الیکڑانک آلات اورانٹرنیٹ کی بدولت دیرتک جاگنامعمول بن گیا ہے،ہم میں سے بیشترلوگ ایسے ہیں جب تک ممکن ہوسوتے ہیں لیکن اگروہ صبح اٹھنےکےفوائدجان لیں تودیرتک سونےکی غلطی نہ کریں۔ماہرین کے مطابق صبح سویرےاٹھنےوالے افراد میں زیادہ توانائی رہتی ہے۔رات کو زیادہ ترلوگ اپنا وقت موبائل فون پرگزارتے ہیں جس وجہ سے اگلی صبح دیرتک سوتے ہیں جو صحت کےلئےنقصان دہ ہے۔جدیددورکےساتھ لوگوں کاطرزِزندگی تبدیل ہوگیا ہےہم صبح جلد بیدارہوکراپن صحت سے متعلق بہترین فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
طلوع آفتاب کےوقت بیدارہونے کے جو ہمیں صحت کے حوالےسے فوائدحاصل ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
خوشگوار موڈ –
ٹورنٹویونیورسٹی کے مطابق صبح جلد اٹھنےاورمثبت جذبات کےدرمیان رابطہ قائم ہوتا ہے،ایک فردجورات کے وقت دیرسے سوتا ہےتووہ خودکو تھکا ہوامحسوس کرتا ہےاوررویے میں بھی تبدیلی آتی ہے۔اگرچہ معاشرتی ذمہ داریوں کے پیشِ نظراکثرافراد رات کو بھرپورنیند نہیں لے پاتے جس وجہ سے وہ صحت کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو جان بوجھ کر اپنے سونے اورجاگنےکےاوقات مقرر نہیں کرتے۔کچھ لوگ کئی بیماریوں کی وجہ سے رات کو ٹھیک طریقے سے سو نہیں پاتے۔اگرچہ سونےکے اوقات مقرر کرناآپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور آپ دن بھر خوشگوار موڈ میں رہتے ہیں۔
صحت بخش غذا –
صبح کاناشتہ سب سے اہم کھانا ہےجو ہمیں توانائی فراہم کرتا ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس وجہ سے چھوڑدیتے ہیں کہ وقت نہیں ہوتا۔جب ہم سو رہے ہوتے ہیں توبغیر کھائے آٹھ گھنٹےکاوقت گزارتے ہیں جوایک لمباعرصہ ہےجب ہم اتنی دیر کچھ کھاتے نہیں ہیں تو ہماراجسم فاقہ کشی کے موڈ میں داخل ہوتا ہے۔اس لئے ہمارے جسم کو انرجی حاصل کرنے کے لئے صبح کے وقت ضروری غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہےجو ہمیں توانائی فراہم کرتے ہیں۔
تیز دماغ –
یہ مشاہدہ کیاگیا ہے کہ جوطالبِ علم صبح جلد اٹھتے ہیں وہ اچھے نمبروں سے پاس ہوتے ہیں،نیند کا غیر منظم شیڈول ہمارے جسم پر اثرانداز ہوتا ہے جس وجہ سے علمی کارگردگی بھی متاثر ہوتی ہے،اس وجہ سے صبح جلد بیدار ہونے سے ہماری دماغی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
جسمانی اور ذہنی طرزِعمل میں تبدیلی –
صبح کی روشنی ہمارےہارمونز پراثرانداز ہوتی ہےجوبھوک اور میٹابولزم کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دارہیں۔اس کے علاوہ صبح کی روشنی اندرونی گھڑی کو بھی کنٹرول کرتی ہے جسے سرکیڈین ردھم کہا جاتا ہے۔صبح کی روشنی میں ایک مددگار ہارمون کارٹیسول کی پیداوارہوتی ہےجو میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے تاکہ ہم سو سکیں۔
بہت سے لوگ ایسے ہیں جوکسی بیماری کی وجہ سےرات کو اچھی نیند نہیں لے پاتے جس وجہ سے صحت کے مسائل پیداہوتے ہیں۔اگر خدانخواستہ آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے توآپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مددسے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔