے لیۓ ڈائٹ پلان ، باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے مسلز بنانے کے لیۓ ڈائٹ پلان وغیرہ کے ماہر ہیں
انہوں نے ایم ایس سی کی ڈگری ہوم اکنامکس کالج سے حاصل کی ہے ۔وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہیں اس دوران انہوں نے آغا خان ہاسپٹل اور ایس ائی یو ٹی میں بھی بطور ماہر غذائيت کام کیا ۔اور ان دنوں وی این سی سی میں بطور ماہر غذائیت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں
ماہرین غذائيت یا کسی بھی بیماری کے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لینے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں