چپس اور غیر صحت مند کھانوں کے استعمال کی وجہ سے ہم صحت کے بہت سے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔فاسٹ فوڈ اور پروسیسڈ فوڈز ہماری صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں ان کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔ اس کے برعکس پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ چھوٹی عمر میں ہی چپس اور پروسسیڈ فوڈز جو صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں ان کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی بینائی کھونے کے ساتھ ساتھ سننے کی صلاحیت بھی کھوسکتے ہیں۔ جی ہاں انگلینڈ کے ایک رہائشی جو ان چیزوں کا زیادہ استعمال کرتا تھا اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔
چپس اور پراسیس فوڈز کا استعمال کیسے نقصان دہ
دی گارڈین کے مطابق 19 سالہ لڑکا جیسے پھل اور سبزیاں بالکل بھی پسند نہیں تھی۔ اس کی غذا میں بالکل بھی غذائی اجزاء شامل نہ تھے۔ جب جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی ہو تو آپ بہت سے بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں وٹامن سی اور اس کے علاوہ بہت سے وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں صحت کے مسائل سے بچنے کے لئے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ ہم مزید پچیدگیوں سے بچ سکیں۔
آپٹک نیورو پیتھی
وہ لڑکا وہ چپس اور غیرصحت مند کھانے کھانے کا عادی تھا وہ آپٹک نیورو پیتھی کا شکار تھا۔ یہ ایک صحت کا ایسا مسئلہ ہے اس میں آنکھ کے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس کی مدد سے ہم دیکھتے ہیں۔ یہ حالت وقت کے ساتھ ساتھ بدتر ہو جاتی ہے۔ اس لیے اس کا وقت سے ہی حل کر لینا چاہیے۔
ابتدائی مرحلے میں اگر اس کا علا ج کر لیا جائے تو اس کا علاج ہو سکتا ہے۔
نوعمری میں بینائی
چپس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اس لڑکے کا مسئلہ اور بھی بڑھ گیا اور آپٹک نیوروپیتھی کی وجہ سے آنکھ کے اعصاب زیادہ خراب ہوگئے۔ اس نوجوان کی والدہ نے بتایا کہ سات سال کی عمر میں ان کا بیٹا زیادہ چیپس، پروسیسڈ فوڈز اور سفید روٹی کا زیادہ استعمال کرنے لگا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا سکول میں بھی اپنے لنچ بکس میں بھی ان چیزوں کو ہی لے کر جاتا تھا۔ میں اس کے لئے جب بھی سینڈوچ بناتی تو اگر کسی فروٹ یا سبزی کا استعمال کرتی تو وہ اس کھانے کا استعمال نہیں کرتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے استاتذہ بھی پریشان ہونے لگے۔
اس کے بہن بھائی کھانے میں ہر چیز کا استعمال کرتے تھے۔ لیکن وہ چپس استعمال کرنے کے باوجود بھی ہمیشہ پتلا رہا اس کو کبھی وزن کی فکر نہ تھی۔ لیکن اس نے زیادہ استعمال چپس اور پراسیس فوڈز کا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی بینائی مزید 14 سال کی عمر میں خراب ہونا شروع ہوئی۔ تب اس کی بینائی زیادہ خراب ہونا شروع ہوئی۔ سکول کے بعد جب وہ کالج میں گیا تو اس نے آئی ٹی میں ایڈمیشن لیا لیکن تب نہ یہ دیکھ سکتا تھا نہ سن سکتا تھا پھر اسے کالج ترک کرنا پڑا۔
ہمیں اپنی آنکھوں کی حفاظت اور اچھی روشنی کے لئے وٹامنز کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی بینائی کو بہتر بنا سکیں۔ اگر آپ کو کوئی بینائی کا مسئلہ ہے تو آپ فوری طور پر مرہم ڈآٹ پی کے کی سائٹ سے آنکھوں کے اچھے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
ڈاکٹر ہما کیانی
یہ ڈاکٹر آنکھوں کے علا ج کی ماہر ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے ایم بی بی ایس فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے کیا۔ ان کے پاس اس شعبے میں 25 سال کا تجربہ ہے۔ ان کے مریض ان سے بہت مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کے مریضوں کا مطمئن ہونے کا سکور 97 فیصد ہے۔
یہ وڈیو کنسلٹیشن اور کلینک پر بھی اپائنمنٹ لیتی ہیں۔ اگر آپ کو بھی کوئی آنکھوں کا مسئلہ ہے تو مرہم ڈاٹ پی کے کی مدد سے ان کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|