خطرناک بیماریاں وہ بیماریاں ہیں جس کی وجہ سے ہم زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کوئی بھی بیماری جب سنگین صورت اختیار کرتی ہے تو ہمارے لئے مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ ہمیں اگر اپنی صحت مند زندگی گزارنی ہے تو ہمیں بیماریوں سے پاک زندگی گزارنی ہوگی۔
ہم اگر اپنی زندگی میں بیماریوں سے دور رہنا ہے تو ہمیں متوازن غذا اور ورزش کو اپنانا ہوگا۔ ہم وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کرکےخود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ خطرناک بیماریاں کونسی ہیں اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
خطرناک بیماریاں کونسی ہیں؟
ہم جانتے ہیں کہ کونسی بیماریاں سنگین اور خطرناک ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
مخصوص شدت کا کینسر
کینسر کی 120 سے زیادہ اقسام دنیا میں موجود ہیں۔ یہ مختلیف شدتوں کے ساتھ ہمارے جسم پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اس لئے انشورنس کی کمپنیاں اسے پالیسی کے الفاظ میں مخصوص شدت کے کینسر کا نام دیتے ہیں۔
مخصوص شدت کا کینسر ایک مہلک ٹیومر ہے جو خلیے کی بے قابو نشوونما اور پھیلنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کا شمار خطرناک بیماری میں ہوتا ہے۔
انجیو پلاسٹی
یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو کورنری کی بیماری کی وجہ سے بلاک شدہ کورنری شریانوں کو کھولنے کے لئے استعمال کیا کیا جاتا ہے۔ یہ دل کے پٹھوں میں خون کی روانی کو بحال کرتا ہے۔ دل کے لیے انجیو پلاسٹی کی جاتی ہے۔
ہارٹ اٹیک
دل کا دورہ جسے مایوکارڈیل انفیکشن کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کے پٹھوں میں خون کی کافی فراہمی یا خون نہیں ملتا۔ خون کے بہاؤ میں جتنا زیادہ وقت ملتا ہے یہ ہی وجہ دل ے دورے کا باعث بنتی ہے۔ جب دل کے پٹھوں کو آکسیجن نہیں ملتی تو یہ وجہ بھی بنتی ہے۔
ہارٹ والو سرجری
یہ ایک سرجری کی قسم ہے اس میں آرٹیفیشل سرجری شامل کی جاتی ہے۔ یہ دل کی بیماری کے علاج میں کی جاتی ہے۔ دل کے والوز میں جب کوئی ٹھیک طریقے سے کا نہیں کرتی تو والو ڈالی جاتی ہے۔ دل کے والوز آپ کے دل کے ذریعے خون کو صحیح سمت میں بہاتے ہیں۔
کارڈیومائی پیتھی
یہ وہ حالت ہے جو آپ کے دل کو پٹھوں کو متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ کارڈیو مائی پیتھی ہیں تو آپ کا دل آپ کے جسم میں موئثر طریقے سے خون پمپ نہیں کر سکتا۔ اس کے نتیجے میں آپ کو تھکاوٹ، سانس کی قلت یا دل کی دھڑکن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وقت کے ساتھ یہ حالت بدتر ہوتی چلی جاتی ہے۔اس لئے یہ خطرناک بیماریاں بن سکتی ہیں۔
پرائمری پلمونری ہائی بلڈ پریشر
یہ پھیپھڑوں کا ایک عارضہ ہے۔ پرائمری پلمونری ہائی بلڈ پریشر میں پھپھڑوں میں خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ پلمونری شریان میں دباؤ معمول کی سطح سے بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔پلمونری ہائی بلڈ پریشر ہائی بلڈ پریشر کی ایک قسم ہے۔
جو پھپھڑوں اور دل کے دائیں جانب شریانوں کو متاثر کرتی ہیں۔ یہ بھی خطرناک بیماریاں کی لسٹ میں شامل ہے۔
کورنری آرٹری بائی پاس سرجری
یہ بھی ایک سرجری اور طریقہ کار ہے۔ یہ کورنری کی بیماری کے علاج کے لئے جانا جاتا ہے۔، اسے کورنری آرٹری بائی پاس گرافٹ سرجری کہا جاتا ہے۔ اس میں کورنری شریانوں کو بحال کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے روکے ہوئے خون کا بحال کیا جاتا ہے۔
اندھاپن
یہ بینائی کی کمی ہے۔ اس میں بینائی کا نقصان ہوتا ہے۔ اندھا پن کا مطلب ہے کہ آپ کی بصارت بہت کم ہے۔ ہم اس میں کسی بھی چیز کو دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ بھی خطرناک بیماریاں بن سکتی ہے۔
پھیپھڑوں کی دائمی بیماری
یہ بیماری ہمیں آلودگی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔پھیپھڑوں کی دائمی بیماری تمباکو نوشی یا تمباکو کے دوسرے دھوئیں یا فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس بیماری کی اقسام میں دمہ،دائمی پرائمری رکاوٹ،پلمونری فائبروسس،نیومونائٹس اور پھیپھڑوں کے دیگر حالات شامل ہیں۔
اگر آپ اس میں سے کسی بھی بیماری کا شکار ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ وقت کے ساتھ یہ خطرناک بیماریاں بن جاتی ہیں۔
جگر کی دائمی بیماری
جگر کی بیماری بھی ایسی بیماری ہے جو آپ کو موت تک لے جا سکتی ہے۔ اس کی بیماری شراب نوشی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ہیپا ٹائٹس اور دیگر وائرسز بھی شامل ہیں۔ اگر چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک آپ کو مسائل جگر کے مسائل درپیش ہیں تو آپ جگر کی دائمی بیماری کا شکار ہیں۔
گردے کی ناکامی
گردے کی بیماری بھی سنگین بیماریاں ہیں۔ یہ وہ حالت ہے جس میں ہمارے ایک یا دونوں گردے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر سکتے۔ اس حالت کو گردے کی ناکامی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاج میں ڈیلاسز اور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ شامل ہیں۔