پیپ سمیر جسے پیپ ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے سروائیکل کینسر کی اسکریننگ کا طریقہ کار ہے یہ آپ کی گریوا (بچہ دانی کی نچلی جگہ) سے کینسر یا کینسر والے خلیوں کی جانچ کرتا ہے اس طریقہ کار میں گریوا سے خلیات کا نمونہ لیا جاتا ہے جس کی جانچ ڈاکٹر خوردبین کے ذریعے سے کرتا ہے اور آسامانیتاؤں کا جائزہ لیتا ہے۔
سروائیکل کینسر کیا ہے؟
سروائیکل کینسر، کینسر کی ایک قسم ہے جو گریوا( سرویکس) کے خلیوں میں ہوتا ہے یہ بچہ دانی کا نچلا حصہ ہے جو اندام نہانی سے جڑتا ہے ، سروائیکل کینسر کی وجہ ہیومن پیپلوما وائرس ہوتا ہے جو کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والا ایک انفیکشن بنتا ہے
سروائیکل کینسر کی ابتدائی طور پر کوئی علامات نہیں ہوتیں لیکن اگر اس کی شدت زیادہ ہو تو یہ مختلف علامات پیدا کر سکتا ہے جن میں شامل ہیں، اندام نہانی سے خون آنا،خون جیسا پانی خارج ہونا جس میں بدبو ہو،مباشرت کے دوران شرونیی درد
پیپ ٹیسٹ کی ضرورت کسے پڑتی ہے؟
امریکن کینسر سوسائٹی سفارش کرتی ہے کہ اسکریننگ 25 سال کی عمر سے شروع ہو جانی چاہئے کیونکہ اس عمر کے بعد سے کچھ خواتین کو کینسر یا انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اس کے لئے انہیں بار بار ٹیسٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے اگر آپ ایچ آئی وی پازیٹو ہیں، کیموتھراپی کروانے کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور ہو گیا ہے یا آپ کو ہیومن ہیپلوما وائرس ہے۔ لیکن یہ نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ پیپ ٹیسٹ اسکریننگ ٹیسٹ ہے نہ کہ تشخیصی ٹیسٹ۔
ہیومن ہیپلوما وائرس ایک ویسا وائرس ہے جو مسوں کا سبب بنتا ہے اور سروائکل کینسر کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔۔ اور یہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت صرف ان خواتین کو ہے جن کے پاس گریوا موجود ہے جن خواتین کی گریوا ہٹانے کے ساتھ ہیسٹریکٹومی ہوئی ہے انہیں اسکریننگ کروانے کی ضرورت نہیں ہے
پیپ ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟
پیپ ٹیسٹ تھوڑا سا تکلیف دہ ہو سکتا ہے لیکن اس میں زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا ہے طریقہ کار کے دوران آپ امتحانی میز پر لیٹیں گے اور آپ کی ٹانگیں پھیلی ہوئی ہوں گی اور آپ کے پاؤں سپورٹ پر رکھے ہوں گے جنہیں رکاب کہتے ہیں، آپ کا ڈاکٹر اندام نہانی میں ایک آلہ داخل کریگا جسے سپیکولم کہتے ہیں۔یہ آلہ اندام نہانی کی دیواروں کو کھلا رکھتا ہے اور گریوا تک رسائی فراہم کرتا ہے
آپ کا ڈاکٹر آپ کے گریوا سے خلیوں کا ایک چھوٹا نمونہ کھرچ دیگا، اس کے لئے وہ اسپیچولا اور برش کا استعمال کرتے ہیں زیادہ تر خواتین کو اس اسکریننگ کے دوران ہکلا سا دباؤ اور جلن محسوس ہوتی ہے ۔ آپ کی سرویکس کے خلیات کے نمونے کو محفوظ کر لیا جائے گا اور غیر معمولی خلیات کی جانچ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا جائے گا۔
اس ٹیسٹ کے بعد کھرچی جانے والی جگہ پر آپ کو ہلکی سی تکلیف محسوس ہو سکتی ہے یا تھوڑا سا درد ہو سکتا ہے ۔ ٹیسٹ کے فورا بعد آپ کی اندام نہانی سے ہلکا سا خون بہے گا۔اگر ٹیسٹ کے کافی دن بعد تک بھی خون بہتا ہے تو اپنے ڈاکتر سے رابطہ کریں
پیپ ٹیسٹ کے نتائج
پیٹ سمیر کے دو ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں نارمل یا غیر معمولی
نارمل پاپ سمیر
اگر اس ٹیسٹ کے نتائج نارمل آتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ خلیات میں کسی غیر معمولی خلئے کی نشاندہی نہیں کی گئی عام طور پر اس قسم کے نتائج کو منفی نتائج کہا جاتا ہے اگر آپ کا پیپٹیسٹ نارمل آتا ہے تو شاید آپ کو مزید تین سال تک پیپ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی
غیر معمولی پاپ سمیر
اگر ٹیسٹ کے نتائج غیر معمولی آتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو کینسر ہے عام الفاظ میں اس کا مطلب ہے کہ آپ کی گریوا(سرویکس) پر غیر معمولی خلیات موجود ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے خلیات میں کسی قسم کی خرابی ہے اب یہ آپ کے ٹیسٹ کے نتائج پر منحصر ہے کہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو مزید تفصیلی جانچ کے لئے اور ٹیسٹ کروانے کو کہ سکتا ہے جن میں شامل ہیں دوبارہ سے پیپ ٹیسٹ، کولپوسکوپی
پیپ ٹیسٹ کتنے درست ہوتے ہیں؟
زیادہ تر پیپ ٹیسٹ درست ہوتے ہیں باقاعدگی سے پیپ اسکریننگ سروائیکل کینسر کی شرح اور اموات کو کم کرتی ہے یہ ٹیسٹ تکلیف دہ ہو سکتا ہے لیکن یہ مختصر سی تکلیف آپ کو ایک بہت بڑی تکلیف سے بچا سکتی ہے
Android | IOS |
---|---|