نئی ماؤں کو چھوٹے بچے کی بہتر نشوونما اور غذائیت کے لیے ایک بہت بڑااور پہلا فیصلہ دودھ کے انتخاب کا کرنا پڑتا ہےنئی ماؤں کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا انتخاب، جن میں بریسٹ فیڈ اور فارمولا شامل ہوتےہیں، کرنے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
کیونکہ کچھ لوگ دودھ پلانے کے دوران اگر خواتین کے ارد گرد بیٹھے ہوں تو وہ اسے اچھا نہیں سمجھتے اور بے چین ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ اپنے بیگ سے فارمولے کی بوتل نکالتے ہیں، تو ایسے لوگ بھی آپ کے ارد گرد ہی موجود ہوتے ہیں جو آپ کو بچے کو وہ دودھ نہ پلانے پر تنقید کر سکتے ہیں جسے وہ “قدرت کی بہترین خوراک” یعنی ماں کا دودھ کہتے ہیں۔
بری ماں ہونے کے احساس کےجرم میں خوش آمدیدایسا احساس جو ہر عورت کو تنقید سن کر ملتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کیا فیصلہ کرتی ہیں، دوسرے لوگوں کی رائے میں ضرورآپ غلط ہی ہونگی۔اور لوگوں کی رائے کی بجائے صرف ایک چیز واقعی اہم ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ: آپ اور آپ کے بچے کے لیے کون سا انتخاب صحیح ہے؟
اپنے بچے کو کوئی بھی دودھ پلانے کا فیصلہ کرتے وقت، یہ جاننا ضروری ہے کہ کہ چھاتی کے دودھ اور فارمولے میں کیافرق ہے، اور بچے کی صحت اور نیند پر ان کا کیا اثر پڑتا ہے، اس سےآپ کو بہتر انتخاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ماں کادودھ
امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) چھاتی کے دودھ کو بچوں کے لیے بہترین غذائیت کے طور پر تجویز کرتی ہے۔ اس کے مطابق، بچوں کو پہلے 6 ماہ تک خصوصی طور پر صرف ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے۔ اور 6 ماہ کے بعد دیگر کھانے کے متعارف کرائے جانے کے بعد بھی، ماؤں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ جب تک بچہ کم از کم ایک سال کا نہ ہو جائے،ماں دودھ نہ چھڑا ئے اور اس کے بعد بھی جب تک رضامند ہوں، اپنا دودھ پلاتی رہے۔
چھاتی کا دودھ آپ کے بچے کے لیے مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے بہترہوتا ہے
اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی اور کیلشیم سمیت تمام مطلوبہ غذائی اجزاء کا مناسب تناسب ہوتا ہے۔
یہ قدرتی اینٹی باڈیز مہیا کرتا ہے جو آپ کے بچے کو بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد کرتی ہیں
یہ عام طور پر فارمولے سے زیادہ آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔ لہذاجھاتی کا دودھ پینے والے بچوں کو اکثر بہت کم ہی قبض اور گیس کا مسئلہ ہوتاہے۔ اگر آپ کے بچے کو کولک کا مسئلہ ہے تو مشورے کے لئے ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
یہ آپ کے بچے کی زندگی کے پہلے سال میں اچانک بچوں کی موت کے سنڈروم کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔
یہ آپ کے بچے کی ذہانت کو بڑھا سکتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دودھ پلانے والے بچوں میں علمی افعال کی اعلی سطح ہوتی ہے۔
چھاتی کا دودھ بعد کے سالوں میں آپ کے بچے کی مدد کر سکتا ہے، یہ زیادہ وزن اور دمہ، الرجی، ہائی کولیسٹرول، ، لیوکیمیا اور لمفوما کے خطرے کو کم کرسکتا ہے ۔
یہ ہمیشہ دستیاب ہوتا ہے اور یہ مفت ملتا ہے۔
ماں کے لئے صحت کے حوالے سے بھی دودھ پلانا اچھاہوتا ہے۔ دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی کے کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماری، آسٹیوپوروسس اور رحم کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اور اس سے ماں کو پیدائش کے بعد کا ڈپریشن ہونے کا امکان بھی کم ہو سکتا ہے۔
چھاتی کا دودھ پمپ کرکے فیڈر میں ذخیرہ بھی کیا جا سکتا ہے جس سے لوگوں کے سامنے بچے کو دودھ پلانے میں آسانی ہوتی ہے اور جاب کرنے والی مائیں اپنے بچوں کو اپنادودھ پلاسکتی ہیں
فارمولا فیڈنگ یا ڈبّے کا دودھ
فارمولا فیڈنگ بھی بچوں کے لیے ایک صحت مند انتخاب ہوتا ہے۔ اگر آپ فارمولہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے بچے کو ماں کے دودھ کا بہترین ممکنہ متبادل ملتا ہے ۔ ( لیکن آپ کو اپنا فارمولہ بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے یا ایک سال سے پہلے بچے کو گائے کا دودھ یا کسی اور قسم کا دودھ نہیں پلانا چاہئے۔)
بہت سی مائیں مختلف وجوہات کی بناء پر فارمولے کا انتخاب کرتی ہیں
فارمولا بنانا اور پلانا آسان ہوتا ہے۔ڈبّے کا دودھ پینے والے بچوں کو کوئی بھی کسی بھی وقت دودھ پلا سکتا ہے۔
اگر آپ نوکری کرتی ہیں تو آپ کو دودھ کی پمپنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اس کے بجائے، آپ اپنے بچے کی نینی یا ڈے کیئر سینٹر کو ڈبّے کا دودھ دے سکتی ہیں۔۔ ۔
یہ چھاتی کے دودھ کی طرح جلدی ہضم نہیں ہوتا، اس لیے فارمولہ پینے والے بچوں کو بار بار بھوک نہیں لگتی
اپنا دودھ پلانے والی ماؤں کو کچھ چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ڈبےّ کا دودھ پینے والے بچوں کو ماں کے کھانے پینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
کیا ماں کا دودھ واقعی ڈبّے کے دودھ سے بہتر ہوتا ہے؟
بچے کے لیے صحت کے فوائد
عورت کا جسم اللّہ کی طرف سے بچوں کو دودھ پلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی ساخت آپ کے چھوٹے بچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تبدیل ہوتی ہے۔اور اس کے دودھ میں موجود قیمتی اینٹی باڈیز بچوں کو وائرل اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچاتی ہیں جیسے
کان میں انفیکشن
سانس کی نالی کے انفیکشن
پیشاب کی نالی کے انفیکشن
آپ جتنے زیادہ عرصے تک دودھ پلائیں گے، آپ کے بچے کو اتنا ہی زیادہ تحفظ حاصل ہوگا۔
بچے کے دماغ کی نشوونما کو بہتر بناتا ہے۔ہضم کرنے میں آسان ہوتا ہے، اوراسہال ،پیٹ کے انفیکشن اور معدہ کی سوزش سے بچاتا ہے
فارمولا یا ڈبّے کا دودھ
یہ ایک لیبارٹری میں بنایاجاتا ہے، اور زیادہ تر ، تجارتی طور پر گائے کا دودھ فارمولے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ مختلف برانڈز اور مختلف قسم کے فارمولے آپ کے بچے کی صحت کو خطرے میں ڈالتے ہیں ،کیونکہ ان کی تیاری میں غلطیاں ہوسکتی ہیں
فارمولے میں وہی اینٹی باڈیز نہیں ہوتی ہیں جوچھاتی کے دودھ میں پائی جاتی ہیں۔ بچوں کو بیماری سے بچانے میں مدد کے لیے فارمولے میں ایسے مصنوعی مادے شامل کیے تو جاتے ہیں لیکن یہ ماں کے دودھ کی طرح آسانی سے جذب نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی اس طرح کی حفاظت پیش نہیں کرتے ہیں۔
فارمولے میں وٹامنز اور معدنیات کی زیادہ مقدار اسے ہضم کرنا زیادہ مشکل بناتی ہے اور اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آپ کے بچے کو گیس ،قبض اور خراب پیٹ کی تکلیف ہوجائے اور فارمولا والے بچوں کو پہلے سال کی اموات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
فارمولا مہنگا ہوتا ہے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈبّے کا دودھ پینے والے بچوں نے ماں کا دودھ پینے والے بچوں کے مقابلے میں آئی کیو ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کیے ہیں۔
ماں کے دودھ اور فارمولے کے درمیان غذائیت کا بہت بڑا فرق ہوتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے اپنی اولاد کو اس حق سے محروم نہ رکھیں لیکن اگر آپ کسی طبّی وجہ کی بنیاد پر اپنا دودھ نہیں پلاسکتی ہیں تو کسی قسم کے گلٹ کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں آپ کے بچے اور آپ کے درمیان پیار کا یہ واحد ثبوت نہیں ہوتا