بلیمیا نرووسا ، زیادہ کھانے کی بیماری جو نفسیاتی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس بیماری نے صرف عام لوگوں کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ بہت سی مشہور شخصیات بھی اس بیماری کا نشانہ بنیں جن میں سے ایک نام جس کی چرچا آجکل نیٹ فلکس پر چلنے والی سیریز “دی کراؤن ” کی بدولت بہت زیادہ ہو رہا ہے وہ ہیں برطانیہ کے شاہی خاندان کی بہو لیڈی ڈیانا
لیڈی ڈیانا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ برطانیہ کے شاہی خاندان کی بہو اور شہزادہ چارلس کی بیگم شہزادی ڈیانا پوری دنیا میں نہ صرف ایک شہزادی کے طور پر شہرت رکھتی ہیں بلکہ ایک خوش اخلاق شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فعال سوشل ورکر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے پسماندہ ممالک کے افراد کی مدد کی
شہزادی ڈیانا کا نام آتے ہی یا شاہی خاندان کا نام آتے ہی ہر کسی کے ذہن مں ایک عالیشان زندگی کو تصور لہرانے لگتا ہے ہمیں یہی لگتا ہے کہ وہ پریوں اور شہزادیوں کی طرح جیتے ہیں اور ان کی زندگی دکھوں اور غموں سے دور ہوتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔
شہزادی ڈیانا کو بھی اپنی زندگی میں بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا جس میں نفسیاتی مسائل بھی شامل ہیں ان کی زندگی میں بھی پریشانیاں ، دکھ اور تکالیف تھیں جن سے وہ اپنی زندگی میں متاثر ہوئیں ، ایسی ہی ایک نفسیاتی بیماری یا جذباتی ہیجان شہزادی ڈیانا کے زیادہ کھانے کی بیماری بلیمیا نرووسا کی وجہ بنا
بلیمیا نرووسا کیا ہے؟
بلیمیا نرووسا ایک سنگین ذہنی صحت کی حالت اور کھانے کی خرابی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا شخص مختصر مدت میں بڑی مقدار میں کھاتا ہے اور پھر ورزش کرنے یا روزہ رکھنے یا پیٹ صاف کرنے سے سے تلافی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، اگر اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے
بلیمیا نرووسا کی علامات
عام طور پر بلیمیا نرووسا سے متاثر افراد صحت مند نظر آ سکتے ہیں ان کے بارے میں اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہو سکتا ہے کہ انہیں بلیمیا نرووسا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا شخص ایک وقت میں بہت زیادہ کھاتا ہے اور پھر اس کی تلافی کے لئے ورزش کرتا ہے یا روزہ رکھتا ہےیا جلاب یا قے کرتا ہے
اس سے متاثر افراد وزن بڑھنے کا تجربہ کرنے کے ساتھ ساتھ مزاج میں تبدیلیوں اور سماجی انخلاء کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ وزن کو کم کرنے کی کوششوں کی بدولت صحت کے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں جیسے کہ خشک بال اور جلد، کمزوری ، تھکاوٹ، دانتوں کے مسائل ،بےقاعدہ حیض،قبض، آنتوں کی سوزش، گردے کے مسائل، پٹھوں کا کھینچاؤ، کمزور ہڈیاں، دل کے مسائل، پانی کی کمی، ڈپریشن
نیشنل ایٹنگ ڈس آرڈر ایسوسی ایشن نے بہت سی علامات کی فہرست دی ہے جس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کسی شخص کو بلیمیا نرووسا ہے
وزن میں کمی ، خوراک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بہت زیادہ تشویش، خوراک غائب، خفیہ کھانے کی علامات، کھانے کے فورا بعد باتھ روم کا دورہ، بار بار الٹی، مخصوص خوراک کا حد سے زیادہ استعمال۔اس شخص کو یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ اسے کوئی مسئلہ ہے لیکن وہ اسے بتانے سے قاصر ہے۔
لیڈی ڈیانا کے بلیمیا نرووسا میں مبتلا ہونے کی وجہ
لیڈی ڈیانا خود اپنی بیماری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہماری منگنی کے ایک ہفتے بعد مجھے بلیمیا ہوا۔ اس کی وجہ سے متعلق ان کی زندگی سے متعلق دکھائی جانے والی سیریز “دی کراؤن” میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ منگنی کے بعد لیڈی ڈیانا شاہی محل میں آتی ہیں اور یہاں وہ تنہائی کا شکار ہو جاتی ہیں کیونکہ انکا ہونے والا شوہر دوسری عورتوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتا ہے
اس پریشانی اور ہیجان کی حالت میں غیر محسوس طریقے سے وہ بہت زیادہ کھانے لگیں وہ راتوں میں اٹھ کر فریج سے بہت زیادہ مقدار میں کھانا کھاتیں۔ جس کی وجہ سے انکا وزن بڑھنے لگا تھا جس کے متعلق پہلی مرتبہ نشاندہی شہزادہ چارلس نے کی۔
عوام کو پہلی مرتبہ لیڈی ڈیانا کی اس بیماری سے متعلقپہلی مرتبہ 1992 میں چلا ، 1995 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا مجھے کئی سالوں سے بلیمیا تھا ور یہ ایک خفیہ بیماری ہے اور یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے، آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کم قیمتی ہیں جس کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور دن میں چار سے پانچ مرتبہ کھانا آپ کو ذہنی سکون دیتا ہےیہ آپ کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے
لیڈی ڈیانا بتاتی ہیں کہ یہ احساس عارضی ہوتا ہے جب آپ کو اپنے بڑھتے وزن اور پھولے پیٹ کا احساس ہوتا ہے تو پھر یہ سب برا لگنے لگتا ہے اور آپ اس سے نجات چاہتے ہیں
بلیمیا نرووسا کی وجوہات اور خطرے کے عوامل
ڈاکٹروں کو قطعی طور پر معلوم نہیں ہے کہ بلیمیا کیوں پیدا ہوتا ہے لیکن یہ جنیاتی، حیاتیاتی ، نفسیاتی ، سماجی اور رویے کے عوامل کے امتزاج سے پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سے وابستہ دیگر حالات میں شامل ہیں شخصیت کی خرابی، بے چینی، ذہنی دباؤ، پوسٹ ٹرامک اسٹریس ڈس آرڈر۔
ماہر نفسیات سے رابطہ کے لئے کال کریں03111222398
بلیمیا نرووسا کا علاج
بلیمیا نرووسا کا علاج طویل مدتی ہو سکتا ہے ۔یہ شخص کے ذہنی اور کسی بھی بنیادی جسمانی مسئلے کو حل کریگا ۔ اگر اسکا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کے علاج سے قبل مریض کا اس حقیقت کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ وہ بلیمیا نرووسا کاشکارہے
اس کے علاج کے اختیارات میں شامل ہیں مشاورت، دوائیں یا ہسپتال میں داخل ہونا
ابتدائی طور پر مشاورت کے ذریعے مریض کی اس حالت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جاتی ہے اور مختلف قسم کی تھیریپیز کے ذریعے اس ذہنی بحران کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھانے کی خرابی اور اضطراب کو دور کرنے کے لئے ادویات دی جاتی ہیں ۔ بعض اوقات مریض کی جسمانی صحت یا دماغی صحت کے پیش نظر اسے ہسپتال میں بھی داخل کیا جاتا ہے
بعض اوقات علاج سے قبل ہی لوگ اس بیماری سے نجات پا لیتے ہیں لیکن بہتر یہی ہے کہ جتنی جلدی کوئی شخص علاج حاصل کرنے کی کوشش کریگا اتنی ہی جلدی وہ اس بیماری سے نجات پانے میں کامیاب ہو سکے گا ۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کری
Android | IOS |
---|---|