خواتین مردوں کے شانہ بشانہ آج کل ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں ۔ کچھ شعبوں کے حوالے سے یہ سوچا جا سکتا ہے جس پر ہمیشہ سے مردوں کا قبضہ تھا ان میں بھی جب خواتین سے اپنا سکہ جمایا وہاں پر بھی اب مردوں کے بجاۓ خواتین کی اجارہ داری نظر آتی ہے ایسا ہی ایک شعبہ طب کا ہے ۔ ایک عام خیال کے مطابق آج کل کے دور میں خواتین مردوں سے بہتر ڈاکٹر ثابت ہو رہی ہیں جن کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں ان وجوہات کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے
خواتین مردوں سے بہتر ڈاکٹر ثابت ہوتی ہیں
ڈاکٹر ہونا ایک ایسا کام ہے جس کا کام مریضوں کے علاج سے ہوتا ہے اس بات کو ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ علاج کے لیۓ صرف دواؤں سےزيادہ ایک ڈاکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے جو کہ اپنے رویۓ اور طریقے سے کسی بھی مریض کے اندر ایک نئی روح پھونک سکتا ہے۔ اسی حوالے سے ایک عام مشاہدہ ہے کہ مریضوں کے علاج کے تناسب سے خوتین مردوں کے مقابلے میں ان وجوہات کے سبب بہتر ڈاکٹر ثابت ہو سکتی ہیں
خواتین بیک وقت کئی کام انجام دے سکتی ہیں
خواتین کو اللہ نے اس اضافی خوبی سے نوازہ ہوتا ہے کہ وہ بیک وقت مختلف کام انجام دے سکتی ہیں ۔ اگر ایک طرف وہ مریض سے اس کی بیماری کے متعلق تشخیص کر رہی ہوتی ہے تو اسی دوران وہ مریض کے ساتھ آۓ افراد کو بھی مسکراتے ہوۓ تسلی دےرہی ہوتی ہیں
اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے تمام امور خندہ پیشانی سے ادا کررہی ہوتی ہیں یہ اس کی وہ خصوصیات ہوتی ہیں جو اس کو مرد ڈاکٹروں سے ممتاز کرتی ہےاور ان کے مقابلے میں ایک اچھا ڈاکٹر ثابت کرتی ہے
خواتین پیدائشی طور پر ایک ماں ہوتی ہے
جب بھی کوئي بیمار ہوتا ہے چاہے اس کی عمر کچھ بھی ہو اس کو اس وقت میں اپنی ماں ضرور یاد آتی ہے ۔ ایک خاتون معالج کے اندر چھپی ایک ممتا جو اس کو قدرتی طور پر مریض کے قریب کر دیتی ہے مریض کے علاج میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے
خواتین کا ہمدردانہ رویہ مریض کے علاج میں ایک جادو کا کردار ادا کرتا ہے اور یہ صرف مرد مریضوں تک ہی محدود نہیں ہوتا ہے بلکہ خواتین مریضوں کو بھی لیڈی ڈاکٹر زیادہ بہتر انداز سے ڈیل کر سکتی ہے اور وہ بے جھجھک اس کو اپنے مسائل بتا سکتی ہے جو ان کو مردوں سے بہتر ڈاکٹر بناتی ہے
بہتر دیکھ بھال کرتی ہیں
خوتین فطرتا مردوں کے مقابلے میں زيادہ حساس ہوتی ہیں اس وجہ سے دوسروں کی تکلیف کو ایک مختلف انداز میں محسوس کرتی ہیں جس کی وجہ سے مریض زيادہ بہتر محسوس کرتا ہے یہی چیز خواتین ڈاکٹروں کو مردوں سے ممتاز کرتی ہے
کچھ شعبوں میں صرف خواتین ہی کی اجارہ داری ہے
اگرچہ گائنی کے شعبے میں مردوں میں بھی بہترین ڈاکٹر موجود ہیں مگر جو اعتماد اس شعبے میں خواتین کو حاصل ہے اس سے مرد محروم ہیں اور یہ ایسا شعبہ ہے جس میں مریضوں کی تعداد بھی دوسرے شعبوں سے بہت زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین بھی اس شعبے میں کام کرتی نظر آتی ہیں
یہاں تک کہ مرد ڈاکٹر بھی اپنی بیویوں کے علاج کے لیۓ مرد ڈاکٹروں کے بجاۓ خواتین ڈاکٹر کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں جس وجہ سے بہت بڑی تعداد میں خواتین بطور گائنی ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دیتی نظر آتی ہیں
زيادہ دیر تک کام کر سکتی ہیں
خواتین کے اندر اللہ تعالی نے یہ صلاحیت رکھی ہے کہ وہ دن کے چوبیس گھنٹوں میں مردوں کے مقابلےمیں زیادہ دیر تک کام کر سکتی ہیں ایسی صلاحیت اللہ تعالی نے ان کو اس وجہ سے ودیعت کی ہوتی ہے کہ بطور ماں وہ ساری ساری رات بچے کے ساتھ جاگ کر اس کی دیکھ بھال کرتی ہے اس کے بعد دن بھر گھر کے باقی کام نمٹاتی ہے
اسی طرح بطور ڈاکٹر بھی اس کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ زيادہ دیر تک کام کرنےکے باوجود وہ چاک و چوبند اور ترو تازہ نظر آتی ہے جس کی وجہ سے اس کے مریض اس کو دیکھ کر جلد صحتیاب ہونے کا جزبہ پاتے ہیں
یہ تمام خصوصیات ایسی ہیں جس کی بنا پر خواتین ڈاکٹرز مردوں کے مقابلے میں بہتر معالج ثابت ہوتی ہیں اور مردوں کے مقابلے میں ان کے مریض ان پر زيادہ اعتماد کرتے ہیں
مرہم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے ہر حصے کی خواتین ڈاکٹرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جہاں پر مریض نہ صرف ان سے آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں بلکہ ان سے علاج بھی کروا سکتے ہیں ۔