سردی کے موسم میں ہونٹوں کا پھٹنا عام ہے خشکی کی وجہ سے یا مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سردی کے موسم میں نہ صرف ہمارے ہونٹ خشکی سے پھٹتے ہیں بلکہ ہماری جلد میں بھی نمی کی کمی ہوتی ہے۔
ہمیں موسم سرما میں اپنی جلد کی حفاظت کرنا اس لئے بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہمارے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں منزلز اور وٹامنز کی کمی بھی ہوتی ہے۔
اپنی جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ ہم جلد کے مزید مسائل سے بچ سکیں۔
اگر آپ بھی ہونٹوں کی خشکی اور ان کے پھٹنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے یہ آرٹیکل لازمی پڑھئیں۔
سردی کے موسم میں ہونٹوں کی حفاظت
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ سردی کے موسم میں جلد اور ہونٹوں کا خیال زیادہ رکھا جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہوا میں نمی کی کمی ہوتی ہے جس وجہ سے ہماری جلد پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن ہم کچھ طریقوں کی مدد سے اپنی جلد کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
لپ بام
خوش قسمتی سے آپ اپنے پھٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ساتھ ہی ساتھ آپ صحت مند عادات اپنا کر سردی کے موسم میں اپنے ہونٹوں کی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ آپ کو سردی کے موسم میں لپ بام کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
موسم سرما میں لپ بام کی مدد سے آپ اپنے ہونٹوں کی دڑاڑوں کو بند کر سکتے ہیں۔ اس لئے اس موسم میں کسی اچھی کپمنی کی لپ بام یا گلیسرین کا استعمال کریں تاکہ آپ تمام موسم اپنے ہونٹوں کا صحت مند رکھیں۔
پانی کا استعمال
یہ آپ نے تجربہ کیا ہو گا کہ جس دن آپ پانی کم پیتے ہیں تو آپ کے ہونٹ خشک نظر آسکتے ہیں اس لئے خشکی سے بچنے اورڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لئے آپ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے اور ہونٹوں کو بھی پھٹنے سے بچایا جا سکے۔
ہونٹوں کا چاٹیں مت
سب سے پہلی بات کو آپ نے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کے لئے کرنی ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے ان کو چاٹنا نہیں ہے۔ یہ فطری بات ہے جب ہمارے ہونٹ پھٹتے ہیں تو ہم ان پر اپنی زبان کو پھیرتے ہیں لیکن آپ نے ایسا نہیں کرنا ایسا کرنے کی وجہ سے آپ کو انفیکشن کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہے تو مرہم کی سائٹ سے آپ کو مدد مل سکتی ہے جو ایک آسان طریقہ ہے گھر بیٹھے اپنے مسائل کو حل کروانے کا۔
بادام کا تیل
آپ کے لئے بادام کا تیل ایک اچھے موئسچررائزر کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ یہ ہمارے ہونٹوں سے خشکی کو دور کر سکتا ہے اور نمی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ بادام میں وٹامن اے اور ای موجود ہوتا ہے جو یہ دونوں وٹامنز ہماری جلد کی پروٹیکشن کے لئے اچھے ہیں۔
اس لئے سردی کے موسم میں رات کے وقت آپ کو بادام کا تیل لازمی استعمال کرنا چاہیے۔
شہد کا استعمال
سردی کے موسم میں شہد خشکی کو ختم کرنے کے لئے اہم ہے یہ بھی موئچسررائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔ شہد میں گلیسرین کو ملا کر آپ اپنے ہونٹوں کی خشکی کو ختم کر سکتے ہیں اور ا سکی مدد سے آپ کے ہونٹ نرم اور ملائم بھی محسوس ہونگے۔ اس لئے سردی کے موسم میں یہ مکچسر آپ کو لازمی استعمال کرنا چاہیے۔
گلاب کی پتیاں
سردی کے موسم میں گلاب کی پتیاں آپ کے ہونٹوں کے لئے حیرت انگیز طور پر کام کر سکتیں ہیں۔ کچے دودھ میں آپ گلاب کی پتیاں بھگو کر رکھ دیں اور آپ اس کو اپنے ہونٹوں پر دو سے تین بار استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مویچسررائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔
شوگر
چینی آپ کے ہونٹوں میں اسکرب کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ہماری جلد میں سے مردہ جلد کو ہٹانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ آپ اپنے ہونٹوں پر اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ا سکی مدد سے آپ کے ہونٹ نرم اور ملائم نظر آتے ہیں۔ آپ تھوڑا سا شہد لیں اور اس میں چینی شامل کریں۔
اپنے ہونٹوں کو چینی کی مدد سے مساج کریں اس کی مدد سے آپ کے ہونٹوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد آپ نیم گرم پانی سے ہونٹوں کو دھو لیں۔ اس کے بعد آپ اپنے ہونٹوں پر لپ بام لگا لیں۔
آپ جلد کے کسی بھی قسم کے انفیکشن کے مسئلے کے حل کے لئے مرہم ڈاٹ پی سے باآسانی سے حل کروا سکتے ہیں۔